27/04/2026
سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات
مورخہ 25 اپریل 2026 بروز ہفتہ، جامعۃالمستوار مخدوم پور شریف مرید میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ کرام اور والدین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران درسِ نظامی اور مستوار کالج آف سائنسز کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں مہمانانِ گرامی اور اساتذہ کرام کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔ طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اعزازات وصول کیے، جس سے تقریب کا ماحول خوشگوار بن گیا۔
اس موقع پر مہمانوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