29/05/2026
چئیر مین لفایت خان کی کوششوں کی وجہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شیکولئی کی نئی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں گاؤں کے مشران پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل کیلئے اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں گاؤں کے معزز مشران اور محترمین نے بھرپور شرکت کی، جبکہ ایس ڈی او صاحب بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
شرکاء نے سکول کی تعمیراتی منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے علاقے کی تعلیمی ترقی کیلئے اہم قدم قرار دیا۔