14/09/2026
دوڑ: چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس
(14 ستمبر 2026):
چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کے ساتھ ٹاؤن کمیٹی ڈور کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
ملاقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، کام کے معیار اور رفتار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے جبکہ مختلف کاموں کے لیے ضروری جگہوں کی نشاندہی کرکے کام کی حدود کا تعین کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے شہریوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں کونسلر غلام حسین دیناری، مولانا ضمیر حسین وسانو، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ٹاؤن کمیٹی ڈور آصف فرحان خانزادہ، سینی ٹیشن انچارج راجہ حسین ڈیٹھو اور دیگر متعلقہ افسران اور عملہ موجود تھا۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت صاحب نے کہا کہ شہر کی بنیادی سہولیات اور ترقیاتی کاموں کو بہتر بنانے کے لیے عملی نگرانی جاری رکھیں گے، جبکہ شہریوں کے مسائل کے حل اور دوڑ کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