29/05/2026
عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا شمالی کی جانب سے نیو سہارا سائیکیاٹرک اینڈ ڈرگ ری ہیب ہسپتال چکدرہ میں زیرِ علاج نشے کے عادی افراد میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کی گئی۔
یہ اقدام انسانیت کی خدمت، احساسِ ذمہ داری اور معاشرے کے محروم طبقات کی دلجوئی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤍