RS Foundation Raah-e-Sukoon

RS Foundation Raah-e-Sukoon RS Foundation (Raah-e-Sukoon) is a non-profit organization committed to providing peace and relief through education, healthcare, and community support.

We strive to uplift underserved communities by fostering sustainable development and well-being.

🌟 دادو والو! تیار ہو جاؤ! 🌟بڑے شہروں کی طرح اب آپ کے اپنے شہر دادو میں بھیRaah-e-Sukoon Foundation لا رہی ہےایک بار پھر ...
05/12/2025

🌟 دادو والو! تیار ہو جاؤ! 🌟
بڑے شہروں کی طرح اب آپ کے اپنے شہر دادو میں بھی
Raah-e-Sukoon Foundation
لا رہی ہے
ایک بار پھر وہی دل کو سکون دینے والی، روح کو جگانے والی
تیسری بار… اور پہلے سے بھی زیادہ شاندار
🎤 Grand Qawali Night 2026 🎤
جس میں محفل کو چار چاند لگائیں گے
لیجنڈری قوال — سہیل عباس سولنگی!
اور اس بار محفل ہوگی مزید خوبصورت، مزید یادگار!

💫 اور خاص بات؟ یہ ایونٹ صرف خواتین کے لیے ہے! 💫
آرام، سکون، سیکیورٹی—سب کچھ ایک جگہ۔

تاریخ: 3 جنوری 2026 (بروز ہفتہ)
⏰ وقت: شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک
📍 مقام: بینظیر اِن ہال، دادو

🍽 فیسیلیٹیز:
بریانی • گرم چائے • فوٹوگرافی • فیملی ماحول

🎟 سیٹس بہت محدود ہیں! پہلے آئیے، پہلے پائیے!
📲 ابھی بکنگ کرو:
0317-2462487 (آریز آرائیں، صدر راہ سکون فاؤنڈیشن)
0316-3301119 (قیصر خان، جنرل سیکریٹری راہ سکون فاؤنڈیشن)

✨ دل کو جھومنے دو، روح کو جگانے دو—اِس بار کی قوالی Night مس نہ کرنا! ✨

27/11/2025

راہِ سکون فاؤنڈیشن دادو شہر کیلئے عوامی شکایات مہم کا باضابطہ آغاز

دادو ہمارا شہر نہیں… ہمارا گھر ہے۔
اور گھر کی بہتری میں، گھر کے ہر ادارے کی ذمہ داری بھی ہے اور اہمیت بھی۔

میونسپل کمیٹی دادو بھی ہمارا اپنا ادارہ ہے۔
جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صفائی، نکاسیٔ آب، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بلدیاتی امور بہتر بنانے کیلئے وہ مسلسل کام کر رہے ہیں۔
اگر یہ بات درست ہے تو خوش آئند ہے…
لیکن اگر کہیں خامیاں، غفلت یا تاخیر ہے تو ہماری آواز، ہماری ذمہ داری ہے۔
راہِ سکون فاؤنڈیشن کا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں…
بلکہ تنقید برائے اصلاح ہے۔
ہم الزام نہیں لگاتے، ہم مسائل حل کرواتے ہیں۔
ہم نفرت نہیں پھیلاتے، ہم بہتری کی راہ نکالتے ہیں۔
کیونکہ دادو کا ہر راستہ، ہر محلہ، ہر گلی…
ہماری سانسوں کی طرح عزیز ہے۔

آج ہم ایک نئی پہل کر رہے ہیں:
Complaint Box City Dadu
آپ بولیں، ہم پہنچائیں

اگر آپ کے محلے میں:
• صفائی کا مسئلہ ہے
• گٹر اُبل رہا ہے
• اسٹریٹ لائٹس خراب ہیں
• پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہے
• کوئی سرکاری کام رُکا ہوا ہے
• یا کوئی بھی عوامی تکلیف جسے نظرانداز کیا جارہا ہو تو راستہ تلاش کرنا آپ کا نہیں… آپ کی آواز بننا ہمارا کام ہے۔
راہِ سکون فاؤنڈیشن آپ کی ہر شکایت مربوط طریقے سے متعلقہ ادارے تک پہنچائے گی
اور مسئلے کو فوری حل کروانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ شہر کے تمام ادارے خصوصاً میونسپل کمیٹی
عوامی شکایات کا احترام کرتے ہوئے
راہِ سکون کی اس کوشش میں ساتھ دیں گے۔
اور اگر کوئی ادارہ مسئلہ حل نہ کرے
تو ہم دادو کی عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر
اعلیٰ حکام تک آواز اٹھائیں گے۔
کیونکہ
یہ شہر ہمارا ہے اور اس کی عزت، صفائی، روشنی اور سکون ہمارا فرض

