15/06/2026
اب سرکاری دفاتر کے چکر ختم؟
دفاتر میں ہاتھ سے درخواست بند ✋�
صرف آن لائن درخواست چلے گی �
حکومت نے ایک نیا eBiz Portal شروع کیا ہے جس کے ذریعے کاروبار سے متعلق زیادہ تر سرکاری کام اب آن لائن ہوں گے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق:
13 اکتوبر 2025 سے eBiz Portal پر موجود سروسز کیلئے دستی (Manual) درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔
اب کاروباری لائسنس، نقشہ منظوری، بلڈنگ اپروول، لینڈ یوز کنورژن اور دیگر اجازت نامے آن لائن جمع ہوں گے۔
ہر DC، AC اور سرکاری دفتر میں Help Desk بنایا جائے گا تاکہ عوام کو رہنمائی دی جا سکے۔
دیہات، بزرگ افراد اور انٹرنیٹ سے ناواقف لوگ کیا کریں گے؟ 🤔
یہ قدم جدید بھی ہے اور چیلنج بھی۔
اگر سسٹم صحیح چلا تو دفاتر کے لمبے چکر ختم ہو سکتے ہیں… ورنہ عوام کیلئے نئی پریشانی بھی بن سکتی ہے۔