28/02/2026
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے صرف بڑا نام یا خوبصورت عمارت کافی نہیں ہوتی۔
اصل سوال یہ ہے کہ وہاں انسان بنایا جا رہا ہے یا صرف طالب علم؟
ایسا ادارہ منتخب کریں جہاں:
▪️ تعلیم کو کاروبار نہیں بلکہ امانت سمجھا جاتا ہو
▪️ کردار سازی کو نمبروں پر فوقیت دی جاتی ہو۔
▪️ اساتذہ صرف پڑھاتے نہیں بلکہ رہنمائی بھی کرتے ہوں۔
▪️ بچوں کو صرف کامیاب نہیں بلکہ اچھا انسان بنانے کی فکر ہو۔
یاد رکھیں،
ڈگری زندگی بنا سکتی ہے،
مگر کردار قوم بناتا ہے۔
اپنے بچوں کو ایسے ماحول میں بھیجیں جہاں علم کے ساتھ اخلاق، اعتماد، ذمہ داری اور خدمت کا جذبہ بھی پروان چڑھے۔
آئیے! ایسی تعلیم کو فروغ دیں جو نسلوں کو سنوار دے۔
عثمان ایجوکیشن سسٹم درگئی