OGDC-Fatimid Foundation Centre Dera Ismail Khan

OGDC-Fatimid Foundation Centre Dera Ismail Khan Working for thalassemia awareness, patient support, and voluntary blood donation in D.I.Khan.
(1)

23/05/2026
فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلوچ نگر میں عوام تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کر رہے ہیں۔
22/05/2026

فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلوچ نگر میں عوام تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کر رہے ہیں۔

ڈیرہ پولیس کی طرف سے اعجاز شہید پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ ...
14/05/2026

ڈیرہ پولیس کی طرف سے اعجاز شہید پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان: ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر مَیکن کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی زیر نگرانی میں اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے تعاون کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔

اس موقع پر پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نہ صرف اپنی ذمہ داری کا احساس ظاہر کیا بلکہ انسانیت کے خدمت کے جذبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔

اس کیمپ کا مقصد نہ صرف پولیس کے سماجی فرائض کا عکاس ہے بلکہ معاشرے کے کمزور طبقات خصوصاً تھیلیسیمیا جیسے امراض کا شکار بچوں کو سہارا فراہم کرنے میں پولیس کا مثبت کردار بھی واضح کرتا ہے۔

Following the successful observance of World Thalassemia Day, the Administrator of Fatimid Foundation appreciated the de...
09/05/2026

Following the successful observance of World Thalassemia Day, the Administrator of Fatimid Foundation appreciated the dedication, teamwork, and outstanding arrangements made by the staff. Cash rewards were also distributed among staff members in recognition of their remarkable efforts and commitment.

07/05/2026

ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے او جی ڈی سی – فاطمید فاؤنڈیشن ہیموٹولوجیکل سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب داؤد خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر بھی موجود تھے۔

معزز مہمانوں نے تھیلی سیمیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے اور کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر فاطمید فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ملک محمد طارق نے معزز وفد کو سنٹر کا تفصیلی دورہ کرایا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

تقریب میں فاطمید فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر خورشید عالم خان، ڈاکٹر عصمت اللہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 کی پرنسپل محترمہ عافیہ سعادت، گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے پرنسپل نظیر احمد برکی، ممتاز کالم نگار ابولمنظم ترابی، سابق میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل مدنی، سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طارق خان میانخیل، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ جمیل، ڈی ایس پی کاشف ستار اور پی ایس ٹو کمشنر سجاد بلوچ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ دورہ نہ صرف تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے اس مشن کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے عملی تعاون اور اعتماد کا مظہر بھی ثابت ہوا۔



































Laboratory Supervisor Arshad Khan facilitated a visit to the Fatimid Foundation Hematological Centre in D.I. Khan by the...
02/05/2026

Laboratory Supervisor Arshad Khan facilitated a visit to the Fatimid Foundation Hematological Centre in D.I. Khan by the Waziristan Youth Welfare Association delegation. The team included the Founder, Mr. Muhammad Arif; the Chairman, Mr. Bakht Ameer; and other members.
During the visit, Mr. Arif and four team members voluntarily donated blood. They also registered as volunteer donors and pledged to donate blood monthly.
Additionally, Mr. Muhammad Arif offered to arrange a future visit with MPA Asif Khan. We believe this engagement will prove highly beneficial for our institution.
We sincerely appreciate their support and commitment to our cause. Their dedication truly reflects the spirit of Waziristan.

فاطمید فاؤنڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں وک...
02/05/2026

فاطمید فاؤنڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں کیلئے خون عطیہ کیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کو کامیاب بنانے میں بار کے صدر جناب قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری جناب عدنان خان سدوزئی ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری شیخ محمود الحسن ایڈوکیٹ، جناب عنایت عادل ایڈوکیٹ، جناب خالد اعوان ایڈوکیٹ، جناب شہیر طارق ایڈوکیٹ اور ممتاز صحافی و کالم نگار ابوالمعظم ترابی صاحب کی انتھک محنت تھی جس کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن ان کا اور تمام وکلاء صاحبان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

02/05/2026

خدمت کا عزم امید کی ایک نئی کرن

خدمت ہیلتھ ریلیف فاؤنڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان ایک متحرک فلاحی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے محمد انیس رضا قادری جیسے معروف سماجی کارکن کی زیر نگرانی اجتماعی بھلائی کے منصوبوں کو کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔ اسی جذبہ انسانی ہمدردی اور خدمت ہیلتھ ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر جناب محمد انیس رضا قادری نے ایک قابلِ تحسین اعلان کرتے ہوئے سال 2026 کے اختتام تک فاطمید فاؤنڈیشن کے لیے 50 بلڈ ڈونیشن کیمپس کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا تاکہ تھلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

اس موقع پر تحصیل مئیر سردار عمر امین خان گنڈہ پور، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد ارسلان، اور ڈی ایس پی سٹی و کینٹ سرکل محمد عابد اقبال کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان و دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والی عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھی۔

یہ عزم نہ صرف دکھی انسانیت کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ معاشرے میں خدمت، ہمدردی اور یکجہتی کی روشن مثال بھی ہے۔

Renowned orthopedic specialist and Ex-Medical Director of M***i Mehmood Memorial Hospital, D.I. Khan, Dr. Shakeel Madni,...
02/05/2026

Renowned orthopedic specialist and Ex-Medical Director of M***i Mehmood Memorial Hospital, D.I. Khan, Dr. Shakeel Madni, paid a surprise visit to the Fatimid Foundation Hematological Centre, D.I. Khan. During the visit, he reviewed patient care services and overall operations. He appreciated the Foundation’s efforts and assured the Foundation of his full support.

Address

OGDCL-FATIMID FOUNDATION Blood Bank & Hematological Complex Near Gomal Medical College, Daraban Road
Dera Ismail Khan
29111

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OGDC-Fatimid Foundation Centre Dera Ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share