28/08/2025
محمد بن سلمان کی ایک بوتل خون نے پورے ملک کو ایک عظیم مہم میں بدل دیا! 🌟
جب ولی عہد محمد بن سلمان نے خون عطیہ کیا، تو حرمین کے جلیل القدر امام، شیخ عبدالرحمن السدیس اور شیخ بندر البلیہ حفظہم اللہ بھی اس کارِ خیر میں شامل ہو گئے۔
🇸🇦 ہزاروں سعودی نوجوان، مرد و خواتین، شہزادے، حکومتی نمائندے، علما، پولیس افسران، طلباء، اور عام شہری اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں — سب نے خون عطیہ کر کے انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ❤️
اس عظیم قومی مہم کو عوام نے نہ صرف سراہا بلکہ فخر کے ساتھ اس کا حصہ بنے۔
بلڈ ڈونیشن اب سعودی عرب میں ایک تحریک بن چکی ہے، اور صرف سات دنوں میں ہزاروں افراد خون عطیہ کر چکے ہیں۔ میڈیکل ٹیمیں گلی گلی، محلے محلے جا کر خون جمع کر رہی ہیں ✊
یقین مانیے، جب تصاویر دیکھتے ہیں تو دل خوشی سے بھر جاتا ہے — یہ صرف خون نہیں، بلکہ رحمت، انسانیت اور اتحاد کا پیغام ہے۔
آئیے! ہم بھی اس نیکی کے کارواں کا حصہ بنیں۔
"ایک بوتل خون، ایک زندگی کی ضمانت!"
🤲❤️🇸🇦