Jamaat-e-Islami uc Sundal

Jamaat-e-Islami uc Sundal جماعت اسلامی پاکستان

We welcome to the honorable Amir of jamat-e-islami Pakistan Mr Hafiz Naeem ur Rehman sahib to the land of Hospitality.
02/05/2026

We welcome to the honorable Amir of jamat-e-islami Pakistan Mr Hafiz Naeem ur Rehman sahib to the land of Hospitality.

13/04/2026

جماعت اسلامی۔۔۔ ✌❤

09/11/2025

پاکستان کو ترمیم کی نہیں
.تعلیم کی ضرورت ہے
❤❤

21/10/2025

حافظ نعیم الرحمن۔۔ وقارِ قیادت اور کردار کا استحکام
قیادت کا اصل امتحان زبان کی گھن گرج، جوشِ خطابت یا طاقت کے مظاہرے میں نہیں ہوتا بلکہ کردار، اخلاق اور اعلیٰ ظرفی سے ہوتا ہے۔ کسی صاحبِ بصیرت نے کیا خوب کہا ہے:
“قیادت چہرے کے خدوخال سے نہیں، سیرت کی گہرائی سے پہچانی جاتی ہے۔”
یہ بات محترم حافظ نعیم الرحمن کی شخصیت پر پوری شان سے صادق آتی ہے۔
جب وہ امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے تو ایک صاحب کے استفسار پر مختصر مگر پُراثر تبصرہ سامنے آیا:
“یہ شخصیت قدآور ہے، ان کے مقابلے میں بہت سے لوگ چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔ آنکھیں نکالنے، گلے کی رگیں ابھارنے یا چیخ چیخ کر بولنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔ قیادت اس سے آگے کی حقیقت ہے۔ کردار کی اخلاقیات ہی حقیقی قیادت کا حسن ہیں۔”
آج یہ حقیقت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہے کہ حافظ نعیم الرحمن ایک حقیقت پسند، اصولی اور سچے (Genuine) قائد ہیں۔
• سید مودودیؒ کی فکر اور تحریک کے مزاج سے گہری واقفیت
• قوتِ فیصلہ اور فیصلوں پر بے لچک استقامت
• صاف گوئی اور دوٹوک مؤقف کا حامل مزاج
• سادہ مگر باوقار شخصیت۔تصنع اور بناوٹ سے پاک
• تعلقات نبھانے کی خوبی مگر نظم و ضبط پر کبھی سمجھوتہ نہیں
• اصولوں پر قائم رہتے ہوئے حالات کے مطابق حکیمانہ حکمت عملی
• مزاج میں ٹھہراؤ، رویوں میں متانت اور فیصلوں میں توازن
• ٹیم ورک پر مضبوط یقین اور ساتھیوں کی صلاحیتوں سے مثبت کام لینا
جناب مشتاق احمد خان کا معاملہ حافظ نعیم الرحمن کے لیے محض تنظیمی مسئلہ نہیں بلکہ قیادت کا اصل امتحان تھا۔ وہ اپنے اس ساتھی کے مزاج اور صلاحیتوں سے آگاہ تھے، اسی لیے اس معاملے کو انہوں نے ردِعمل یا سختی کے بجائے خیرخواہی، حکمت اور بردباری کے ساتھ سنبھالا۔
انہوں نے:
• نہ دروازے بند کیے نہ راستے
• اختلاف کرنے والے ساتھی کو دور کرنے کے بجائے قریب رکھا
• انہیں مرکزی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کیاور ان کی صلاحیت کے مطابق مناسب ذمہ داری دینے کی کوشش کی۔
• ہر فورم پر ان کے لیے گنجائش پیدا کی
• جب اختلاف بڑھ گیا، ساتھی نے تنظیمی نظم سے ہٹ کر فیصلہ کیا، علانیہ اختلاف کیا اور علیحدگی کا اعلان بھی کر دیا،تب بھی حافظ نعیم نے اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے:
• تلخی کے باوجود خیر کے دروازے بند نہ کیے
• اختلاف کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دیا
• استعفے کو راز میں رکھا اور ساتھی کی عزتِ نفس کا خیال کیا
• مشکل وقت میں ان کی پشت پر کھڑے رہے
• ان کی جدوجہد اور خدمات کا اعتراف کھلے عام کیا
• ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی
• ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور تعلق کی ڈور نہیں توڑی
• ملاقات کا دروازہ کھلا رکھا، گھر جاکر ملنے کی تیاری بھی کی
مگر جو ہونا تھا وہ ہوا۔۔ساتھی نے بچھڑ جانے کا فیصلہ پختہ کر لیا اور ماحول میں تناؤ برقرار رکھنے کا رویہ اختیار کیا۔
سامنے سے سخت الفاظ بھی آئے، لہجے میں تلخی بھی بڑھی، تنقید کے نشتر بھی چلتے رہے۔but حافظ نعیم نے صبر، وقار اور ضبط سے کام لیا۔ نہ تلخی دکھائی اور نہ ہی شکایت کی زبان اختیار کی۔ اپنے رفقا کو بھی یہی نصیحت کی:
“صبر کرو، کردار سے جواب دو، ردِعمل سے نہیں!”
قیادت کے اوصاف دعووں سے ثابت نہیں ہوتےاعمال گواہی دیتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا طرزِ قیادت ان کے اخلاص، بصیرت، اصول پسندی اور اعلیٰ ظرفی کا شاہد ہے۔
انہوں نے ثابت کیا کہ:
• اختلاف جب بھی آئے، کردار اور وقار ہاتھ سے نہیں جانے چاہیے
• تعلقات کی حفاظت قیادت کا زیور ہے
• صبر قیادت کی بنیاد ہے
• اخلاقی بالادستی ہی اصل طاقت ہے
آج وہ لاکھوں دلوں کی آواز ہیں کیونکہ ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں۔
یہ حقیقت آج پوری طرح عیاں ہے کہ سید مودودیؒ کی مسند پر ایک باکردار، سنجیدہ، باصلاحیت اور مخلص قائد موجود ہے، جس کی زندگی اخلاص، للہیت اور تحریک سے روشن ہے۔