اپنی شکایت درج کروانے کا طریقہ:

1️⃣ اپنے محلے کا مسئلہ مختصر الفاظ میں لکھیں۔
2️⃣ جگہ کا نام / علاقہ لازمی درج کریں۔
3️⃣ اگر ممکن ہو تو تصویر بھیجیں۔
4️⃣ نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کریں:
📞 0317-2462487
ہماری ٹیم آپ کی شکایت درستگی کے ساتھ متعلقہ ادارے تک پہنچائے گی
اور فالو-اپ بھی کرے گی۔
دادو کیلئے… بہتر کل کی طرف ایک قدم ✨
راہِ سکون فاؤنڈیشن
آپ کی آواز، آپ کا حق، آپ کا سہارا
Regards
Araiz Arain
President Raah-e-Sukoon Foundation

07/09/2025

دادو کی فضاؤں میں اس وقت موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، مگر یہ موسم اور رات کی گھڑیاں ہماری خدمت کے جذبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ 🌧️

راہِ سکون فاؤنڈیشن کی ٹیم اس کڑے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر کسی بھی بھائی یا بہن کو کوئی ضرورت پیش آئے یا مشکل درپیش ہو تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں۔

یقین رکھیے، ہم آپ کے دکھ درد کے شراکت دار ہیں اور ہر حال میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ❤️

رابطہ نمبر:

✦ Araiz Arain — صدر، راہِ سکون فاؤنڈیشن : 📞 0317-2462487

✦ Naseer Babar — نائب صدر : 📞 0313-3212924

✦ Qayser Solangi — جنرل سیکریٹری : 📞 0316-3301119

✦ Fayaz Khaskheli — جوائنٹ سیکریٹری : 📞 0308-3599965

26/08/2025

Official Statement Raah Sukoon Foundation

ہم ضلع دادو کی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ صاحب کے شکر گزار ہیں کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دادو میں داخلہ و انرولمنٹ کے ریکارڈ اور فیسوں کے معاملے کا فوری نوٹس لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد سے رپورٹ طلب کی، جس پر ڈائریکٹر کمال پاشا کا کہنا تھا کہ 138 طالبات کی فیس کالج کے کلرک نے کیش کی صورت میں لی تھی۔ اس معاملے کی انکوائری جاری ہے، دوبارہ فیس نہیں لی جائے گی اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ دار ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

راہ سکون فاؤنڈیشن اس اقدام کو سراہتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ یہ انکوائری شفاف اور تیز رفتاری سے مکمل کی جائے تاکہ غریب اور محنتی طالبات کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہو۔

ہم طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک ان کا حق دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Regards
Araiz Arain President
Raah Sukoon Foundation

26/08/2025
18/08/2025

فی الحال اس ننھے معصوم بچے کے لیے ہمارے بھائی ایجاز علی ببر کی بھرپور کوشش اور تعاون سے ایک وہیل چیئر کا بندوبست کر دیا گیا ہے تاکہ جب تک اس کا علاج مکمل نہ ہو، وہ اپنی زندگی کو کسی حد تک آسانی سے گزار سکے۔ اللہ تعالیٰ ہر دل میں انسانیت کی ایسی ہی محبت اور شفقت ڈالے۔ ہمیں فخر ہے ایجاز علی بابر جیسے انسانوں پر۔

اگلے ہفتے اس بچے کا پہلا چیک اپ لاڑکانہ "چانڈکا اسپتال" کے ڈاکٹر ضمیر سومرو صاحب سے ہوگا۔ معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحب اس کے آپریشن کی تاریخ دیں گے۔
چانڈکا اسپتال ایک بہترین حکومتی ادارہ ہے، لیکن آنے جانے کے اخراجات اپنی جگہ ایک مشکل ہیں۔ اسی لیے آپ سب سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں اپنا چھوٹا سا حصہ ضرور شامل کریں۔
یقین جانیے، اللہ تعالیٰ نیت کے مطابق بڑا اجر عطا کرتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک اس بچے کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور تعاون کرنے والوں کو ڈھیروں برکتوں سے نوازے۔ آمین۔

