Roshan Shaheed Welfare Organisation - Dhan, Kopra

Roshan Shaheed Welfare Organisation - Dhan, Kopra Roshan Shaheed welfare organisation is a welfare of two neighborhoods which is named after Roshan Shaheed.

Roshan Shaheed was martyred at Dothan in 1947۔The main purpose of this welfare is to help the needy

☜ خبر غم ۞كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ۞"ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے"؎۞اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِ...
26/01/2025

☜ خبر غم
۞كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ۞
"ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے"؎

۞اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۞
"بے شک ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جانا ھے۔ یونیورسٹی گراونڈ چھوٹاگلہ ینگ شانتل Vsنسیم شاھین تھوراڑ میچ کے دوران شانتل کرکٹ کلب کے کپتان ناصر حمید دوسرا رنز لیتے ہوے گراونڈ مین ھے ہارٹ فیل کی وجہ سے اس دنیا فانی سے چل بسے اللہ ہمارے دوست بھائی کہ کامل بخشش فرماے نماز جنازہ کا اعلان بعد مین کیا جاے گا
آمیـــــــــــــــــــــــــن ثم آمین۔

06/12/2024
(روشن شھید ویلفیئر آرگنائزیشن دھن،کوپرا چھوٹاگلہ راولاکوٹ آزاد کشمیر )الحمداللہ  آج یہ بتاتے ھوئے انتہائی خوشی محسوس ہور...
04/12/2024

(روشن شھید ویلفیئر آرگنائزیشن دھن،کوپرا چھوٹاگلہ راولاکوٹ آزاد کشمیر )

الحمداللہ آج یہ بتاتے ھوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ھے ہماری ویلفیر نے آج سے کچھ ماہ پہلے جو فیصلہ کیا تھا کہ اپنے محلے دھن کوپرا چھوٹاگلہ کے لیے ایک بہترین ایمبولینس لینی ھے ۔ اور جیسے ھی ہم سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایمبولینس ضروری ھے ۔ دو اور تین دنوں کے اندر ھی محلہ دھن کوپرا۔ چھوٹاگلہ کے تمام ساتھیوں نے اپنے فنڈز ویلفیر تک بھیجنا شروع کر لیے خاص کر کے دھن کوپرا کی اوورسیز کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ہم نے بہت ھی کم وقت میں ایمبولینس لی اور وہ ایمبولینس آج اپنے محلے میں پہنچ گئی۔ ایک بات کا یقین کامل ھے جب بھی کسی کام کو مل جل کر ایک دوسرے کی مدد کر کے کیا جاے وہ کبھی ناممکن نہیں رہتا ھے محلہ دھن کوپرا چھوٹاگلہ نے یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی کام مشکل نہیں ھوتا جب تک کہ اسے شروع نہ کیا جاے
یہ بھی ایک اعزاذ کی بات ھے گاؤں چھوٹاگلہ میں آج دوسری ایمبولینس لائ گئی ھے اس سے پہلے بھی ویلفیر ورلڈ گروپ چھوٹاگلہ نے ایک بہترین ایمبولینس کا تحفہ چھوٹاگلہ کی برادری کو دیا تھا
اور آج روشن شہید ویلفیر آرگنائزیشن دھن کوپرا نے بہت ھی محدود وقت میں ایمبولینس لی ھے اللہ پاک سے دعا ھے ھم سب کو ایسی طرح کام کرنے کی ہمت و توفیق دیں تاکہ اپنے محلے اور گاؤں کے لیے کام کر سکیں ۔
آمین سمہ آمین

روشن شہید ویلفیر ٹریسٹ دھن کوپرا- چھوٹاگلہ کے زیر اہتمامِ  لوگ سنگ راولاکوٹ نے آج پل بازار چھوٹا گلہ میں( صاف پانی زندگی...
03/11/2024

روشن شہید ویلفیر ٹریسٹ دھن کوپرا- چھوٹاگلہ کے زیر اہتمامِ لوگ سنگ راولاکوٹ نے آج پل بازار چھوٹا گلہ میں( صاف پانی زندگی آلودگی موت) کے عنوان سے ایک واک کا انعقاد کیا واک سے پہلے کونسلر چھوٹاگلہ چیئرمین یونین کونسل نکیر صاحب ۔ صدر یوتھ ویلفیئر چھوٹاگلہ حبیب اسلم ۔ نعیم سرور ۔ صدر انجمن تاجران پل بازار آفتاب بشیر ۔ اور خورشید اشرف صاحب کے علاوہ لوگ سنگ کے ذمہ داران جناب اعجاز صدیقی صاحب۔ ڈاکٹر نعیم صاحب ۔ جناب نثار عادل صاحب نے لوک سنگ کی صاف پانی کی آگاہی مہم اور راولاکوٹ کے لئے واٹر سپلائی کو اجتماعی طور پر مل کر صفائی کے حوالے سے کردار کی اہمیت پر تفصیلاً گفتگو کی آخر میں صدر روشن شہید ویلفیر ٹریسٹ افتخار بشیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلوایا
واک کے بعد پل بازار چھوٹاگلہ کے نزدیک نالے کی صفائی سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور چھوٹا گلہ میں لوگ سنگ کمیٹی کی تشکیل کے لئے بھی مشاورت کی گئی جو اپنے علاقے میں صفائی کے حوالے سے کردار ادا کرے گی۔
روشن شہید جملہ تنظیموں
یوتھ ویلفیئر
سرفراز شہید کلس ویلفیئر انجمن تاجران پل بازار اور جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کرتی ھے۔

2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔آئندہ تیرہ سال ر...
14/03/2024

2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڈھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔.2030 وہ واحد سال جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال مسلمان 38 روزے رکھیں گے۔......

