موٹہ غربی ويلفئير ایسوسی ايشن

موٹہ غربی ويلفئير ایسوسی ايشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from موٹہ غربی ويلفئير ایسوسی ايشن, Community Organization, Dina.

Main aim of motagharbi welfare association is to provide a platform to gharbians from every corner of the world to come together and work for welfare and development of our home our motagharbi

05/08/2026

السلام علیکم!
الحمدللہ، موٹہ غربی پل سے لے کر گورنمنٹ ہائی سکول تک روڈ کے دونوں اطراف سڑک پر پھیلی جھاڑیوں، بوٹیوں اور جنگلی کیکروں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ یہ کارروائی چوہدری ساجد صاحب کے تعاون سے ممکن ہوئی، جنہوں نے عوامی مسئلے پر فوری توجہ دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی ٹیم بھجوائی۔

صفائی کے دوران چوہدری جمشید صاحب (جموں) نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی جانب سے کولڈ ڈرنکس بھی پیش کیں، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام خدمت کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین۔

01/08/2026

السلام علیکم!
موٹہ غربی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اگر کوئی بھائی اس نیک کام میں تعاون کرنا چاہے، عطیہ دینا چاہے یا اپنے پیاروں کے نام سے پودا لگوانا چاہے تو پاکستان میں موجود ہمارے آفیشل نمائندے مرزا ذوالقرنین بیگ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
📞 رابطہ نمبر: [03137177707]

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، موٹہ غربی ويلفئير ایسوسی ايشن کی جانب سے ویل چیئر استعمال کرنے والے افراد، بزرگوں اور موٹر سائی...
29/07/2026

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، موٹہ غربی ويلفئير ایسوسی ايشن کی جانب سے ویل چیئر استعمال کرنے والے افراد، بزرگوں اور موٹر سائیکل سواروں کی آسانی کے لیے گاؤں کی نالیوں پر لوہے کی جالیاں نصب کی گئی تھیں۔
وقت کے ساتھ اگر ان میں سے کوئی جالی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے تو ہم اسے فوری طور پر مرمت کروا کر دوبارہ اپنی جگہ پر نصب کر دیتے ہیں۔
یہ جالی بھی خراب ہو گئی تھی، جسے مرمت کروا کر دوبارہ فکس کر دیا گیا ہے تاکہ اہلیان موٹہ غربی کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

29/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجد کی تعمیرِ نو اور آئندہ انتظامی امور کے حوالے سے چند گزارشات
سب سے پہلے میں مسجد کی نئی تعمیراتی کمیٹی کے تمام اراکین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ الحمدللہ، یہ حضرات نہایت محنت، اخلاص اور لگن کے ساتھ اس عظیم منصوبے پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں بہترین اجر عطا فرمائے۔
میرا ایک اہم سوال یہ ہے کہ جب پہلے سے ایک مسجد کمیٹی موجود تھی تو نئی تعمیراتی کمیٹی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ظاہر ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ سابقہ کمیٹی اس بڑے منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز جمع کرنے اور تعمیراتی کام کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھی۔
اگر یہی حقیقت ہے تو پھر یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ جو افراد تعمیرِ نو جیسے اہم منصوبے کو سنبھالنے کے اہل نہیں سمجھے گئے، کیا تعمیر مکمل ہونے کے بعد مسجد کے انتظامی معاملات دوبارہ انہی کے سپرد کرنا مناسب ہوگا؟ میرے نزدیک یہ ایک اہم سوال ہے جس پر پوری سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
مسجد کیمٹی میں چند برادریوں کی عدم شمولیت پر بھی انکی طرف سے اعتراض ہو رہا ہے جسے کو دور کیا جانا چاہیے۔
میری رائے میں جس طرح مسجد کی نئی عمارت کی ضرورت ہے، اسی طرح اس کے انتظامی امور میں بھی بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعمیرِ نو کا یہ مرحلہ اس مقصد کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمارا کردار صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ مسجد کے انتظامی نظام کی بہتری کے لیے بھی مثبت تجاویز دینی چاہئیں۔
فنڈ ریزنگ کے حوالے سے!!
ابھی تک مسجد کا حتمی نقشہ اور اس کی مجموعی لاگت واضح طور پر سامنے نہیں آئی، نہ ہی اس پر اہلِیان موٹہ غربی کی متفقہ رائے معلوم ہوئی ہے۔ اس کے باوجود فنڈ ریزنگ اس انداز سے کی جا رہی ہے جیسے منصوبہ فوری طور پر رک جانے کا خدشہ ہو۔
ہمیں اپنے ماضی کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ قبرستان کا منصوبہ، مسجد فاروق اعظم، مسجد جہانداد اور خود ہماری موجودہ مسجد، یہ سب اپنے وقت کے بڑے منصوبے تھے جنہیں موٹہ غربی کے اہلِ خیر، مخیر حضرات اور دین سے محبت رکھنے والے لوگوں نے اللہ کے فضل سے کامیابی سے مکمل کیا۔
اس لیے میری گزارش ہے کہ پہلے حتمی نقشہ اور تخمینہ لاگت سامنے لایا جائے، پھر منظم انداز میں فنڈ ریزنگ کی جائے۔
حتمی لاگت کو مد نظر رکھ کر بیرون ملک مقیم صاحب ثروت حضرات سے ایک مناسب کم ازکم حد تک فنڈز کی درخواست کی جاۓ۔
ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ اپنے گھر کے لیے وسائل بھی پیدا فرما دے گا۔
متبادل تجاویز
اگر واقعی موجودہ منصوبے کی لاگت تقریباً پانچ سے چھ کروڑ روپے یا اس کے قریب بنتی ہے تو اس پر بھی غور ہونا چاہیے کہ اس خطیر رقم سے نمازیوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوگا۔ اگر گنجائش میں صرف دو سے تین سو افراد کا اضافہ ہوتا ہے تو کیا یہی بہترین حل ہے، یا دیگر متبادل بھی زیرِ غور آنے چاہئیں؟
مثلاً:

