The Youth of Chitral.

The Youth of Chitral. Our aim is to guide the young generation and to serve the country through them.
(1)

29/04/2026

کتابوں سے ہے روشنی، کتابوں سے ہے وقار
جو ان کی قدر نہ جانے، وہ ہے علم سے بیزار

افسوس کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں چند طلبہ امتحان مکمل ہونے کے بعد اسکول سے باہر نکلتے ہوئے اپنی کتابیں ہوا میں اچھال کر غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ عمل نہ صرف کتاب اور علم کی بے حرمتی ہے بلکہ ہماری تعلیمی و اخلاقی اقدار کے بھی خلاف ہے۔ کتابیں وہ سرمایہ ہیں جو انسان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتی ہیں، اور انہی کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔

میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ اصلاح ہے۔ امید ہے کہ طلبہ اس پیغام کو سمجھیں گے اور آئندہ ایسے رویوں سے اجتناب کریں گے۔

اسکول انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور طلبہ کی بہتر رہنمائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

آئیں ہم سب مل کر علم کی عزت کریں اور ایک مثبت، مہذب معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔


The Youth of Chitral.

ہم اپنے پیارے بھائی شاہ فہد کو ان کی ازدواجی زندگی کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی...
19/04/2026

ہم اپنے پیارے بھائی شاہ فہد کو ان کی ازدواجی زندگی کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی نئی زندگی کو خوشیوں، محبتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین

(خودکشی مسائل کا حل نہیں )چترال میں نوجوانوں کی خودکشیاں  ایک ایسا دردناک المیہ ہیں جس نے ہر حساس دل رکھنے والے انسان کو...
01/09/2025

(خودکشی مسائل کا حل نہیں )

چترال میں نوجوانوں کی خودکشیاں ایک ایسا دردناک المیہ ہیں جس نے ہر حساس دل رکھنے والے انسان کو غمگین کر دیا ہے۔ یہ سوچنا بھی کتنا کرب ناک ہے کہ وہ بچے اور بچیاں جو کل تک اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر تھے، اپنی ہی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ مگر کیا یہ حقیقت نہیں کہ خودکشی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسائل کو اور بڑھا دیتی ہے؟

زندگی اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہر انسان کو اللہ نے خاص مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔ مشکلات، غم، ناکامیاں اور دکھ وقتی امتحان ہیں، یہ ہمیشہ کے لیے نہیں رہتے۔ لیکن جو نوجوان ان مشکلات کو برداشت نہیں کر پاتے اور اپنی زندگی ختم کر لیتے ہیں، وہ اپنے پیچھے ایسے زخم چھوڑ جاتے ہیں جو کبھی نہیں بھر پاتے۔ والدین کی آنکھوں سے خوشی ہمیشہ کے لیے چھن جاتی ہے، بہن بھائی ہمیشہ اداس رہتے ہیں، اور پورا معاشرہ ایک قیمتی جان کھو دیتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اس سوچ کو بدلیں۔ والدین اپنے بچوں کے قریب رہیں، ان سے محبت اور نرمی سے پیش آئیں، ان کے مسائل سنیں، ان پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔ اساتذہ اپنے شاگردوں کو محض نمبروں اور کامیابیوں کے پیمانے سے نہ پرکھیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ معاشرے کو ایسے نوجوانوں کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان سکیں۔

نوجوانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ زندگی ایک قیمتی امانت ہے۔ ہر مشکل کا حل موجود ہے، بس صبر، دعا اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ اگر دل پر بوجھ زیادہ ہو تو کسی اپنے سے بات کریں، کسی دوست، والدین یا بڑے کے ساتھ اپنے دل کی کیفیت شیئر کریں۔ یاد رکھیں، مشکلات ہمیشہ ایک دن ختم ہو جاتی ہیں، لیکن زندگی کے ختم ہونے کے بعد کچھ باقی نہیں رہتا۔

ہمارے نوجوان ہمارے مستقبل کی روشنی ہیں۔ ان کے خوابوں سے ہی والدین کے خواب جُڑے ہیں، ان کی کامیابیوں سے ہی معاشرے کی کامیابی ہے۔ اس لیے انہیں چاہیے کہ مشکلات کے سامنے ڈٹ جائیں، امید کو تھامے رکھیں اور زندگی سے محبت کریں۔ ایک نوجوان کی زندگی صرف اس کی اپنی نہیں بلکہ اس کے خاندان، اس کے دوستوں اور اس کے معاشرے کی زندگی بھی ہے۔

آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے بچوں کو سہارا دیں گے، ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کو یہ یقین دلائیں گے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ مشکلات وقتی ہیں لیکن زندگی انمول ہے۔ زندگی سے محبت کریں، مشکلات کا سامنا کریں، اور امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

تحریر :فضل احمد صدر دی یوتھ آف چترال

عوام سے درخواست ہے کہ جنگلات کے تحفظ کریں اور سیلاب اور دیگر آفات سے نجات حاصل کریں۔The Youth of Chitral.
23/08/2025

عوام سے درخواست ہے کہ جنگلات کے تحفظ کریں اور سیلاب اور دیگر آفات سے نجات حاصل کریں۔

The Youth of Chitral.

