CPO Pakistan

CPO Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CPO Pakistan, Charitable organisation, Main City depalpur etc, Dipalpur.

جہاد 💪
1• ( تھیلیسیمیا )کےبچوں کیلئے خون کی رسائی
2• بےسہارابزرگوں، بیواہ، یتیم، مسکین کی خصوصی امداد
3• ظالم کے خلاف، مظلوم کی آوازِحق
4• محض جان لیوا بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی خصوصی امداد
(آئیں اس سسٹم کاحصہ بنیں،ایک قوم،ایک طاقت،ایک آواز کے ساتھ)

02/07/2026

‏مسجد کے تحفظ کی خاطر میلوں دور سے سفر کرکے وزیر خان مسجد میں جمعہ ادا کرنے والے عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے یہ پیغام دیا کہ دین کی غیرت ہر قربانی سے بڑھ کر ہے۔ ان عاشقان کو میرا سلام.!

02/07/2026

مسجد وزیر خان بھی آج یہ سوال کرے گی کہ وہ بابا کہاں ہے جو ویل چیئر پر بیٹھ کر طاغوت کو للکارتا تھا؟ وہ جو مساجد کی حرمت کا پہرے دار تھا وہ جس کی موجودگی امت کا حوصلہ بڑھاتی تھی، وہ بابا کہاں ہے؟ 💔

❤️❤️❤️ Today Best Advice       ゚viralシ
02/07/2026

❤️❤️❤️
Today Best Advice

゚viralシ

01/07/2026

کل لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ چند لمحے پہلے تک کتابیں ہاتھوں میں لیے، سبق دہراتے، مستقبل کے خواب آنکھوں میں بسائے بیٹھے معصوم بچے اچانک ملبے تلے دب گئے۔ وہ ننھے وجود، جنہیں شام ڈھلے اپنے گھروں کو لوٹنا تھا، اپنے والدین کی بانہوں میں جانا تھا، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔

کاہنہ کے علاقے کچوانہ روڈ پر واقع ایک رہائشی مکان میں قائم ٹیوشن سینٹر میں معمول کے مطابق کلاس جاری تھی۔ اسی دوران اچانک کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی اور طلبہ، طالبات اور خاتون ٹیچر ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع شام 4 بج کر 43 منٹ پر موصول ہوئی۔ امدادی ٹیمیں چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون ٹیچر سمیت 19 افراد کو ملبے سے نکال کر سی پی آر دیتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق 14 افراد جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 12 بچے ایسے تھے جن کی عمریں صرف 5 سے 9 سال کے درمیان تھیں، جبکہ دو بچیوں کی عمریں 11 اور 16 سال تھیں۔ زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک سنگل اسٹوری عمارت تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق حادثے کے وقت کمرے کی چھت پر مٹی ڈالنے کا کام جاری تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھت پر مٹی کی بھاری تہہ موجود تھی، جس کی وجہ سے چھت گرنے کے بعد ملبہ غیر معمولی حد تک بڑھ گیا اور امدادی کارروائیوں میں شدید دشواریاں پیش آئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر پر تعمیر کی گئی تھی، جسے ماہرین غیر معیاری تعمیرات میں شمار کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت ٹیوشن سینٹر میں 30 سے زائد بچے موجود تھے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے عمارت کے مالک، اس کے بھائی اور مستری سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے کے مقام تک جانے والی گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ڈرون ٹیم نے فضائی نگرانی کے ذریعے ریسکیو اہلکاروں کی رہنمائی کی، جبکہ علاقے کے مکین بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف رہے۔

اس دلخراش سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام یہ ہیں:

دعا (9 سال)، ماہ نور (7 سال)، رمشا (7 سال)، ارتضیٰ (5 سال)، تسبیحہ (6 سال)، خدیجہ (16 سال)، سلمان (6 سال)، فواد (8 سال)، عبداللہ (6 سال)، عروج (9 سال)، ایمن فاطمہ (11 سال)، ارحم (8 سال)، عبداللہ (8 سال) اور علی فرمان (8 سال)۔

