Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ

  • Home
  • Pakistan
  • Charsadda
  • Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ

Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ فلاحی فاونڈیشن جو اپنی مدد آپ اور آپ لوگوں کے تعاون سے مستحق غریبوں ،بیواوں ،مسکینوں کی مدد کرتی ھے۔

الحمدللہ! انسانیت کی خدمت اور مستحقین کی مدد کے جذبے کے تحت ایک غریب اور ضرورت مند مریض، جو طویل عرصے سے جوڑوں اور پٹھوں...
18/09/2026

الحمدللہ! انسانیت کی خدمت اور مستحقین کی مدد کے جذبے کے تحت ایک غریب اور ضرورت مند مریض، جو طویل عرصے سے جوڑوں اور پٹھوں کے شدید درد کی بیماری میں مبتلا تھے، کو ان کی علاج کے لیے ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔

اللہ تعالی تمام بیماروں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور اس خیر کے کام میں حصہ لینے والوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین)

ابوبکر ؓ فاؤنڈیشن

انسانیت کی خدمت اور کسی ضرورت مند کی مدد کرنا اللہ تعالی کی خوشنودی کا باعث ہے۔ ایک مستحق مریض کو بروقت دوا فراہم کر کے ...
16/09/2026

انسانیت کی خدمت اور کسی ضرورت مند کی مدد کرنا اللہ تعالی کی خوشنودی کا باعث ہے۔ ایک مستحق مریض کو بروقت دوا فراہم کر کے ہم نے اس کی نہ صرف صحت یابی کے لیے کوشش کی ہے بلکہ اس کا سہارا بننے کا شرف بھی حاصل کیا ہے۔

​جس طرح ایک دیے سے دوسرا دیا جلتا ہے، اسی طرح آپ کی تھوڑی سی مدد کسی گھرانے کی خوشیاں لوٹا سکتی ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر ایسے مریضوں کا سہارا بنیں جن کے پاس علاج کے پیسے نہیں۔

ابوبکر ؓ فاؤنڈیشن

15/09/2026

اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ایک غریب اور ضرورت مند بھائی کی مدد کرنے کی توفیق ملی۔ ان کے علاج معالجے کے لیے نقد رقم اور گھر کے لیے راشن فراہم کیا گیا تاکہ اس مشکل وقت میں ان کا بوجھ کچھ ہلکا ہو سکے۔
اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس چھوٹے سے عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور محترم بھائی کو کامل اور عاجل شفائے یابی عطا کرے۔ (آمین)

ابوبکر ؓ Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ

13/09/2026

الحمدللہ ❤️

جس مولوی صاحب کے لیے ہم نے کچھ دن پہلے علاج کے سلسلے میں مدد کی اپیل کی تھی، آج الحمدللہ انہیں 25,000 روپے کی مالی معاونت فراہم کر دی گئی ہے۔

مولوی صاحب کے پاؤں میں حادثے کے باعث انفیکشن ہو گیا تھا اور علاج کے لیے مالی مدد کی ضرورت تھی۔

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مولوی صاحب کو کامل صحت و شفاء عطا فرمائے۔ آمین 🤲
ابوبکر ؓ فاؤنڈیشن

آج ایک بار پھر انسانیت کی خدمت اور پاسداری کا حق ادا کر دیا گیا۔ ترنگزئی سے تعلق رکھنے والی ہماری ایک بیمار بہن، جو علاج...
11/09/2026

آج ایک بار پھر انسانیت کی خدمت اور پاسداری کا حق ادا کر دیا گیا۔ ترنگزئی سے تعلق رکھنے والی ہماری ایک بیمار بہن، جو علاج اور ادویات کی شدید ضرورت مند تھیں، کو بروقت ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔
جو بھی دوست اس کار خیر کا حصہ بنے اللہ تعالٰی قبول فرمائیں آمین

ابوبکر ؓ فاؤنڈیشن

اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان اور کرم ہے کہ جن 5 مجبور اور مستحق گھرانوں کے راشن کے لیے آپ تمام احباب سے اپیل کی گئی تھی، ا...
06/09/2026

اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان اور کرم ہے کہ جن 5 مجبور اور مستحق گھرانوں کے راشن کے لیے آپ تمام احباب سے اپیل کی گئی تھی، ان کی دہلیز تک راشن کی باوقار اور مکمل فراہمی ممکن ہو چکی ہے۔
​یہ کاوش آپ تمام دوستوں کے تعاون، خلوص اور احساسِ باہمی کے بغیر ہرگز ممکن نہ تھی۔ جن جن احباب نے اس نیکی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اللہ تعالیٰ ان کا یہ جذبہ اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔

ابوبکر ؓ فاؤنڈیشن

ایک بیمار  بھائی، جو کافی عرصے سے جلد کی شدید خارش میں مبتلا اور تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے تھے، مالی وسائل نہ ہونے کی وج...
05/09/2026

ایک بیمار بھائی، جو کافی عرصے سے جلد کی شدید خارش میں مبتلا اور تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے تھے، مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی دوا خریدنے سے قاصر تھے۔ بیماری بڑھتی رہی اور دوا میں تاخیر ان کے لیے مزید اذیت کا باعث بنتی رہی۔

ہم اپنے تمام ان دوستوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کے اس چھوٹے سے تعاون نے ایک تڑپتے ہوئے انسان کی تکلیف کو کم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی آپ تمام احباب کے اس جذبے کو قبول فرمائے، آپ کے مال و رزق میں بے پناہ برکت عطا کرے اور ہمارے بیمار بھائی کو مکمل و عاجل شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

ابوبکر ؓ Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ

الحمد للہ! اللہ تعالی کی توفیق سے ایک ایسی بیوہ بہن کے گھر تک راشن پہنچا دیا گیا ہے، جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور گھر م...
04/09/2026

الحمد للہ! اللہ تعالی کی توفیق سے ایک ایسی بیوہ بہن کے گھر تک راشن پہنچا دیا گیا ہے، جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور گھر میں کفالت کرنے والا کوئی موجود نہیں۔

اللہ پاک ان تمام احباب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے جنہوں نے اس نیکی کے کام میں حصہ لیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے ارد گرد موجود تمام ضرورت مندوں کی غائبانہ مدد فرمائے۔ آمین
`نوٹ:یہ راشن تقریبا 3 سال سے ایک ڈونر کی مدد سے فراہم کررہے ہیں`

ابوبکر ؓ Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ

03/09/2026

ہمارے قریب 5 انتہائی غریب اور بے بس خاندان اس وقت سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں راشن کی اشد ضرورت ہے۔
​آپ تمام دوستوں اور احباب سے عاجزانہ اپیل ہے کہ اس نیکی کے کام میں اپنی استطاعت کے مطابق ضرور حصہ ڈالیں۔ آپ کا دیا ہوا چھوٹا سا تعاون بھی کسی مجبور کے گھر کا چولہا جلا سکتا ہے۔

ایک راشن قیمت 6000 روپے
5 فیملی راشن قیمت 30،ہزار روپے

Easypaisa/jazzcash

03340002494

02/09/2026

الحمدللہ

ہینڈ پمپ نمبر 259 پر کام شروع ہوچکا ہے۔
دوستوں اسی طرح اپنا تعاون جاری رکھیں

ابوبکر ؓ فاؤنڈیشن

Address

Khat Bazar Turangzai District And Tehsil Charsadda
Charsadda
25250

Telephone

+923340002494

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Abubakar -RA Foundation Charsadda ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ فاؤنڈیشن چارسدہ:

Shortcuts

Share