وانڈہ لالی کمیونٹی فورم

وانڈہ لالی کمیونٹی فورم ضرورت مندوں کی مدد، بھائی چارے کا فروغ اور گاؤں کی ترقی ہمارا مقصد۔"
03454842172
اکاؤنٹ نمبر زکوٰۃ عطیات
رابطہ نمبر::03449025944

سور حقیقت
19/05/2026

سور حقیقت

ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معصوم بچے، بوڑھے اور خواتین رات کو...
18/05/2026

ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معصوم بچے، بوڑھے اور خواتین رات کو کھلے آسمان تلے صحن یا چھتوں پر سونے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آپ کی ایک سیکنڈ کی خوشی یا لاپرواہی سے چلنے والی گولی کسی کے گھر کا چراغ گل کر سکتی ہے۔ ذمہ دار شہری بنیں اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔شکریہ
وانڈہ لالی کمیونٹی فورم






عید الاضحیٰ مال مویشی منڈی اہلیان وانڈہ لالی اور اہل علاقہ کے لیے خوشخبری!وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کے زیرِ اہتمام عید الا...
16/05/2026

عید الاضحیٰ مال مویشی منڈی
اہلیان وانڈہ لالی اور اہل علاقہ کے لیے خوشخبری!
وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کے زیرِ اہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر شاندار مال مویشی منڈی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جہاں آپ کو قربانی کے لیے بہترین، صحت مند اور مناسب قیمت پر جانور دستیاب ہوں گے۔
مقام: گاؤں وانڈہ لالی (شیرپناہ کے ساتھ)
تاریخ: 18 مئی 2026
دن: بروز سوموار
وقت: صبح 07:00 بجے
تمام گاوں کے حضرات اور خریداروں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
آئیں، اپنی خریداری آسان اور پُرسکون ماحول میں مکمل کریں۔
📞 رابطہ:03449025944
#عیدالاضحی


#قربانی2026

اجتماعی قربانی — ایک نیکی، کئی خوشیاں اس بار عیدالاضحیٰ پر آئیے اپنی قربانی کو صرف ایک رسم نہیں بلکہ کسی غریب، یتیم، بیو...
14/05/2026

اجتماعی قربانی — ایک نیکی، کئی خوشیاں
اس بار عیدالاضحیٰ پر آئیے اپنی قربانی کو صرف ایک رسم نہیں بلکہ کسی غریب، یتیم، بیوہ اور سفید پوش خاندان کی خوشی بنائیں۔ ❤️
کتنے ہی گھر ایسے ہیں جہاں مہنگائی اور غربت کی وجہ سے عید پر گوشت پکنا بھی ایک خواب بن چکا ہے۔
آپ کے تعاون سے ان گھروں میں بھی عید کی خوشیاں، بچوں کی مسکراہٹیں اور دعائیں پہنچ سکتی ہیں۔۔
وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق خاندانوں تک عزت اور محبت کے ساتھ قربانی کا گوشت پہنچایا جا سکے۔
صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
آپ کا تھوڑا سا تعاون کسی کے چہرے کی خوشی بن سکتا ہے، اور یہی اصل عید ہے۔
📞 رابطہ برائے تعاون:
03449025944
03454842172 (اکاونٹ نمبر برائے عطیات)
“جو خوشی آپ کسی ضرورت مند کے گھر پہنچاتے ہیں، وہی خوشی اللہ آپ کی زندگی میں برکت بن کر لوٹاتا ہے۔”
Deputy Commissioner DIKhan
Daily Pakistan
Discover Pakistan
Assistant Commissioner Paharpur
Tma Dera Ismail Khan
Awäl Khän LäLvi
Plaanki Khan Marwat

09/05/2026

السلام علیکم جناب
وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کی طرف سے اس سال اجتماعی قربانی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مستحق اور غریب خاندانوں تک قربانی کا گوشت عزت اور احترام کے ساتھ پہنچانا ہے۔
آپ سے نہایت عاجزانہ درخواست ہے کہ اس پروگرام کے لیے مالی تعاون فرمائیں، یا اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک سے زیادہ قربانی کے حصوں کی استطاعت دی ہے تو ایک حصہ وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کی اجتماعی قربانی میں ضرور شامل کریں۔
ان شاءاللہ آپ کا دیا ہوا حصہ امانت داری کے ساتھ مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔
آپ کا ایک حصہ کسی غریب گھر کی عید کی خوشی بن سکتا ہے۔
وانڈہ لالی کیمونٹی فورم اکاونٹ نمبر؛
03454842172

السلام علیکم جنابوانڈہ لالی کمیونٹی فورم کی طرف سے اس سال اجتماعی قربانی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مست...
08/05/2026

السلام علیکم جناب
وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کی طرف سے اس سال اجتماعی قربانی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مستحق اور غریب خاندانوں تک قربانی کا گوشت عزت اور احترام کے ساتھ پہنچانا ہے۔
آپ سے نہایت عاجزانہ درخواست ہے کہ اس پروگرام کے لیے مالی تعاون فرمائیں، یا اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک سے زیادہ قربانی کے حصوں کی استطاعت دی ہے تو ایک حصہ وانڈہ لالی کمیونٹی فورم کی اجتماعی قربانی میں ضرور شامل کریں۔
ان شاءاللہ آپ کا دیا ہوا حصہ امانت داری کے ساتھ مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔
آپ کا ایک حصہ کسی غریب گھر کی عید کی خوشی بن سکتا ہے۔
وانڈہ لالی کمیونٹی فورم اکاونٹ نمبر؛
03454842172
📞 [03449025944]

زکوۃ و عطیات نمبر [03454842172]