یہ صرف چودہ نام نہیں، چودہ ادھورے خواب ہیں۔ کسی ماں کی آغوش کا سکون، کسی باپ کی زندگی بھر کی کمائی ہوئی امید، کسی بہن کی مسکراہٹ اور کسی بھائی کی خوشی تھے۔ دل یہ سوچ کر لرز اٹھتا ہے کہ جب چھت گری ہوگی تو ان معصوم بچوں نے کتنی بے بسی سے اپنے ماما، بابا کو پکارا ہوگا۔ کتنے ننھے ہاتھ ملبے کے نیچے مدد کے لیے بلند ہوئے ہوں گے، کتنی معصوم آنکھیں آخری سانس تک کسی اپنے کے انتظار میں دروازے کی سمت لگی ہوں گی۔ یہ منظر شاید کسی نے نہ دیکھا ہو، مگر اس کا تصور بھی روح کو زخمی کر دینے کے لیے کافی ہے۔

یہ سانحہ صرف چند گھروں کا نہیں، بلکہ ہم سب کے اجتماعی ضمیر کا امتحان ہے۔ اگر تعمیراتی اصولوں، حفاظتی ضابطوں اور ذمہ داریوں پر دیانت داری سے عمل کیا جاتا تو شاید آج یہ ننھے چراغ بجھنے سے بچ جاتے۔ ضروری ہے کہ اس سانحے کی شفاف تحقیقات ہوں، غفلت کے مرتکب عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کسی ماں کی گود اس طرح اجڑنے نہ پائے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام معصوم بچوں کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمی بچوں اور خاتون ٹیچر کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے، اور سوگوار والدین و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔

عثمان غنی رانا
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔





#لاہور
#پاکستان


#حادثہ



01/07/2026

لاھور کاہنہ کاچھہ میں ایک پرائیویٹ ٹویشن سنڑ کی کمزور ٹی آر گارڈر کی چھت پر مستری مزدور کے کام کرنے کی وجہ سے چھت ان کا وزن برداشت نا کر سکی اور نیچے 15 معصوم بچے ملبے میں دب گئے جن میں کئی زخمی، اور کئی بچوں کی حالت نازک ہے اور تفصیلات کے مطابق 5 بچے جاں بحک ہو گئے اللّٰہ پاک انکو جنت میں جگہ دے اور زخمیوں کی حفاظت کرے آمین

01/07/2026
29/06/2026

ہمیں آپکا ساتھ چاہیے بغیر کسی لالچ ، کیا پتہ کہ ہماری کی ہوئی چھوٹی سی آسانی کے بدولت ہماری بڑی مشکلات اللّٰہ پاک آسان فرما دے۔ اور روزِ محشر خدا ہم گنہگاروں کے حساب میں آسانی پیدا فرمائے (آمین)

انشاللہ جلد ہی دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے بلڈ ڈونیشن اور مدد ویلفیئر کا، پہلے سے زیادہ مخلص اور وقت پر صدقہ خون کے فریضے ...
29/06/2026

انشاللہ جلد ہی دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے بلڈ ڈونیشن اور مدد ویلفیئر کا، پہلے سے زیادہ مخلص اور وقت پر صدقہ خون کے فریضے کو ممکن بنانے کیلئے تندرست نیک دل ، ایماندار باشعور نوجوانوں حضرات کی ( باڈی ) تشکیل دینے جا رہے ہیں

1 :•
ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کا بروقت علاج ممکن بنائے۔ جانے کی غرض سے ، مشکل حالات میں زندگی اور سانس میں جنگ لڑ رہے بچوں کیلئے ہم خون کی رسائی آسان اور یقینی بنائیں گےانشاللہ۔ !! اور اسکے ساتھ ایمرجنسی کیسز میں بھی اللّٰہ پاک کی مددُ وسائل کے سہارے بروقت خون مہیا کروانے میں بھی پوری کوشش ادا کریں گے۔ انشاللہ ۔

