15/08/2026
تقریب تقسیم انعامات
جی پی ایس کشم بالا
آج مورخہ 15 آگست 2026 گورنمنٹ پرائمری سکول کشم بالا میں سپرنگ سمسٹر سیشن 2026 کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی سی چیرمین و ممبران سمیت علاقے کے دیگر معتبرات نے بھی شرکت کیا۔
تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے حمد، نعت، تقریر وغیرہ پیش کیے۔
اس سیگمنٹ کے اختتام پر مہمانان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے تعلیم اور اس کی اہمیت اور بچوں کی نشونما میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کی کردار پر روشنی ڈالا۔
تقریب کے آخری حصے میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
آخر میں سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر جناب اسد الرحمن صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اپنے تقریر میں انہوں نے والدین سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں اور معاشرے کی اصلاح کے لئے بھر پور کوشش کریں اور اساتذہ کرام کا ساتھ دیں۔
آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔
فوکل پرسن
جی پی ایس کشم بالا
District Education Office Male Chitral Upper
Boiko Zokh Wathan Ma Jannat Kushum بوئیکو زوخ وطن ما جنت کشم
KP Elementary & Secondary Education Department
Shabirul Hassan منصور على شاہ
Zakir Ud Din