نیند آئے گی تو ایک محشر برپا ہوگا لوگ روئیں گے بہت مجھ کو جگانے کیلیے یوں تو رہتے ہیں سبھی موت کے منتظر۔          اچانک ...
11/03/2024

نیند آئے گی تو ایک محشر برپا ہوگا
لوگ روئیں گے بہت مجھ کو جگانے کیلیے

یوں تو رہتے ہیں سبھی موت کے منتظر۔
اچانک تیری موت نے سب کو رُلا دیا۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
قُلُّ نَفسٍّ ذَائقہُ الّمُوت
بے شک ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ھے
وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ▪
اور دُنیا کی زِندگی محض دھوکہ ہے

کبھی کبھی موت پر اس وقت حیرت ہوتی ہے جب یہ کسی ایسی زندگی کواپنی آغوش میں لے لیتی ہے جس کے بارے میں موت کا تصور دور دور تک نہ ہو ایک صحت مند انسان خوش وخرم زندگی گزارتا جوانی کی دہلیز پر بڑی شان سے کھڑا ہو اور اچانک موت دروازے پر دستک دے کر اس شخص کی زندگی کے اجالوں کو موت کے اندھیروں میں بدل دے تو دیکھنے اور سوچنے والےحیران اور پریشان رہ جاتے ہیں
موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی بشر کو مفر حاصل نہیں ہے۔ آزمائش ایک خدائی وصف ہے جس سے انبیاعلیہم السلام کو بھی گزرنا پڑا۔ جب وہ آزمائش میں ڈالتا ہے تو اپنے محبوب پیغمبر حضرت ایوب علیہ السلام کے بدن مبارک میں جرثومے کی پرورش کرلیتا ہے اور جب وہ زندگی دینے پر آتا ہے تو حضرت یونس ﷺ کو مچھلی کے پیٹ میں محفوظ و مامون رکھ دیتا ہے اور یوں اپنی قدرت کاملہ کے مناظر دکھاتا رہتا ہے۔ وہ بے نیاز ہے۔ زندگی اور موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کا آئے دن ہم مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔ بادشاہ سے لیکر گداگر تک سبھی موت کا ذائقہ چکھتے ہیں۔رہتی دنیا تک حیات و موت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ آنے کی ایک ترتیب ہے اور جانے کی کوئی ترتیب نہیں ہے۔ سوسال کا مریض شخص تمنا کررہا ہوتا ہے کہ اسے موت آئے مگر اسے حیات کا کڑوا جام پینا پڑتا ہے اور ایک بچہ یا نوجوان جس کے اندر جینے کی امنگ ہوتی ہے، امید ہوتی ہے، جذبہ ہوتا ہے لیکن وہ اچانک موت کے دہلیز پر دیکھا جاتا ہے اور پھر منوں مٹی کے نیچے ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے سوجاتا ہے۔

ہمارے نہایت ہی پیارے شفیق اور خوش اخلاقی کی انتہائی اعلیٰ معیار کے حامل ہمارے بھائی ھمارے دوست جہانزیب عارف دیار غیر میں حرکت قلب بند ھونے کی وجہ سے وفات پا گے۔ آپ کی اچانک موت نے تمام چاہنے والوں کو گہرے صدمے سے دو چار کیا ہے

اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ تعالیٰ جہانزیب بھائی کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے بحثیت بشر کوئی بھی کمی کوتاہی ہو گئی ہو تو اللہ پاک اپنے فضل وکرم سے معاف فرمائے اللہ پاک اپ کی قبر پر کروڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے حوض کوثر کا جام نصیب ہو اللہ پاک لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

مِلے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
مَکیں ہو گئے لا مَکاں کیسے کیسے.!!
ہوئے نَاموَر بے نِشاں کیسے کیسے.!!
زَمیں کھا گئی نوجَواں کیسے کیسے.!!
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے..!!
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

روشن شہید ویلفیر ٹرسٹ   کے بورڈ کو لگایا جارہا ھے
31/12/2023

روشن شہید ویلفیر ٹرسٹ کے بورڈ کو لگایا جارہا ھے

انشاء اللہ بہت جلد روشن شہید ویلفیر  ٹرسٹ کے دفتر کا افتتاح کیا جاے گا ۔
28/12/2023

انشاء اللہ بہت جلد روشن شہید ویلفیر ٹرسٹ کے دفتر کا افتتاح کیا جاے گا ۔

Address

Village Chotagala Tehsil Rawalakot District Poonch AJK
Chhota Gala

Telephone

+923448849900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roshan Shaheed Welfare Organisation - Dhan, Kopra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share