01/09/2026
یکم ستمبر 2026
برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان
کچھ دن پہلے باوثوق ذرائع سے ہمیں طلاع ملی کہ گورنمنٹ ڈگری کالج سام کے پرنسپل نے فسٹ ائیر کے طلباء کے ایڈمیشن کو بند کرکے کانیگرام اور ملحقہ علاقے کے ھائی سکولوں سے حالیہ پاس شدہ طلباء کو داخلہ نہیں دے رہا ہے ۔ اس مسلہ کو سنجیدگی سے لیکر برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے پرنسپل سید شاہ محسود صاحب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک وفد کی شکل میں ملاقات کی اور تفصیلی بات ہوئی اور وفد کو بتایا گیا کہ مجھے احکامِ بالا سے ہدایات ہیں کہ کسی کو داخلہ نہ دیا جائے۔
لہذا آپ حضرات احکام بالا رابطہ کریں اگر وہ مجھے حکم دیں تو میں داخلہ دینے کیلئے تیار ہوں۔
برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نےفوراً ایم این اے زوبیر وزیر صاحب کے ساتھ ڈی آئی خان میں خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ ایم این اے صاحب نے تفصیلی گفتگو کےبعد فوراً نوٹس لیا اور اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کی یقین دھانی کرائی ۔
برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی قیادت بانی ممبر و سابقہ صدر نظر جان برکی صاحب اور مرکزی جنرل سیکریٹری تاج برکی نے کی ۔
کل بروز سوموار کو پرنسپل صاحب نے رابطہ کر کے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج سام میں فرسٹ ایئر کیلئے ایڈمیشن اوپن ہیں اور طلباء کو مطلع کریں کریں کہ خواہش مند طلباء پورٹل پر اپنے داخلہ کیلئے اپلائی کریں
ھم برکی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اور تمام عہدیداران اور کارکنان محترم ایم این اے زوبیر وزیر صاحب اعلیٰ احکام اور پرنسپل سید شاہ محسود صاحب کو قوم اور علاقے کیطرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
منجانب
برکی ویلفئیر ایسوسی ایشن پاکستان