03/02/2026
آج سے ٹھیک دو سال قبل، 3 فروری 2024 کو، السنگل وی سی سی کاست میں روسی ہنٹر ڈینس موروزو نے 49 انچ کے ٹرافی سائز مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ یہ محض ایک شکار نہیں تھا بلکہ عوام کی اپنے جائز حق کے لیے مسلسل، مخلص اور پُرامن جدوجہد کا عملی ثبوت تھا، جس کے لیے انہوں نے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ یہ کامیابی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ چاہے مدعی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اپنے حق کے لیے دیانت دار، پُرامن اور ثابت قدم مزاحمت بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے، اور اگر قومی عہدیداران ذاتی تعلقات اور مفادات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں تو جیت ان کا مقدر بن سکتی ہے۔
آج ہی کے دن ناامیدی کے تسلسل کو شکست ہوئی، جس کے بعد 2025 میں بہتولی بالا وی سی سی میں کامیاب شکار کا انعقاد ممکن ہوا، اور اس سال 2026 میں سیواخت والوں کے دیرینہ ارمان بھی پورے ہوئے۔ یہ سب کچھ یونہی نہیں ہوا بلکہ اس کے پس منظر میں انتھک محنت، بے لوث لگن، مضبوط جذبہ، اور بے شمار لوگوں کا خون پسینہ شامل تھا۔اس جدوجہد کے دوران جان، روزگار اور ذاتی سلامتی سے جڑے سنگین خطرات بھی درپیش رہے۔ کئی لمحوں میں کامیابی ناممکن محسوس ہوتی تھی، مگر ثابت قدمی اور خلوص نے بالآخر تمام خدشات کو پسِ پشت ڈال دیا۔