Bar Youth Organization

Bar Youth Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bar Youth Organization, Nonprofit Organization, BAR, Chalt.

بر یوتھ ارگنائزیشن میں خوش آمدید!

ہمارا مشن نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانا اور اتحاد، امن اور علاقائی ترقی کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مل کر کام کرنے سے ہم اپنے علاقے کے مسائل حل کر سکتے ہیں!

اپ ڈیٹس اور خبروں کے لیے ہمیں فالو کریں۔

🌟 مبارک ہو نگر! 🌟نگر یوتھ آرگنائزیشن کے نئے میرِ کارواں جناب سرفراز نگری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔امید ہے آپ کی قیا...
16/08/2026

🌟 مبارک ہو نگر! 🌟

نگر یوتھ آرگنائزیشن کے نئے میرِ کارواں جناب سرفراز نگری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
امید ہے آپ کی قیادت میں نوجوانوں کے اتحاد، خدمت اور ترقی کا سفر مزید مضبوط ہوگا۔ انشاءﷲ بر یوتھ آرگنائزیشن ہر ممکن تعاون کرے گی

نئی قیادت، نئی امید، روشن مستقبل!
نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ۔ ❤️

صدر بر یوتھ آرگنائزیشنمیں، ساجد علی ، صدر بر یوتھ آرگنائزیشن، نگر یوتھ آرگنائزیشن کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تمام نو...
15/08/2026

صدر بر یوتھ آرگنائزیشن
میں، ساجد علی ، صدر بر یوتھ آرگنائزیشن، نگر یوتھ آرگنائزیشن کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تمام نوجوانوں، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیم کے معزز ممبران کو پولنگ ڈے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

یہ انتخاب ہماری نوجوان نسل کے مستقبل، اتحاد اور بہتر نمائندگی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انتخابی عمل کو پُرامن، شفاف اور باہمی احترام کے ساتھ مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی قیمتی رائے کا استعمال کریں۔

16 اگست، دوپہر 2 بجے — تھول نگر

آئیں، اپنے ووٹ کے ذریعے نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور مضبوط تنظیم کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ساجد علی
ساجد علی صدر بر یوتھ آرگنائزیشن

گلگت بلتستان میں زلزلہ کے  شدید جڑکے⚠️اللّٰہ سب کی حفاظت فرمائے آمین ۔
13/08/2026

گلگت بلتستان میں زلزلہ کے شدید جڑکے⚠️
اللّٰہ سب کی حفاظت فرمائے آمین ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا محکمہ تعلیم کے حوالے سے نہایت احسن اقدام:-وزیراعلیٰ کا محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کی تشہیر ...
06/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا محکمہ تعلیم کے حوالے سے نہایت احسن اقدام:-
وزیراعلیٰ کا محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کی تشہیر اور اساتذہ کی بین الاضلاعی اٹیچمنٹس ختم کرنے کا حکم !

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی بریفنگ کے دوران بنیادی نظامِ تعلیم کی بہتری کیلئے اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے تمام خالی تدریسی آسامیوں کو مشتہر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے خالی پوسٹیں ایف پی ایس سی اور گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو بھیجی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اساتذہ کی تمام بین الاضلاعی اٹیچمنٹس فوری ختم کرکے متعلقہ سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار بہتر بنانے، اساتذہ تربیت، امتحانی نظام میں شفافیت اور سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
انشاللہ اب سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر من پسند شہروں میں تبادلے کرواکر مفت تنخواہیں کھانے والے اساتذہ کی عیاشیاں ختم ہوں گی۔
fans Nagar Youth Organization

پریس ریلیزآج گلگت کے علاقے جوٹیال میں نگر سے تعلق رکھنے والے دکاندار پر ہونے والے بزدلانہ اور قاتلانہ حملے کی شدید ترین ...
02/08/2026

پریس ریلیز
آج گلگت کے علاقے جوٹیال میں نگر سے تعلق رکھنے والے دکاندار پر ہونے والے بزدلانہ اور قاتلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ موقعِ واردات پر ملزمان کی موٹر سائیکل اور پسٹل کا موجود ہونا پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، جن پر موجود فنگر پرنٹس اور بائیک کے ذریعے آئی جی گلگت بلتستان اور جوٹیال پولیس فوری طور پر مجرموں کو بے نقاب کر کے نکتہِ انجام تک پہنچائے۔ گلگت بلتستان پولیس صرف سوشل میڈیا پر خود ساختہ تعریفوں اور پوسٹوں تک محدود ہو چکی ہے، جبکہ عملی طور پر شہر میں کھلے عام منشیات کی فروخت، سرعام اسلحے کی نمائش اور بے گناہ شہریوں کی بلاجواز اٹھاوٹ کا راج ہے، جو انتظامیہ کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں اور بزرگوں پر ہونے والے کسی بھی ظلم و زیادتی پر ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنیں گے؛ لہٰذا قانون فوری طور پر حرکت میں آئے اور انصاف فراہم کرے، ورنہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں ایسا شدید اور سخت ترین احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
، بر یوتھ آرگنائزیشن

21/07/2026

بہت بہت مبارک ہو! Sadaqat Hussain

بار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع نگر، گلگت بلتستان کے گاؤں برداس کے قابلِ فخر سپوت ڈاکٹر صداقت حسین بادشاہ کو لندن میٹ...
21/07/2026