Raah-e-Sukoon Foundation
آو چلیں سکون کی راہ پر
For Donation
03172462487 / easypaisa
Title : Muhammad Ariz
Regards
Araiz Arain President Raah-e-Sukoon Foundation

18/08/2025

نَنّھے بچے کے علاج کے لیے آپ سب کی توجہ اور تعاون کی درخواست

اعجاز علی ببر، ہماری Raah-e-Sukoon Foundation کی ٹیم اور لارکانا سے ہماری بہن Asfa Rahoojo کی بھرپور تعاون کے ساتھ اس ننھے بچے کے علاج کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ فی الحال "چانڈکا اسپتال، لاڑکانہ" میں ڈاکٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اور اِن شاء اللہ بہت جلد اس بچے کا آپریشن کرایا جائے گا۔
یہ بچہ جلد اپنے پیروں پر چلنے لگے گا، اسی امید اور دعا کے ساتھ ہم یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہمارا پورا ارادہ ہے کہ اسے سرکاری سطح پر ہی علاج کرایا جائے، کیونکہ چانڈکا اسپتال ایک بہترین حکومتی ادارہ ہے۔ لیکن اس کے باوجود سفر اور آنے جانے کا خرچ اپنی جگہ موجود ہے۔ اگلے ہفتے اس بچے کو پہلے چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
اگر آپ میں سے کوئی بھائی یا بہن چاہے تو اس کارِ خیر میں اپنا چھوٹا سا حصہ شامل کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نیت کے مطابق بڑا اجر عطا کرتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک اس بچے کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور ہماری ٹیم و تعاون کرنے والے سب ساتھیوں کو مزید ہمت اور طاقت دے۔ آمین۔
For Donation :
03172462487 / easypaisa
Title : Muhammad Ariz

راہِ سکون فاؤنڈیشن کی ایک خدمتتھلیسیمیا کے ایک مریض کو خون کی ضرورت تھی، جس پر راہِ سکون فاؤنڈیشن کے انفارمیشن سیکریٹری ...
18/08/2025

راہِ سکون فاؤنڈیشن کی ایک خدمت

تھلیسیمیا کے ایک مریض کو خون کی ضرورت تھی، جس پر راہِ سکون فاؤنڈیشن کے انفارمیشن سیکریٹری فیاض خاصخیلی نے خون عطیہ کیا۔ یہ عمل نہ صرف ایک انسانی جان بچانے کا ذریعہ بنا بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔

ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ خون دینے سے گھبراتے ہیں یا طرح طرح کے وہم دل میں رکھتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ خون دینا نہ صرف مریض کے لیے زندگی کا سہارا ہے بلکہ خون دینے والے کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔

خون دینے کے فائدے (سائنسی حوالوں کے ساتھ):

1. نئی خون کی پیداوار میں اضافہ:
جب انسان خون عطیہ کرتا ہے تو جسم میں دوبارہ نیا اور تازہ خون پیدا ہوتا ہے جس سے صحت بہتر رہتی ہے۔
(American Red Cross کے مطابق)

2. آئرن لیول متوازن رہتا ہے:
بار بار خون دینے سے جسم میں آئرن کی زیادتی کم ہوتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
(Journal of the American Medical Association — JAMA, 1998)

3. کینسر کے خطرات میں کمی:
ریسرچ کے مطابق خون دینے سے آئرن4 لیول کنٹرول میں رہتا ہے، جس سے جگر، آنت اور معدے کے کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
(American Journal of Epidemiology, 2008)

4. دل کے امراض سے حفاظت:
2012 کی ایک ریسرچ (Journal of Blood Medicine) کے مطابق باقاعدگی سے خون دینے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کے امکانات کم دیکھے گئے ہیں۔

5. ذہنی سکون اور خوشی:
خون دینا ایک نیکی ہے، اور جب انسان جان بچانے کا ذریعہ بنتا ہے تو اندرونی سکون اور خوشی حاصل کرتا ہے۔
(World Health Organization – WHO reports)