۔1 گاؤں میں کسی مناسب جگہ نئی زمین خرید کر مستقبل کی ضروریات کے مطابق ایک جدید مسجد تعمیر کی جائے، جس میں خواتین کے لیے نماز کی علیحدہ جگہ، پارکنگ کی سہولت, کیمونٹئ سنٹر ,بچوں کے لیے لائبریری، کمپیوٹر روم اور دیگر تعلیمی سہولیات بھی شامل ہوں۔
برادر چوہدری سعید اقبال کی تجویز ہے کہ "جیرے" کی زمین بالخصوص وہ حصہ جو کبھی "کھلاڑے" کے لیے استمعال ہوتا تھا اس مقصد کے لیے بہترین بشرطیہ کہ کوئی شرعی قباعت نہ ہو۔

۔2 گاؤں کی دو مساجد میں جمعہ اور عیدین کی نمازوں انتظام کیا جائے تاکہ ایک ہی مسجد پر غیر ضروری دباؤ نہ رہے، جبکہ موجودہ مسجد کی ضروری مرمت, تیزیین و آراہش کر دی جاۓ۔
سولر سسٹم کے ذریعے ایر کندیشنر لگا کر حبس وغیرہ جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔
آخر میں میری گزارش ہے کہ ان تمام نکات کو اختلاف یا تنقید کے بجائے خیرخواہی اور اصلاح کی نیت سے دیکھا جائے۔ ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ اللہ کے گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کا انتظام بھی بہترین، شفاف، باصلاحیت اور باہمی مشاورت پر مبنی ہو تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، اتحاد اور صحیح فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
جزاک اللہ

آج ہمارے پیارے بھائی  مرزا نینی نے موٹہ غربی میں ایک نہایت خوبصورت مینڈک Indian Bull Frogکی تصویر لی۔ پہلی نظر میں شاید ...
26/06/2026

آج ہمارے پیارے بھائی مرزا نینی نے موٹہ غربی میں ایک نہایت خوبصورت مینڈک Indian Bull Frogکی تصویر لی۔ پہلی نظر میں شاید یہ ایک عام مینڈک لگے، لیکن حقیقت میں اس کا نظر آنا ہمارے علاقے کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔
مینڈک قدرت کا اپنا "پیسٹ کنٹرول سسٹم" ہیں۔ یہ روزانہ بڑی تعداد میں مچھر، مکھیاں، ٹڈیاں اور فصلوں کو نقصان پہنچانے والے دوسرے کیڑے کھا جاتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ مچھروں کی تعداد کم ہونے سے انسانی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مینڈک صرف ان علاقوں میں اچھی طرح زندہ رہتے ہیں جہاں ماحول نسبتاً صحت مند ہو۔ اس لیے ان کا موٹہ غربی میں نظر آنا اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارے علاقے میں اب بھی قدرتی حیات موجود ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
آئیں، ایسے جانوروں کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کی حفاظت کریں، غیر ضروری کیڑے مار ادویات کا کم استعمال کریں اور اپنے گاؤں کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھیں۔
مرزا نینی کا شکریہ کہ انہوں نے اس خوبصورت منظر کو کیمرے میں محفوظ کیا اور ہمیں یاد دلایا کہ ہمارے اردگرد کی قدرتی دنیا کتنی قیمتی ہے۔
Naini Barlaas