02/05/2026

گاؤں وانڈہ لالی — پانی کے لیے ترستی زندگی
جامع مسجد کا بورنگ پچھلے 25 دنوں سے بند ہے کیونکہ بجلی موجود نہیں۔
حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ لوگ پینے کے پانی کے لیے دربدر ہیں اور مسجد میں وضو کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں۔
ہم نے جب بھی حکام بالا سے رابطہ کیا تو ہر بار یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ یہ سرکاری نہیں ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ گاؤں کی تقریباً 50٪ آبادی اسی بورنگ پر انحصار کرتی ہے اور شدید متاثر ہو رہی ہے۔
ہماری عاجزانہ اپیل ہے:
ایکسین پبلک ہیلتھ
ڈپٹی کمشنر پہاڑپور
اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور
خدارا انسانیت کے ناطے اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے اور اس بورنگ کو سولرائزڈ کروایا جائے تاکہ پانی کی مستقل فراہمی ممکن ہو سکے۔
تمام سوشل میڈیا دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز حکام تک پہنچ سکے۔
゚viralシ
Assistant Commissioner Paharpur
Daily Pakistan
Discover Pakistan
Deputy Commissioner DIKhan
Office of the Deputy Commissioner, Islamabad
DeraIsmail KhanNews
Irrigation Department Khyber Pakhtunkhwa Tma Dera Ismail Khan

30/04/2026

*اچھی تربیت کا اصل امتحان*
*تب شـــــروع ہوتا ہے جب آپ*
*جواب دینــــــے کی طاقتــــــــ*
*رکھتے ہوں، مگر آپ لحـــــاظ*
*میں خـــــاموش رہیں 🤍🌻*

فرمان اللہ کی بصیرت اور ذمہ داری کو سلام!السلام علیکم!ہمارے عزیز دوست فرمان اللہ کی شادی کے اس پرمسرت موقع پر جہاں ہم سب...
03/04/2026

فرمان اللہ کی بصیرت اور ذمہ داری کو سلام!
السلام علیکم!
ہمارے عزیز دوست فرمان اللہ کی شادی کے اس پرمسرت موقع پر جہاں ہم سب بہت خوش ہیں، وہیں فرمان اللہ نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو ہم سب کے لیے قابلِ فخر ہے۔
فرمان اللہ نے اپنی خوشی پر اپنے گاؤں کے امن اور وانڈہ لالی کمیونٹی فورم " کے نظم و ضبط کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی شادی پر کسی قسم کی ہوائی فائرنگ (Dazoona) نہیں کرنا چاہتے تاکہ گاؤں کے کسی بھی فرد کو تکلیف نہ ہو اور کمیٹی کے بنائے ہوئے اصولوں کی لاج رہے۔
فرمان بھائی! آپ کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ آپ نہ صرف ایک اچھے دوست ہیں، بلکہ اپنے گاؤں کے ایک ذمہ دار اور ہمدرد شہری بھی ہیں۔ اپنی خوشی میں دوسروں کے سکون کا خیال رکھنا ہی اصل مردانگی اور بڑائی ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک آپ کی اس نئی زندگی میں برکت ڈالے اور آپ کا یہ مثبت جذبہ دوسرے نوجوانوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ فرمان اللہ کے اس فیصلے کا بھرپور احترام کریں اور پرسوں شادی کی تقریب کو امن و محبت کے ساتھ یادگار بنائیں۔
دا بعضے شیطانان کہ ڈزونہ وکی ہم فرمان اللہ بھائ آخپل کلی او دہ کلی کمیٹئے لاج وا ساتلوں فرمان اللہ گل خوشحالہ وسے ارتہ

محمد نعمان کی بصیرت اور ذمہ داری کو سلام!السلام علیکم!ہمارے عزیز دوست محمد نعمان کی منگنی کے اس پرمسرت موقع پر جہاں ہم س...
02/04/2026

محمد نعمان کی بصیرت اور ذمہ داری کو سلام!
السلام علیکم!
ہمارے عزیز دوست محمد نعمان کی منگنی کے اس پرمسرت موقع پر جہاں ہم سب بہت خوش ہیں، وہیں نعمان نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو ہم سب کے لیے قابلِ فخر ہے۔
نعمان نے اپنی خوشی پر اپنے گاؤں کے امن اور "Wanda Lali Community Form" کے نظم و ضبط کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی منگنی پر کسی قسم کی ہوائی فائرنگ (Dazoona) نہیں چاہتے تاکہ گاؤں کے کسی بھی فرد کو تکلیف نہ ہو اور کمیٹی کے بنائے ہوئے اصولوں کی لاج رہے۔
نعمان بھائی! آپ کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ آپ نہ صرف ایک اچھے دوست ہیں، بلکہ اپنے گاؤں کے ایک ذمہ دار اور ہمدرد شہری بھی ہیں۔ اپنی خوشی میں دوسروں کے سکون کا خیال رکھنا ہی اصل مردانگی اور بڑائی ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک آپ کی اس نئی زندگی میں برکت ڈالے اور آپ کا یہ مثبت جذبہ دوسرے نوجوانوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ نعمان کے اس فیصلے کا بھرپور احترام کریں اور کل کی تقریب کو امن و محبت کے ساتھ یادگار بنائیں۔
دا بعضے شیطانان کہ ڈزونہ وکی ہم نعمان بھائ آخپل کلی او دہ کلی کمیٹئے لاج وا ساتلوں نعمان بھائ خوشحالہ وسے ارتہ

Address

Wanda Lali Tehsil Paharpur District Dera Ismail Khan Khyber Pakhtunkhwa
Dera Ismail Khan
29010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وانڈہ لالی کمیونٹی فورم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share