میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن

میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن یہ میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا آفیشل پیج ہے، جس پر آپ ادراے کے متعلق تمام معلومات دیکھ سکتے ہیں

16/04/2026

ہمارا اولین مقصد انسانیت کی خدمت...!
ادارے کی جانب سے مین اخگرام سکائی لینڈ سڑک پر مرمتی کام کے وقت ریاض شاھین صاحب کے خصوصی معرکہء۔۔۔۔
میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن
ایک قوم ایک آوار

دعوے نہیں، عملی کام ہمارا پہچان...!کارودرہ: ادارے کی ٹیم، جس میں ٹریکٹر اور اہلکار شامل ہیں، مین سکائی لینڈ اخگرام سڑک ک...
15/04/2026

دعوے نہیں، عملی کام ہمارا پہچان...!

کارودرہ: ادارے کی ٹیم، جس میں ٹریکٹر اور اہلکار شامل ہیں، مین سکائی لینڈ اخگرام سڑک کی مرمت میں مصروف عمل ہیں۔ یہ سڑک حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے شدید قسم کے کھڈوں اور نقصانات کا شکار ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے روزمرہ سفر کرنے والے مریضوں،مسافروں، مقامی تاجروں اور علاقہ مکینوںں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ڈرائیور یونین گاؤں میتروڑہ اور ادارے کے اہلکاروں کے درمیان بہترین تعاون اور اشتراک کی بدولت یہ مرمتی کام نہایت تیزی سے جاری ہے، تاکہ سڑک کو دوبارہ بہتر حالت میں لایا جا سکے اور لوگوں کو آسانی ہو۔

13/04/2026

اعلانِ گمشدگی
کارو درہ میتروڑہ، کس سے تعلق رکھنے والے نجیب ولد امیر مختاج کا جیب پرس پاشتا اور اشاڑے پٹے (بالکوڑ )کے درمیان کہیں گر گیا ہے۔ اس پرس میں نقد رقم، گاڑی کا لائسنس اور شناختی کارڈ موجود ہیں۔
جس بھائی کو یہ پرس ملا ہو یا مل جائے تو مندرجہ ذیل نمبر پر رابط کریں ۔۔03481977330

11/04/2026

ایک قوم ۔۔۔۔۔۔ایک آواز
محلہ کل کے مقام پر طارق کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ادارے کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، مشاورتی ممبران اور غیور عوام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گاڑی کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اس اتفاق اور اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے پر ثابت قدم رکھے ۔

میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن  کے چئیرمین جناب  علی افغاں کی قیادت میں ایک وفد نے صدر نظام الدین اور قانونی ٹیم کے ہمراہ اپ...
10/04/2026

میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چئیرمین جناب علی افغاں کی قیادت میں ایک وفد نے صدر نظام الدین اور قانونی ٹیم کے ہمراہ اپنی لوکلیٹی کے تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم نے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ گھرانوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس دورے کے دوران، ایک خاندان جس کے سربراہان سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کے گھر بارشوں سے متاثر ہوا تھا، نے مدد کے لیے آرگنائزیشن سے رجوع کیا تھا۔ چئیرمین جناب علی افغاں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ آرگنائزیشن ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
میتروڑہ ویلفیر آرگنائزیشن کا عزم ہے کہ وہ متاثرہ گھرانوں کے ساتھ مل کر حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی اور ان کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنی کردار ادا کرے گی۔ آرگنائزیشن کی یہ کوشش ہے کہ وہ عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور ان کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے۔

عوامی اطلاع 👇🏻
07/04/2026

عوامی اطلاع 👇🏻

"جہاں خدمت وہاں ہم...!"رواں بارشوں کی وجہ سے کارو درہ مین میترو سڑک پر واقع لائق زادہ (ہیلتھ ٹیکنیشن) اور خالد دوکاندار ...
05/04/2026

"جہاں خدمت وہاں ہم...!"

رواں بارشوں کی وجہ سے کارو درہ مین میترو سڑک پر واقع لائق زادہ (ہیلتھ ٹیکنیشن) اور خالد دوکاندار کے دوکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارش کے باعث دوکانوں کی دیواریں گر گئیں، جس سے کافی مالی نقصان ہوا ہے۔
ادارے کو اطلاع موصول ہوتے ہی رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا۔ رضاکاروں نے ملبے کو ہٹایا اور دوکانوں کی بحالی میں تعاون کیا۔ ادارے کی ٹیم نے نہ صرف دوکانوں کو صاف کیا بلکہ دوکانداروں کو بھی تسلی دی اور ان کی مدد کے لیے یقین دہانی کرائی۔
لائق زادہ اور خالد دوکاندار نے ادارے کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔ ادارے کے رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ہمیشہ خدمت کے لیے تیار ہیں"۔
میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن

"آپ کی خدمت ہمارا اولین فرض"کسی بھی علاقے میں بارش/زلزلے کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان، لینڈ سلائیڈنگ، یا کوئی عمارت منہدم...
04/04/2026

"آپ کی خدمت ہمارا اولین فرض"
کسی بھی علاقے میں بارش/زلزلے کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان، لینڈ سلائیڈنگ، یا کوئی عمارت منہدم ہوا ہو تو میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے "ایمرجنسی رسپانس فورس" کی خدمات آپ کو حاضر ہیں۔
برائے رابطہ:
چیرمین ادرہ: 03447884886
صدر ادارہ: 03468087858
جنرل سیکرٹری ادارہ:+ 03039867433

"جہاں خدمت وہاں ہم...!"آج دوپہر کو طوفانی بارش کی وجہ سے مین میتروڑہ سڑک بمقام سکائی لینڈ وٹرفال میں شدید لینڈ سلائیڈنگ ...
03/04/2026

"جہاں خدمت وہاں ہم...!"

آج دوپہر کو طوفانی بارش کی وجہ سے مین میتروڑہ سڑک بمقام سکائی لینڈ وٹرفال میں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی تھی۔ ادارے کو جب اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، تو فوری طور پر ادارے کے رضاکار بمعہ ٹریکٹر وہاں پہنچ گئے اور اپنی محنت اور جانفشانی سے مذکورہ سڑک کو دس منٹ کے اندر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ اطلاع دیتے وقت ایک مریض اپنی گاڑی میں تھا اور سڑک کی بندش کی وجہ سے وہ وہاں پھنسا ہوا تھا۔ ادارے کے رضاکاروں کی بروقت رسائی پر مریض بخیریت اپنی منزل تک پہنچ گئے۔ یہ ادارے کی کئی مثالوں میں سے ایک ہے جہاں انہوں نے اپنی خدمات کو بھرپور طریقے سے پیش کیا اور لوگوں کی مدد کی۔

 #خدمت  #انسانیت
25/03/2026

#خدمت #انسانیت

میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جوائنٹ سیکرٹری جناب ضیاء الرحمن کچھ دنوں کے لیے ادارے کے فائنانس سیکرٹری کے عہدے کا چارج س...
24/03/2026

میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جوائنٹ سیکرٹری جناب ضیاء الرحمن کچھ دنوں کے لیے ادارے کے فائنانس سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ، فائنانس سیکرٹری جناب سیع اللہ دیگر گھریلو مصروفیات میں مصروف ہے ۔

Address

Dir

Telephone

+923447884886

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to میتروڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن:

Share