18/06/2026

الحمدللہ! سولر لائٹس پروجیکٹ کا نیا مرحلہ شروع

موٹہ غربی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سولر لائٹس پروجیکٹ کا نیا مرحلہ مسجد جہانداد مین روڈ، موٹہ غربی سے باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ گاؤں کی اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر روشنی کی بہتر سہولت فراہم کرنے، رات کے وقت سفر کو محفوظ بنانے اور ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لیے جاری ہے۔

ہم تمام مخیر حضرات، ممبران اور تعاون کرنے والے دوستوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی مالی و اخلاقی معاونت سے یہ منصوبہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہا ہے۔ ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید مقامات پر بھی سولر لائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ پورا گاؤں اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمارے گاؤں کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
موٹہ غربی ویلفیئر ایسوسی ایشن
مل کر اپنے گاؤں کو بہتر بنائیں

عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر اہلیان موٹہ غربی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت ...
27/05/2026

عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر اہلیان موٹہ غربی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی، صبر، اطاعت اور ایثار کے جذبے کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

آئیں اس عید پر محبت، بھائی چارے، صفائی اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے پیغام کو عام کریں۔
اللہ پاک سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہمارے گاؤں میں ہمیشہ امن، خوشحالی اور اتفاق قائم رکھے۔ آمین۔
عید مبارک
موٹہ غربی ویلفیئر ایسوسی ایشن

27/04/2026
23/04/2026

I am Abdullah Mir.
On the 11th of this month in Dhok Chhamala, Jhelum, while my uncle Rukhsar Mir and I were harvesting wheat, we were brutally murdered by a beast named Amir Gujjar (son of Bashir, from the Gujjar caste, a resident of Chhamala, Tehsil Dina, District Jhelum). I was just an innocent child. My mother had countless dreams for me, but in a single moment, her world was shattered. If there were justice in Pakistan, Amir would have already faced his fate.
After hearing about the brutality committed against us, the CCD took action and reportedly conducted raids. The killer went into hiding after murdering us, trying to escape the law. Meanwhile, his brother, sitting in Germany, colluded with district president Tasneem Nasir of the Pakistan Peoples Party, who used his influence to assure protection for the murderer.
, who calls himself a public representative, gave the killer shelter in his home, hosted him, and assured him he wont be handed over to ccd. Later, he presented him before the DPO to stage an arrest, ensuring he would not be handed over to the CCD. Initially, tasneem's entire role was kept secret,but when days passed and the arrest wasn’t made public,and fears arose that the case might be handed over to the CCD.Khurram Shahzad (son of Bashir, from the Gujjar caste, formerly of Chhamala, Tehsil Dina, District Jhelum), residing in Germany, exposed Tasneem Nasir’s true face through a video on tiktok.
Today, Tasneem Nasir is offering justifications on social media, but his words clearly show sympathy for the killer and blame toward us. He is portraying two unarmed and innocent uncle and nephew as goons, and ignoring the pain of my brother Bilal Mir, who was seriously injured in the attack.
In our view, Tasneem Nasir and the Jhelum Police Official are our culprits as much as amir,who failed to hand the killer over to the CCD.

I appeal with a heavy heart for CM Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif to grant us justice and ensure that the killer is handed over to the CCD, so that my mother may find some peace.

Finally, I request the leadership of the Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari to expel Tasneem Nasir from the party, so that public trust can be restored.

This is not just my voice from beyond the grave,it is the cry of a mother with a broken heart.
ARY News Rauf Klasra

Address

Dina

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when موٹہ غربی ويلفئير ایسوسی ايشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share