Bomburate Students Society Chitral BSSC

Bomburate Students  Society Chitral BSSC چترال اسٹوڈنٹس سوسائٹی بمبوریت میں خوش آمدید۔
شکریہ � Chitral Students Society BomboraTe �

""امامت، خطابت اور تدریس کا حسین امتزاج""‎انسان جب دنیا میں انکھ کھولتا ہے ماں کی گود پہلی  درسگاہ ہوتی ہے جون ہی بڑا ہو...
02/05/2026

""امامت، خطابت اور تدریس کا حسین امتزاج""
‎انسان جب دنیا میں انکھ کھولتا ہے ماں کی گود پہلی درسگاہ ہوتی ہے جون ہی بڑا ہوتا ہے علمی سفر کا اغاز کرتا ہے سکول کالج، یونیورسٹی، مدرسہ جاتا ہے جہاں اساتذہ کرام تعلیم کے ساتھ انکی شخصیت کو نکھارتے ہیں اچھے اخلاق اعلی کردار پیدا کرتے ہیں یقینا سب اساتذہ قابل احترام، قابل عزت اور مکرم ہوتے ہیں لیکن آج جس شخصیت کا ذکر ہورہا ہے وہ جناب استاد محترم قاری شیر جمیل صاحب حفظہ اللہ ہیں جو ہمارا ہیرو ہے بمارا آئیڈیل ہے انکی زندگی قابل تقلید ہے انکی شخصیت بہترین، اعلی اخلاق، کمال کی سخاوت، خوش مزاج، مہمان نوازی، سچائی، دیانت داری کا مجموعہ ہے
‎ آپ بیک وقت امام مسجد، بہترین خطیب ہونے کے ساتھ ایک بہترین مدرس بھی تھے یہ اوصاف جب ایک شخصیت میں جمع ہو تو حسین امتزاج بن جاتے ہی
آپ "امام مسجد" ہیں امامت کتنی مشکل چیز ہے یہ مولوی حضرات سے بہتر کون جان سکتا ہے محلے والوں کو اپنی اولاد کی فکر ہو یا نا ہو مگر مسجد کے امام کی فکر ضرور ہوتی ہے کہ امام صاحب کیا کھاتا ہے، کیا پیتا ہے، کدھر جاتا ہے، کس سے ملتا ہے غیر حاضر تو نہیں ہوتا آواز کیسی ہے فلان سے ذیادہ دوستی ہے ان سے ذیادہ ملتا ہے فلان سے کم ملتا ہے الغرض امام کی ہر ایک چیز پر نظر ہوتی ہے اسی وجہ سے محلے کے سب لوگ ان سے خوش ہو ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن موصوف ایسا امام ہیں سالون سے امامت کررہے ہیں مجال ہے کہ کوئ ان سے خفا ہو ناراض ہو یا انکی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو یا کسی کو کڑوی بات کہی ہو بڑے چھوٹے سب ان سے خوش ہیں اور ان سے بے حد پیار کرتے ہیں قرآن بہترین پڑھتے ہیں جیسے قران کا حق ہے

‎آپ "خطیب" ہیں! ایسا خطیب ہیں کہ اپنے خیالات اور پیغام قران و حدیث کی روشنی میں بہترین اور مؤثر انداز میں لوگوں تک پہنچاتے ہیں آپ جب ممبر پر بیٹھتے ہیں تو سناٹا سا چھاجاتا ہے سامعین شوق اور ولولے سے آپ کی وعظ ونصیحت سنتے ہیں یقینا یہ وہ ملکہ ہے جو اللہ کی طرف سے استاد محترم کو عطا کیا گیا ہے
‎آپ "استاد" ہیں
‎ یقینا تدریس کا شعبہ بھی ایک عظیم ہے ایک استاد نئی نسل کی تربیت کرتا ہے اور جو شخص قاری ہو امام ہو خطیب ہو ساتھ میں استاد بھی ہو وہ اپنے شاگردوں کی نا صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی اور روحانی تربیت بھی بہترین انداز میں کرتا ہے آپ کے شاگرد خوب جانتے ہیں آپ بہترین استاد تھے بہت نرم دل، زبان کے میٹھے تھے آپکے پڑھانے سمجھانے کا انداز نرالہ تھا آپ ایسے استاد تھے کہ آپ کے آنے کا انتظار ہوتا اور جانے کا دکھ ہوتا آپ شاگردوں کے لیے سایۂ شفقت بنے والا، پیار محبت سے پڑھانے والا، ڈانٹ ڈپٹ کے بجائے صبر و تحمل خلوص اور لگن سے پڑھانے والا شفیق استاد تھے
‎کچھ دن پہلے آپ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرگیے
‎آپ کو کامیاب، باعزت اور باوقار ریٹائرمنٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
‎آپ ہمیشہ اپنے شاگردوں کے دلوں میں زندہ رہینگے عزت کےساتھ
‎اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ آپ کی انتھک محنت اور خلوص کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کو صحت، خوشی اور اطمینان والی زندگی عطا کرے اور آپ کے علم کو صدقۂ جاریہ بنا دے۔۔آمین

Address

Bomburate Chitral
Chitral
17200

Telephone

+923454227337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bomburate Students Society Chitral BSSC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bomburate Students Society Chitral BSSC:

Share