09/10/2025
اہل غزہ کے حق میں مارچ کرنے والے تحریک ل ب ی ک کے کارکنان کے خلاف پولیس کی ظالمانہ کاروائیوں اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، پُرامن مارچ کی اجازت دی جائے اور گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ پاکستانیوں کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، فلسطین کے حق میں مارچ کرنے والوں کے خلاف تشدد کر کے حکومت کسے خوش کرنا چاہتی ہے؟ پُرامن احتجاج ہر شہری و سیاسی جماعت کا جمہوری و آئینی حق ہے۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، امیرالعظیم