22/08/2025

غذر میں تباہ کن سیلاب، جھیل بننے کا خطرہ

غذر کے علاقے تالی داس نالہ راوشن میں خوفناک سیلابی ریلے نے درجنوں افراد کو گھیر لیا، مقامی رضاکاروں نے جانیں خطرے میں ڈال کر خواتین، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ سیلابی ملبے نے دریائے غذر کا بہاؤ روک کر جھیل بنا دی ہے جس سے قریبی آبادیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انتظامیہ نے غذر، گلگت اور دیامر کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ #غذر


The Youth of Chitral.
Pride Of Chitral

اے ربِ ذوالجلال! ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھ۔  اسے امن، خوشحالی اور ترقی کا گہوارہ بنا دے۔  ہر فتنہ و فساد سے محف...
14/08/2025

اے ربِ ذوالجلال! ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھ۔
اسے امن، خوشحالی اور ترقی کا گہوارہ بنا دے۔
ہر فتنہ و فساد سے محفوظ فرما،
اس کی سرحدوں کی حفاظت فرشتوں کے سپرد کر دے۔
اس کے رہنے والوں کے دلوں میں محبت، اتحاد اور قربانی کا جذبہ پیدا فرما۔
علم، انصاف اور عدل کو اس سرزمین پر فروغ دے،

اے اللہ! پاکستان کو قیامت تک قائم و دائم رکھ،
اور ہمیں اس کی حقیقی خدمت کی توفیق عطا فرما۔ آمین!"

The Youth of Chitral.
fans

"پرچم ہوا میں، جڑیں زمین میں"آزادی کا اصل جشن صرف نعرے اور جھنڈوں سے نہیں…یہ تب مکمل ہوتا ہے جب ہم اپنے وطن کو سانس لینے...
09/08/2025

"پرچم ہوا میں، جڑیں زمین میں"

آزادی کا اصل جشن صرف نعرے اور جھنڈوں سے نہیں…
یہ تب مکمل ہوتا ہے جب ہم اپنے وطن کو سانس لینے کا حق بھی دیں۔

اس 14 اگست، آئیں ایک وعدہ کریں:
ہر پرچم کے ساتھ ایک پودا بھی لگائیں۔
یہ پودا آج ایک ننھا سا بیج ہو سکتا ہے،
لیکن کل یہ پاکستان کے لیے سایہ، آکسیجن اور زندگی کا تحفہ ہوگا۔ 🌳

🌱 "سبز پاکستان… مضبوط پاکستان!"

#پوداپاکستانکےنام
The Youth of Chitral.
Pride Of Chitral
fans

✍️ ایک پرخلوص اپیل نوجوانوں سے 🌱ہم  اپنے تمام بھائیوں، دوستوں اور خصوصاً چترال کے نوجوانوں سے دل کی گہرائیوں سے پرزور اپ...
27/07/2025

✍️ ایک پرخلوص اپیل نوجوانوں سے 🌱
ہم اپنے تمام بھائیوں، دوستوں اور خصوصاً چترال کے نوجوانوں سے دل کی گہرائیوں سے پرزور اپیل کرتے ہے :
خدارا! اپنی قیمتی جوانی، اپنا قیمتی وقت اور انرجی سیاسی شخصیات کے پیچھے لگا کر ضائع مت کیجئے۔

یہ آپ کی زندگی کا بہترین وقت ہے اس کو فضول جلسوں، نعروں اور وقتی جذبات پر مت گنوائیے۔
آپ کے پاس سنہری موقع ہے کہ اپنی محنت سے اپنے حالات بدلیں، اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل بنائیں۔

اپنی محنت پر یقین رکھیں، اپنا ہنر بڑھائیں، تعلیم حاصل کریں یا کاروبار کریں، رزق حلال کمائیں۔
یاد رکھیں! اصل طاقت کسی سیاسی لیڈر کے نعرے میں نہیں بلکہ آپ کے اپنے ہاتھ کی محنت اور دماغ کی سوچ میں ہے۔

آئیں! مل کر ایک باشعور، خودمختار اور محنتی نوجوان نسل کی مثال قائم کریں۔
🌿 محنت کیجئے، خود پر بھروسہ کیجئے، اور آگے بڑھئے!

fans
The Youth of Chitral.
Pride Of Chitral

عنوان:"جب شہر بھوکے ہو جائیں!"مضمون:یہ تصویر ایک نہایت گہرا پیغام لیے ہوئے ہے۔ایک انسان نما عمارت درختوں کو کھا رہی ہے، ...
19/07/2025

عنوان:
"جب شہر بھوکے ہو جائیں!"