2 :•
وہ بزرگ حضرات جنکی اولاد ظالم اور سخت ہونے، اور کئی جنکے پاس کوئی سہارا اور وسائل نا ہونےکی وجہ سے انکی زندگی میں اندھیرا اور تنہائی ہے ۔ اور کئی چھوٹی بڑی بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ ہم انکی جسمانی صحت سے لے کر نفسیاتی صحت،کے خیال کا عزم بھی پورا کریں گے۔ انکی ادویات اور معمولِ ضرورت کی اشیاء مہیا کرنے میں بھی بھرپور کوشش کریں گے۔ بے سہارا اور تنگدست بزرگوں کا خیال ہی ہماری روشن زندگی کی بنیاد بنے گی۔ انشاللہ۔

3 :•
وہ بچے جو تعلیم حاصل کر کے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں ہم ایسے بچوں کیلئے ایک ایسا نظام میسر کریں گے کہ کوئی بچہ پڑھائی اور علم کی دولت سے محروم نا رہے۔ ہم تو بس ذریع بنے گے باقی مسبب الاسباب تو صرف اللّٰہ پاک کی ذات ہے۔ سب سے پہلے دین کی تعلیم پوری کروانے کا عزم ہمیشہ تاریخ میں یاد
رکھا جائے گا ۔ انشاللہ ۔

----------------------------------»»»»

قابلِ غور : ضروری اطلاع :

----------------------------------»»»»


اللّٰہ پاک کے حکم اور مدد سے ہر کمزور کی مدد ہمارا مشن ہے۔ •
ہمارا مقصد ظلم اور ظالم کے خلاف آواز حق اور سر بلند کرنا اور اعلی احکام سے مظلوم کو انصاف فراہم کروانے میں مدد کرناہے

ہم سرکاری ملازمین عوام کے خدمت گاروں کو تلقین کرتے ہیں کہ کسی غریب اور بےسہارا شخص سے زیادتی اور ظلم مت اور نا ہی ظالم کا حصہ دار نا بنیں، اورحقوقِ انسانی اور اللّٰہ پاک کے جلال کو مدِنظر رکھتے ہوئے، انکےحق پر مبنی رہتے ہوۓ انکی
خدمت کریں 👍

غیر قانونی طور پر عوام کو پریشان اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملازمین، آفسران اور سیاست دان، چاہیے وہ وقت کا فرعون ہی کیوں نا ہو ہم اسکے خلاف ہیں اور رہیں گے ، ہمارے شوشل گروپ میں شامل سئنیر ایماندار وکلاء برادرز کے ہمراہ قانونی حیثیت کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا اور کاروائی کی جائے گی ۔

پاکستانی نڈر میڈیا کے ہمراہ ظالم کے خلاف، مظلوم کی آواز کو دباؤ تو دور بلکہ لاکھوں بلند آوازیں ایک ہو کر ایسے اٹھیں گی جن کی گونج سے ظالم لرزا جائے گا ۔ اور اس طرح برائی عبرت کا نشان بن جائے گی ۔ ایک قوم ایک آواز میں تخت تو کیا پہاڑ ہلانے کی طاقت ہوتی ہے

❤️❤️❤️❤️

• Fairness for all (سب کے لیے انصاف)

• Equal rights (یکساں حقوق)

• Voice for everyone (ہر ایک کے لیے آواز)

• Just society (منصفانہ معاشرہ)

«--🧬--------🧬---------🧬--------🧬---»
• CPO

• CIVIL PEOPLE ORGANIZATION

( آج کے نوجوان کے ہاتھ میں ہے کل کے نوجوان کی تقدیر )
💯👍💯
صرف آپ اپنا آج نہیں بدل رہے، بلکہ آپ کے اعمال، آپ کی سوچ اور ان کی محنت آنے والی نسلوں کے لیے ایک راستہ (روایت) تیار کر رہی ہے۔ اگر آج کا نوجوان باشعور ہوگا، تو کل کی نسل کا مستقبل روشن ہوگا۔

ا[ اس عوامی خدمت گروپ کا حصہ بننے کیلئے انباکس میں میسج کریں تا کہ آپکو رجسڑڈ کیا جاۓ تا کہ آنے والی ہر آگاہی سے آپ واقف ہوتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ساتھ مل کر ایک آواز اور ایک جان اور ایک طاقت بننے سے ہمارے پورے معاشرے کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں ] ۔



Address

Main City Depalpur Etc
Dipalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CPO Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share