بار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع نگر، گلگت بلتستان کے گاؤں برداس کے قابلِ فخر سپوت ڈاکٹر صداقت حسین بادشاہ کو لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی، برطانیہ سے ماسٹر آف سائنس (MS) اِن پبلک ہیلتھ کامیابی سے مکمل کرنے پر دلی مبارکباد۔

آپ کی یہ شاندار کامیابی آپ کی انتھک محنت، عزم اور علمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ نے نہ صرف اپنے خاندان اور گاؤں برداس بلکہ پورے ضلع نگر اور گلگت بلتستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی تعلیم اور مہارت کو صحتِ عامہ کے شعبے میں بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی خدمت اور انسانیت کی فلاح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بار یوتھ آرگنائزیشن آپ کی مزید کامیابیوں، عزت، صحت اور روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے۔

بہت بہت مبارک ہو! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے۔ 💐

Ahmad bashah

20/07/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ😭💔🏴
آج نگر قوم ایک بہادر بیٹے ، نہایت ملنسار، خوش اخلاق، محنتی اور باحوصلہ شخصیت سے محروم ہو گئی ۔
استاد فدا حسین کی اچانک اور المناک حادثاتی وفات کی خبر نے ہم سب کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ ایسا سانحہ ہے جس کے غم کو الفاظ میں مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں۔
استاد فدا حسین نگر قوم کا سرمایہ تھے،
پچھلے پانچ سالوں سے دھیتر بجلی گھر کی خطرناک پائپ جہاں مسلسل سلائیڈنگ کے باوجود اپنی زندگی داؤ پر لگائے ویلڈنگ کر کے بجلی بحال رکھتا تھا اور نگر کی عوام کو بجلی فراہم کرنے میں انکا کلیدی کردار تھا ،فدا حسین بھائی نگر قوم کے ہیرو تھے جس کی کمی کے دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا،
حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ برقیات سے گزارش کی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کو امدادی رقم سے حوصلہ افزائی کریں اور بچوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمےداری اٹھائی جائے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اسے نور سے بھر دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

18/07/2026

آج صدر بر یوتھ نے علاقہ معززین کے ہمراہ ACD ہسپتال بر کا دورہ کیا گیا، جہاں ہسپتال کے اندر طبی انتظامات اور معائنے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹروں کی بروقت موجودگی، ایمبولینس کی دستیابی اور تمام ضروری ادویات کے مکمل ذخیرے کو دیکھ کر بے حد اطمینان اور خوشی ہوئی۔ ہسپتال میں عوام کے لیے بہترین طبی معائنہ کی سہولیات موجود ہیں، اس لیے تمام علاقہ مکینوں سے گزارش ہے کہ اپنی صحت کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کی صورت میں اس سرکاری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور چیک اپ کے لیے ہسپتال تشریف لائیں۔ وہاں خواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹر (گائینی اور ڈیلیوری کی ماہر) کے علاوہ بی پی، شوگر ٹیسٹ اور دیگر تمام بنیادی طبی سہولیات ہر وقت میسر ہیں۔
مزید برآں، ڈی ایچ او (DHO) صاحبہ سے بھی پرزور درخواست ہے کہ بر کے علاقوں میں موجود معذور افراد کے لیے ایک خصوصی موبائل میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائے، تاکہ ڈاکٹرز اور ٹیمیں گھر گھر جا کر ان کا مکمل طبی معائنہ کر سکیں اور انہیں ان کی دہلیز پر ہی یہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
شکریہ
صدر بر یوتھ آرگنائزیشن
Deputy Commissioner, Nagar Nagar Youth Organization Rizwan Ali Public News District Health Officer Nagar Deputy Commissioner, Nagar واجد عبّاس DC Nagar Gilgit Baltistan Himayat Hussain Badsha

16/07/2026

محترم ایکزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ
​ہم انتہائی مسرت اور تشکر کے جذبات کے ساتھ آپ کی پوری ٹیم کے اس مخلصانہ اقدام کو سراہتے ہیں، جس کی بدولت 'بر دیتر تعلینگ تائیے' پل کو تمام تر آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ اس اہم پل کی فوری مرمت اور بحالی نے جہاں عوام کو ایک بہت بڑی سفری اذیت سے نجات دلائی ہے، وہاں حکومت اور عوام کے مابین اعتماد کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے۔ آپ کا یہ بروقت اور تندہی سے کیا گیا کام بلاشبہ لائقِ صد تحسین ہے۔
​بر یوتھ آرگنائزیشن کا بنیادی نظریہ ہمیشہ سے تعمیرِ وطن اور عوامی فلاح رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ جہاں عوامی مسائل پر تعمیری تنقید اصلاح کا ذریعہ بنتی ہے، وہیں مخلصانہ کوششوں کی کھل کر پزیرائی کرنا بھی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
​ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی آپ اور آپ کا محکمہ اسی روایتی جذبے اور تندہی کے ساتھ ضلع نگر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا کلیدی اور مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
​بر یوتھ آرگنائزیشن اور علاقے کے غیور عمائدین کی جانب سے ایک بار پھر آپ کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
​پیشکش:
بر یوتھ آرگنائزیشن و عمائدینِ علاقہ (وادی بر، نگر)
Public News

Address

BAR
Chalt
15500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bar Youth Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share