مضمون:
یہ تصویر ایک نہایت گہرا پیغام لیے ہوئے ہے۔
ایک انسان نما عمارت درختوں کو کھا رہی ہے، جیسے بھوک مٹانے کے لیے کوئی معمولی کھانا ہو۔
پلیٹ میں رکھے چھوٹے درخت، کانٹے چاقو کی موجودگی اور لکڑی کاٹنے کا منظر یہ بتا رہا ہے کہ
"شہر" اور "تعمیرات" کس طرح قدرتی ماحول کو نگل رہے ہیں۔

یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسان نے اپنے آرام و سکون اور ترقی کے نام پر
زمین کے سب سے قیمتی خزانے — درخت — کو بے دردی سے کاٹنا شروع کر دیا ہے۔
نئی عمارتیں، فلیٹس، سڑکیں، کارخانے بنانے کے لیے جنگلات ختم کیے جا رہے ہیں۔
یہی عمارتیں، جنہیں ہم ترقی کی علامت سمجھتے ہیں،
دراصل ہماری زمین کی سانسیں بند کر رہی ہیں۔

اس آرٹ ورک کا مقصد یہی سمجھ آتا ہے کہ:
"جب تک ہم درخت کاٹ کر عمارتیں بناتے رہیں گے، ہم خود اپنے لیے آکسیجن، زندگی اور ماحول کو کھا رہے ہیں۔"

یہ صرف تصویر نہیں، بلکہ ایک وارننگ ہے!
ہمیں سوچنا ہو گا:

> کتنی دیر تک ہم قدرت کو ایسے نگلتے رہیں گے؟

آج درخت بچائیں، کل زندگی بچائیں!




چترال کی گرمی نے تمام بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیاچترال، جو ہمیشہ سے اپنی ٹھنڈی آب و ہوا کے لیے مشہور رہا ہے، اس وقت شدید...
05/07/2025

چترال کی گرمی نے تمام بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

چترال، جو ہمیشہ سے اپنی ٹھنڈی آب و ہوا کے لیے مشہور رہا ہے، اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ تازہ ترین درجہ حرارت کے مطابق چترال میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جو کہ اس وقت ملک کے کئی بڑے شہروں سے بھی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

چترال: 41°C (ہیز)

پشاور: 40°C (صاف موسم)

اسلام آباد: 35°C (بادل)

لاہور: 36°C (بادل)

کراچی: 32°C (بادل)

چترال کے شہری شدید گرمی سے پریشان نظر آ رہے ہیں جبکہ شہر میں دھند اور ہیز کی کیفیت بھی محسوس کی جا رہی ہے، جس سے گرمی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موسمیاتی تبدیلیاں غیر معمولی ہیں اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ادھر عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کرے اور ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

زندگی کہی سے بھی شروع ہو سکتی ہے ناامید نہ ہو....۔❤️❤️💯Ten unknown Facts About  1. The first film ever made was "Roundha...
03/07/2025

زندگی کہی سے بھی شروع ہو سکتی ہے ناامید نہ ہو....۔❤️❤️💯

Ten unknown Facts About
1. The first film ever made was "Roundhay Garden Scene" in 1888, directed by French inventor Louis Le Prince.
2. The first Hollywood film was "The Squaw Man" in 1911, directed by Oscar Apfel and Cecil B. DeMille.
3. The first 3D film was "The Power of Love" in 1922, directed by Nat G. Deverich and Harry K. Fairall.
4. The first film with sound was "The Jazz Singer" in 1927, directed by Alan Crosland.
5. The longest film ever made was "Ambian" in 2016, directed by Anders Weberg, with a runtime of 720 hours.
6. The highest-grossing film of all time is "Avengers: Endgame" in 2019, directed by Anthony and Joe Russo.
7. The most Academy Awards won by a single film is 11, achieved by "Ben-Hur" in 1959, "Titanic" in 1997, and "The Lord of the Rings: The Return of the King" in 2003.
8. The first film to feature a computer-generated image (CGI) was "Westworld" in 1973, directed by Michael Crichton.
9. The first film to use motion capture technology was "The Lord of the Rings: The Fellowship of the Ring" in 2001, directed by Peter Jackson.
10. The highest-paid actor of all time is Keanu Reeves, with a salary of $250 million for "The Matrix" trilogy.



























The Evolution of : A Legacy of Engineering Excellence
Introduction
Bayerische Motoren Werke AG, commonly known as BMW, is a renowned German automobile and motorcycle manufactu

Address

KPK Chitral
Chitral Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Youth of Chitral. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share