Danin Lasht welfare society - official

Danin Lasht welfare society - official Serve the public

18/07/2026

شاہ اسپورٹس ہب دنین — تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز
چترال میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر آج شاہ اسپورٹس ہب دنین کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح دنین لشٹ میں کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) لوئر چترال کے چیئرمین، صدر، کابینہ کے اراکین، معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات، نوجوانوں اور کھیل سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
یہ جدید سپورٹس ہب نجی ملکیت پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا، فٹبال کے فروغ کے لیے ایک مثالی میدان مہیا کرنا اور مقامی ٹیلنٹ کو قومی سطح تک پہنچانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے اس شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے اسے چترال میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے نکھار اور صحت مند مقابلے کے مزید بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
اہلِ علاقہ نے منصوبے کے آغاز پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بانیان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ شاہ اسپورٹس ہب دنین جلد از جلد مکمل ہو کر علاقے میں کھیلوں کی ترقی، نوجوانوں کی تربیت اور مثبت سرگرمیوں کا ایک نمایاں مرکز بنے۔
ایک گراؤنڈ صرف کھیل کا میدان نہیں، بلکہ نوجوانوں کے خوابوں، صلاحیتوں اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی ہوتا ہے۔ شاہ اسپورٹس ہب دنین اسی روشن مستقبل کی جانب ایک امید افزا قدم ہے۔" ⚽💚

22/06/2026

اپیل
اہلیان دنین لشٹ و شینجال سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ گولین گول سے آنے والا پانی بنیادی طور پر پینے کے استعمال کے لیے فراہم کیا جاتا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس پانی کو آبپاشی، فصلوں اور تعمیراتی کاموں میں استعمال کر رہے ہیں۔
اس بے جا استعمال کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہٰذا تمام اہلِ علاقہ سے درخواست ہے کہ اس پانی کو صرف پینے اور گھریلو ضروریات کے لیے استعمال کریں اور اسے آبپاشی، فصلوں یا تعمیراتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
آپ کے تعاون سے اس قیمتی نعمت کا تحفظ ممکن ہوگا اور تمام لوگوں کو پینے کا پانی بآسانی میسر آ سکے گا۔ شکریہ

26/05/2026

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مسجد نمبر 2، دنین لشٹ میں عید الاضحیٰ کی نماز انشاء اللہ صبح 6:30 پر مولانا علاؤالدین صاحب کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
دنین لشٹ یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی پوری ٹیم کی جانب سے سب کو عید مبارک۔

20/03/2026

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Danin Lasht welfare society - official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share