Parova student unity Gomal unvirsity Dear ismail Khan

Website

Parova student unity Gomal unvirsity Dear ismail Khan Parova Student Unity Gomal University Dear Ismail Khan

18/06/2026

ہم گومل یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیسوں میں حالیہ اضافے پر فوری نظرثانی کی جائے اور ایسے فیصلے کیے جائیں جو طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں، نہ کہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں۔

گزشتہ سال سمر سمسٹر کی رجسٹریشن فیس 3000 روپے تھی جسے اس سال بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح امتحانی فیس فی مضمون 1000 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے کر دی گئی ہے۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں یہ اضافہ طلبہ پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

تعلیم ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے، لیکن فیسوں میں مسلسل اضافہ طلبہ اور ان کے والدین کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ اکثر طلبہ متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے لیے پہلے ہی تعلیمی اخراجات پورے کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایسے حالات میں مزید مالی بوجھ ان کے تعلیمی سفر کو متاثر کر سکتا ہے۔

لہٰذا یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ طلبہ کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور فیسوں میں اضافے کو واپس لے تاکہ طلبہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
Press secretary paroa student unity IRFAN BALOCH

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہانگلش یونٹی کے الیکشن بڑے پُرامن، صاف اور شفاف انداز میں مکمل ہوئے، جس پر دلی خوشی محسوس ...
11/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

انگلش یونٹی کے الیکشن بڑے پُرامن، صاف اور شفاف انداز میں مکمل ہوئے، جس پر دلی خوشی محسوس ہوئی۔ امیدواروں نے نہایت اچھے انداز میں الیکشن میں حصہ لیا اور ڈپارٹمنٹ کی بہتری، طلبہ کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے، جو قابلِ تعریف ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے رحیم بٹنی کو انگلش یونٹی کے نیو پریزیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں طلبہ کی بہتر نمائندگی اور ڈپارٹمنٹ کی ترقی کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
ساتھ ہی خالد خان وزیر، اور پوری ٹیم کو صاف، شفاف اور پُرامن الیکشن کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یقیناً آپ سب کی محنت اور مثبت کردار قابلِ ستائش ہے۔
پریزیڈنٹ پروا یونٹی
حماد بلوچ

31/01/2026

Parova student unity ka Maqsad Tahsil Parova ka haq kalie awaz utan hie

بسم اللہ الرحمن الرحیمامید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔الحمدللہ! آج ہم نے “پروا اسٹوڈنٹ یونٹی – گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسم...
31/01/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
امید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔
الحمدللہ! آج ہم نے “پروا اسٹوڈنٹ یونٹی – گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان” کے نام سے ایک فیس بک پیج قائم کیا ہے۔
ان شاء اللہ یہ یونٹی اب صرف یونیورسٹی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پوری تحصیل پروا کے نوجوانوں کی آواز بنے گی۔
پروا اسٹوڈنٹ یونٹی نوجوانوں کی ایک متحرک اور باوقار یونٹی ہے، جو تحصیل پروا کے ہر مسئلے پر کام کرے گی اور ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کرے گی، ان شاء اللہ۔
اب وہ وقت ختم ہو چکا ہے جب صرف وعدے کیے جاتے تھے۔
اب نوجوانوں کا راج ہوگا ✊
جو بھی سیاسی نمائندہ ووٹ مانگنے آئے گا، پہلے کام کرے گا—بعد میں ووٹ لے گا۔
ہر شخص سے سوال و جواب ہوگا، اور جوابدہی لازم ہوگی۔
بدقسمتی سے، پاکستان بننے کے بعد سے آج تک تحصیل پرووا کو پسماندہ رکھا گیا:
کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں
آئے روز سڑکیں بند
اسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہیں
پینے کے صاف پانی کی شدید کمی
لیکن ان شاء اللہ!
اب وہ وقت دور نہیں جب تحصیل پروا ترقی کے راستے پر گامزن ہوگی۔
یہ جدوجہد ہے، اور یہ جدوجہد نوجوانوں کی ہے 💪
یہ آغاز ہے… نوجوانوں کے دور کا!
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو 🤲

Parova student unity Gomal unvirsity Dear ismail Khan
30/01/2026

Parova student unity Gomal unvirsity Dear ismail Khan

Address

Parova Student Unity Gomal Unvirsity Dear Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parova student unity Gomal unvirsity Dear ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share