18/07/2026
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) ضلع دیامر کے اجلاس کا اعلامیہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) ریجن دیامر کا اہم اجلاس آج مورخہ 18 مئی 2026 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں صدر ڈاکٹر تنویر اللہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں کابینہ کے تمام اراکین، ڈاکٹر تنویر اللہ، ڈاکٹر عالیہ، ڈاکٹر احسان، ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر اعظم راش، ڈاکٹر عطا الرحمٰن، ڈاکٹر حق نواز سمیت ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر ناصر امان، ڈاکٹر عرفان نبی اور ڈاکٹر شفیق نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہسپتال کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ بالخصوص بجلی، پانی اور سکیورٹی کے مسائل زیرِ بحث آئے، جن کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور انداز میں معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں کنسلٹنٹس کی کمی کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا گیا کہ درج ذیل آسامیوں پر فوری تقرریاں عمل میں لائی جائیں:
- دو (2) گائناکالوجسٹ، جن میں سے ایک سپروائزر بھی ہو تاکہ FCPS ٹریننگ کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔
- ایک میکسیلو فیشل سرجن (Dental & Maxillofacial Surgeon)
- ایک یورولوجسٹ
- ایک نیورو سرجن
- نیز میڈیکل آفیسرز کی کمی بھی فوری طور پر پوری کی جائے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہسپتال کے مسائل کے حل اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA)، ڈویژن دیامر