20/10/2025
Hafiz Naeem ur Rehman  Ameer (President) Jamat-e-Islami Pakistan & Patron-in-Chief of Bano Qabil, addressed young IT asp...
20/10/2025

Hafiz Naeem ur Rehman Ameer (President) Jamat-e-Islami Pakistan & Patron-in-Chief of Bano Qabil, addressed young IT aspirants in Malakand Division, inspiring a future of digital excellence and empowerment at the Bano Qabil Aptitude Test held at Thana Sports Complex Malakand 🇵🇰

دیر اپر: تحصیل واڑی  "سینیٹر مشتاق احمد خان"  کی گرفتاری اور صمودفلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔   FreefreePa...
03/10/2025

دیر اپر: تحصیل واڑی "سینیٹر مشتاق احمد خان" کی گرفتاری اور صمودفلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔

FreefreePalestineGAZA

سینیٹر مشتاق احمد خان اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک گیر احتجاج ہوگا ۔حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستا...
02/10/2025

سینیٹر مشتاق احمد خان اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک گیر احتجاج ہوگا ۔
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اعلان

افسوس ناک خبر۔😢فلسط-ین کے لیے راشن لے جانے والے اور حق میں نکلنے والے مرد مجا-ہد سینیٹر مشتاق احمد کو اس رائیلی فوج نے گ...
02/10/2025

افسوس ناک خبر۔😢
فلسط-ین کے لیے راشن لے جانے والے اور حق میں نکلنے والے مرد مجا-ہد سینیٹر مشتاق احمد کو اس رائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہم پاکستانی حکومت اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل حکومت سے بات چیت کرے اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر سینیٹر مشتاق احمد خان کو اور ان کے قافلے صحیح سلامت رہا کیا جائے۔ اللّٰہ تعالی کی رضا کے لیے اس پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ پاکستانی حکومت اور آرمی چیف کو یہ پہنچ جائے اور جلد اس بات پر ایکشن لیا جائے تاکہ سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے قافلے کو کوئی نقصان نہ پہنچے 😔💔

Address

Wari Dir Upper
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami uc Sundal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share