30/05/2026
تلہاڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم آپ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتی ہے۔ آپ کا طویل عرصے سے جاری ماہانہ تعاون ہمارے لیے نہایت قابلِ قدر ہے۔
آپ کا یہ مستقل تعاون نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ متعدد مستحق خاندانوں کے گھروں کے چولہے روشن رکھنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آپ کی اس خدمتِ خلق اور اعتماد پر ہم تہہِ دل سے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔"