TNN sports

TNN sports A quality Sports organization promote your Skil and your talent .

⚽ ! ⚽اپر چترال نشکوہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فٹبالر ظفر حیات صدیقی نے YAADTEC FC کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے ...
05/06/2026

⚽ ! ⚽

اپر چترال نشکوہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فٹبالر ظفر حیات صدیقی نے YAADTEC FC کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گولز سکور کیے اور اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ نشکوہ کے نوجوانوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ OCC فٹبال لیگ سیزن 5 میں ظفر حیات صدیقی نشکوہ اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے اور ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

🌟 نشکوہ کا فخر، ہمارا فخر 🌟
⚽🔥🏆
Anmol Tv
TNN sports

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے پولو ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد شندور پولو فیسٹیول 2026 کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔...
05/06/2026

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے پولو ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد شندور پولو فیسٹیول 2026 کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیم کیسی بنی ہے اور تمام دوست اپنا فیورٹ پلیئر مینشن کرے

سول پولو کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سال ایک اہم اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹیم سی اور ٹیم ڈی میں کسی بھی فورس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سول پولو پلیئرز کو زیادہ مواقع فراہم کرنا اور علاقے میں پولو کے کھیل کو مزید فروغ دینا ہے۔

Mention your favourite player in ISC FC.  Roomi Photography   Anmol Tv
05/06/2026

Mention your favourite player in ISC FC.

Roomi Photography

Anmol Tv

28/05/2026
لیورپول کے سٹار فٹبالر محمد صلاح نے اینفیلڈ میں اپنے کیریئر کو انتہائی جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا، جہاں وہ اپنی دو ...
25/05/2026

لیورپول کے سٹار فٹبالر محمد صلاح نے اینفیلڈ میں اپنے کیریئر کو انتہائی جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا، جہاں وہ اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے آخری میچ کے بعد، جس میں لیورپول اور برینٹ فورڈ کے درمیان 1-1 سے مقابلہ برابر رہا، کِوپ اسٹینڈ نے محمد صلاح کو کھڑے ہو کر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ٹیم نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا، جس نے اس لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صلاح اسٹیڈیم میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود ہیں اور شائقین کی جانب سے گائے جانے والے "You'll Never Walk Alone" پر جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔

ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر دیا اور انہوں نے کوچ کو گلے لگا کر الوداع کہا، صلاح نے اس میچ میں ایک اسسٹ بھی فراہم کیا، جو ان کا پریمیئر لیگ میں 93واں اسسٹ تھا، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے لیورپول لیجنڈ Steven Gerrard کا کلب ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یوں محمد صلاح کا لیورپول میں تقریباً 9 سالہ شاندار دور آنکھوں میں آنسو اور تالیاں بجاتے شائقین کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

12/05/2026

🏆⚽ فخرِ نشکوہ ⚽🏆

یہ ہمارے لیے نہایت خوشی اور فخر کی بات ہے کہ نشکوہ، اپر چترال سے تعلق رکھنے والے دو باصلاحیت نوجوان کھلاڑی
✨ ظفر حیات صدیقی
✨ شہزاد ایوبی

نے سعودی عرب کی معروف ٹیم IST IYAADTEC کو جوائن کر لیا ہے۔ ❤️

دونوں کھلاڑی پاکستان میں بھی مختلف بہترین کلبز کی نمائندگی کر چکے ہیں، خصوصاً
⚽ TNN NISHKU FOOTBALL CLUB ⚽

یہ کامیابی صرف ان دونوں کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پورے نشکوہ اور خصوصاً Nishku Overseas Community Saudi Arabia کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ یہ دونوں ہمارے رجسٹرڈ ممبران بھی ہیں۔ 🌍❤️

ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🤲✨

🏆 OCC FOOTBALL LEAUGE SEASION 4 - 2026
📍 یہ شاندار ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر ریاض میں کھیلا جائے گا۔
⚽ ٹورنامنٹ کا آغاز عید کے پہلے دن ہوگا۔

تمام فٹبال شائقین سے گزارش ہے کہ اپنے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو سپورٹ کریں۔ 💚🔥 post cpy

Best Wishes For Both Champions 💚⚽

شکر ہے فخر زمان نے سینچری کر لی ورنہ دو دن سے پوری فیس بک پر بابر بابر بابر بابر ہو رہی تھی اور صرف اسی کی پوسٹیں نظر ار...
21/04/2026

شکر ہے فخر زمان نے سینچری کر لی ورنہ دو دن سے پوری فیس بک پر بابر بابر بابر بابر ہو رہی تھی اور صرف اسی کی پوسٹیں نظر ارہی تھی
اور یہ بھی شکر ہے کہ بابر اعظم سے دو گیندیں پہلے سینچری کر لی یعنی کہ بابر نے 52 گیندوں پر سینچری کی تھی اور فخر زمان نے 50 گیندوں پر سینچری کر دی اگر فخر زمان دو چار گیندیں زیادہ کھیل لیتا تو بابر کے فینز نے کہنا تھا دیکھا ہمارا بابر تو برینڈ ہے ہمارا بابر تو فخر زمان سے بھی بڑا پلیئر ہے🫡

دوستان فٹبال لیگ پشاور سیزن 1دوستان لیگ میں سب سے خطرناک ڈیفنڈر کون ہے اپنے فیورٹ ڈیفنڈر کو مینشن کرے
12/04/2026

دوستان فٹبال لیگ پشاور سیزن 1
دوستان لیگ میں سب سے خطرناک ڈیفنڈر کون ہے اپنے فیورٹ ڈیفنڈر کو مینشن کرے

Address

Chitral Lines

Telephone

+923446006508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TNN sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to TNN sports:

Share