26/02/2025
چلاس
تحریک حقوق دو ڈیم بناو شوریٰ کمیٹی کے باہمی مشاورت کے بعد تحریک کے رہنما مولانا حضرت اللہ نے پلان بی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 صفوں پر مشتمل قافلہ گاڑیوں کے ساتھ ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کرے گا۔ اس دوران، تحریک کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ گوہر آباد سے کھنبری تک جاری تمام پری فری روڈ کے کام کو صبح 10 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جائے۔
تمام کمپنیوں کو کام بند کرنے کی ہدایت
لانگ مارچ اور دھرنے کا حتمی فیصلہ
اگر کل دوپہر تک موسم بہتر ہونے کے باوجود حکومتی کمیٹی چلاس نہیں پہنچتی تو تحریک کے تحت ترتیب دی گئی 13 صفوں پر مشتمل قافلہ ڈیم سائٹ کی طرف روانہ ہوگا۔
1. پہلی صف: علماء کرام
2. دوسری صف: شاہین پائین اور تکیہ کے عوام
3. تیسری صف: تھک نیاٹ
4. چوتھی صف: بٹوگاہ، گیچی
5. پانچویں صف: کھنر، بونر، گونر فارم
6. چھٹی صف: گوہر آباد
7. ساتویں صف: تھور
8. آٹھویں صف: داریل تانگیر
9. نویں صف: کھنبری
10. دسویں صف: وکلاء برادری
11. گیارہویں صف: صحافی برادری
12. بارہویں صف: گلگت بلتستان کے مہمان
13. تیرہویں صف: کوہستان کے مہمان
یہ قافلہ ڈیم سائٹ پر تمام کام بند کروا کر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دے گا، جب تک کہ 31 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد نہ کیا جائے۔