17/08/2025

اپیل برائے مدد

ایک خاتون جو گھروں میں کام کر کے اپنا گھر چلاتی ہے، آج سخت آزمائش میں ہے۔
ان کے شوہر کو برین ٹیومر کا مرض لاحق ہے، جس کی وجہ سے ہر 15 دن بعد مہنگی اور مستقل دوا لینا ضروری ہے۔

اب تک ہمارے گروپ کی ممبر آصفہ راہوجو بہن نے اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق ان کی مدد کی ہے، مگر اب علاج کا سلسلہ طویل ہونے کی وجہ سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

🤲 آئیے! ہم سب مل کر اس بہن کا سہارا بنیں اور ان کے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے آگے بڑھیں۔
آپ کی چھوٹی سی مدد ان کے لیے بڑی آس بن سکتی ہے۔

جتنا ممکن ہو، عطیہ کریں تاکہ دوا کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

صدقہ و خیرات مصیبتوں کو ٹالتا ہے اور زندگیوں کو سہارا دیتا ہے۔
For Donation
Account No : 03172462487
Title : Muhammad Ariz
راہ سکون فاؤنڈیشن
آو چلیں راہ سکون پر

15/08/2025

2500 روپے کسی کی جان بچانے میں مدد کریں"
دوستو، ایک ضرورت مند مریض کے علاج کے لیے صرف 2500 روپے درکار ہیں۔
یہ رقم غریب مریضوں تک دوائیں پہنچانے اور تھلیسیمیا جیسے مریضوں کے لیے خون مہیا کرنے میں استعمال ہوگی۔
یہ موقع ہے کہ ہم سب مل کر ایک زندگی بچانے کا حصہ بنیں۔
چاہے آپ 10 روپے دیں یا 100 روپے – آپ کا حصہ اس نیکی کو مکمل کرنے میں مددگار ہوگا۔
رقم کہاں لگے گی ؟

غریب مریضوں کے لیے دوائیں

خون کی فراہمی (Thalassemia Patients)
🤝 راۓسکون فاؤنڈیشن آپ کو دعوت دیتی ہے کہ اپنا حصہ ڈالیں اور دعا کمائیں۔

📞 EasyPaisa: 03172462487
(ثبوت اور تفصیل کے لیے انباکس کریں)
آئیں، دعا لینے والا ہاتھ بنیں اور زندگی بچانے کا سبب بنیں چھوٹا سا حصہ بڑی دعا

10/08/2025

الحمدللہ
دادو کے ایک سفید پوش، محنتی نوجوان کو روزگار کے لیے سائیکل کی ضرورت تھی۔ اس کی محنت اور خودداری کو مدنظر رکھتے ہوئے.

الحمدللہ
اللہ پاک کے فضل و کرم سے، راہِ سکون فاؤنڈیشن نے اللہ ربّ العزت کی مدد اور مرضی سے، اور عوام کے عطیات و تعاون کے ذریعے سے راہِ سکون فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اس محنتی بھائی کو آج سائیکل فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ چھوٹا سا قدم اُس کی محنت میں آسانی اور روزی کمانے کے سفر میں سہولت پیدا کرے گا۔
آج اسے سائیکل فراہم کر دی ہے تاکہ وہ اپنے کام کو مزید آسانی سے جاری رکھ سکے

ہم شکر گزار ہیں ہر اس شخص کے جنہوں نے اس نیکی میں حصہ لیا، اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں مزید ایسے کام کرنے کی توفیق دے۔ 🤲✨

31/03/2025

اللّٰہ کی رحمت، خوشیوں کی سوغات، اور امن و محبت کا پیغام لیے عیدالفطر ایک بار پھر ہمارے دلوں کو منور کر رہی ہے۔

راہ سکون فاؤنڈیشن کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! دعا ہے کہ یہ بابرکت موقع ہر دل میں خوشیاں بکھیرے، ہر گھر میں سکون لائے، اور ہر زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔
ہم سب مل کر ایک بہتر، خوشحال اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
عید مبارک!

Regards,
Araiz Arain
President, Raah-e-Sukoon Foundation

Address

Dadu
76200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RS Foundation Raah-e-Sukoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share