Voice For Needy

Voice For Needy just for Needy people.

24/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمدللہ ثم الحمدللہ!

آج ہماری تنظیم "Voice for Needy" کی جانب سے معصوم یتیم بچوں میں نقد امداد تقسیم کی گئی۔ یہ وہ بچے ہیں جن کے سروں سے ماں باپ کا سایہ اٹھ چکا ہے، مگر الحمدللہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہم ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں کامیاب ہوئے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے" اور آپ ﷺ نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کو ملا کر دکھایا۔

Voice for Needy تمام مخیر حضرات، دوستوں اور رضاکاروں کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد موجود یتیم اور مستحق بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کا سہارا بن سکتی ہے۔

جزاکم اللہ خیراً
Voice for Needy
"بے سہاروں کی آواز، بے آوازوں کا سہارا"

---الحمدللہ! آج ہماری تنظیم   نے عید کے انے سے ان غریب بچوں کے لیے نئے جوتے خریدے جو ہمارے پاس ننگے پاؤں آئے تھے۔ جب ہم ...
22/05/2026

---

الحمدللہ!

آج ہماری تنظیم نے عید کے انے سے ان غریب بچوں کے لیے نئے جوتے خریدے جو ہمارے پاس ننگے پاؤں آئے تھے۔ جب ہم نے ان کے معصوم چہروں پر جوتے پہن کر مسکراہٹ دیکھی تو دل خوش ہو گیا۔

ہم آپ سب سے دل سے درخواست کرتے ہیں کہ اس عید پر اپنے آس پڑوس میں نظر دوڑائیں۔ جتنے بھی غریب، یتیم یا مستحق بچے آپ کے محلے میں ہیں، اپنی استطاعت کے مطابق ان کے لیے عید کے کپڑے اور جوتے ضرور خریدیں۔

آپ کی چھوٹی سی کاوش کسی بچے کی عید کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے۔ یاد رکھیں، خوشی بانٹنے سے بڑھتی ہے۔

اس عید پر کسی کا سہارا بنیں۔ کسی کی مسکراہٹ کی وجہ بنیں۔

جزاک اللہ خیراً

20/08/2025

اپیل برائے مالی امداد
اج ایک سفید پوش غریب انسان سے ملا جس کی بیوی پچھلے دو سال سے جسمانی معذوری میں مبتلا ہے جس کا علاج ممکن ہے لیکن غربت اور تنگدستی کی وجہ سے علاج نہیں کرواسکتا ، اپ سب سے اپیل ہے اگر کوئی اپنے استطاعت کے مطابق اس خاندان کے ساتھ مدد کرنا چاھتے ہو تو ہم سے رابطہ کرے انشاللہ اپ سب کو اللہ دنیا و اخرت کی کامیابی دیگا
Contact 03018949895
03028578378

 #الحمدللہ! آج ایک اور ضرورت مند فیملی کی مدد کے لئے اللہ تبارک وتعالی نے  #وائس  #فار  #نیڈی ٹیم کو خدمت کرنے کا موقع د...
18/08/2025

#الحمدللہ! آج ایک اور ضرورت مند فیملی کی مدد کے لئے اللہ تبارک وتعالی نے #وائس #فار #نیڈی ٹیم کو خدمت کرنے کا موقع دیا ۔

الحمداللہ آج ایک  غریب شخص جس کا تعلق  #ثمرباغ سے تھا جو کہ گردوں کے بیماری میں مبتلا ہے اور جو اپنے لئے دوائی لینے سے ق...
12/08/2025

الحمداللہ آج ایک غریب شخص جس کا تعلق #ثمرباغ سے تھا جو کہ گردوں کے بیماری میں مبتلا ہے اور جو اپنے لئے دوائی لینے سے قاصر تھا ، آج اپنے تنظیم کی طرف سے نقد /=10000 روپے مدد کی

الحمداللہ اج ایک مستحق خاندان کے ایک بچی کے  #شادی کیلئے اپنے تنظیم وائس فار نیڈی کی طرف سے اپنے استطاعت کے مطابق  #جہیز...
07/08/2025

الحمداللہ اج ایک مستحق خاندان کے ایک بچی کے #شادی کیلئے اپنے تنظیم وائس فار نیڈی کی طرف سے اپنے استطاعت کے مطابق #جہیز کا سامان ( پنکھا، صندوق، رضائیاں ، بستر ) اور روزمرہ کا استعمال ہونے والا سامان خریدا
اللہ ہم سب کو اس کار خیر میں حصہ لینے کا پورا پورا اجر دے امین

اسلام وعلیکم میرے عزیز ہم وطنوں جیسا کہ اپ سب کو پتہ ہے کہ ہم عرصہ دراز سے یتیموں بیواؤں ناداروں اور مسکینوں    کی مدد  ...
03/06/2025

اسلام وعلیکم میرے عزیز ہم وطنوں جیسا کہ اپ سب کو پتہ ہے کہ ہم عرصہ دراز سے یتیموں بیواؤں ناداروں اور مسکینوں کی مدد کر رہے ہیں راشن ، عید شاپنگ (کپڑے ،جوتے) اور نقدی کے صورت میں ، اور یہ مدد اللہ کی نصرت اور اپ لوگوں کے تعاؤن کے بغیر ناممکن ہے ، اج بھی دو یتیم ( جن کے ماں باپ دونوں فوت ہوچکے ہںں ) بچیوں کیلئے عید کی شاپنگ کی ان کیلئے چوڑیاں ،کپڑے اور جوتے خریدے اپ یقین کرے ایسے لوگوں کی مدد کرنے میں دل کو جو اتمنان اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہیں وہ صرف با احساس لوگ محسوس کر سکتے ہیں ، جو لوگ کسی کی مدد کرنا چاہتے ہیں کسی بھی صورت میں ، ہماری تنظیم اپ کو ۱۰۰% مستحق لوگوں کی ڈیٹا فراہم کرسکتا ہے تو ائیے ہمارے ساتھ مل کر ان یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھے، اللہ ہم سب کو اجر عظیم دیں امین

Address

Dir
18600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice For Needy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share