Aghosh Alkhidmat Dir Lower

Aghosh Alkhidmat Dir Lower Providing Orphans with a home, love, happiness, physical, mental and spiritual nourishment, quality e

16/05/2026

آغوش الخدمت دیرلوئر میں ہفتہ وار بزم آغوش کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور خذیمہ داؤد نے خصوصی شرکت کی انہوں نے اخلاق حسنہ کے موضوع پر لیکچر پیش کرکے باہمت بچوں کی راہنمائی کی۔

باہمت آغوشین کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر باقاعدگی کے ساتھ اس سرگرمی کا اہتمام کیا جاتاہے۔

16/05/2026

الحمداللہ! 🌸

آغوش الخدمت دیرلوئر کے باہمت بچوں کی سہولت اور محفوظ سفری انتظام کے لیے سکول پک اینڈ ڈراپ کی غرض سے ایک نئی کوسٹر خرید لی گئی ہے۔

یہ خوشی اور کامیابی آپ سب مخیر حضرات، ڈونرز اور معاونین کے بھرپور تعاون اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔

آپ کے خلوص، محبت اور تعاون نے ان بچوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور اس نیکی کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲

09/05/2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آغوش الخدمت دیرلوئر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ...
04/05/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آغوش الخدمت دیرلوئر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔

بعد ازاں انہوں نے بزمِ آغوش میں شرکت کی، جس میں بچوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یتیم اور مستحق بچوں کی کفالت ایک عظیم خدمت ہے اور ایسے ادارے معاشرے کی حقیقی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ دورہ بچوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنا اور ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ 🌟

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ شمالی عنایت اللہ خان، نائب امیر صوبہ سیدبختیارمعانی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ وسطی وجنوبی خالد وقاص نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور افتخاراحمد کے  ہمراہ آغوش الخدم...
03/05/2026

صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ وسطی وجنوبی خالد وقاص نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور افتخاراحمد کے ہمراہ آغوش الخدمت دیرلوئرکےمختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیاانہوں نے باہمت آغوشین کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کااظہارکیا۔

آغوش الخدمت دیرلوئر میں سنئیرباہمت آغوشین کے لیے کمیونیکیشن اسکلز کے موضوع پر ایک مفید اور بامقصد ورکشاپ کا انعقاد کیا گ...
26/04/2026

آغوش الخدمت دیرلوئر میں سنئیرباہمت آغوشین کے لیے کمیونیکیشن اسکلز کے موضوع پر ایک مفید اور بامقصد ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی نشست کا مقصد بچوں میں مؤثر اظہارِ خیال، اعتماد اور مثبت ابلاغ کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں بہتر انداز میں اپنی بات پیش کر سکیں۔

ورکشاپ کے دوران ماجد علی صاحب (ریجنل ہیڈ آفاق، ملاکنڈ ریجن) نے نہایت جامع اور معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے عملی مثالوں اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو مؤثر گفتگو، باڈی لینگویج اور سننے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

باہمت آغوشین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس سیشن کو نہایت مفید قرار دیا۔ یہ اقدام بچوں کی شخصیت سازی اور ان کی عملی زندگی میں کامیابی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا ان شاءاللہ۔

الحمدللہ! 🌿آغوش الخدمت دیرلوئر کے باہمت اور روشن مستقبل کے امین بچوں کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس...
21/04/2026

الحمدللہ! 🌿
آغوش الخدمت دیرلوئر کے باہمت اور روشن مستقبل کے امین بچوں کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستند ڈاکٹرز نے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ اس عمل کا مقصد نہ صرف بیماریوں کی بروقت تشخیص بلکہ
بچوں کی مکمل جسمانی و ذہنی نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔

یہ کاوش اس عزم کی عکاسی ہے کہ ہم اپنے ان پیارے بچوں کو ایک صحت مند، محفوظ اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان ننھے پھولوں کو صحت، خوشی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے، آمین۔ 🤲✨

آغوش الخدمت دیرلوئر کی منیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ شمالی فضل محمود منعقد ہواجس میں ک...
09/04/2026

آغوش الخدمت دیرلوئر کی منیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ شمالی فضل محمود منعقد ہواجس میں کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ کا جائزہ اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔

آغوش الخدمت دیرلوئر کے باہمت بچوں کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جہاں خوشیوں، مسکراہٹوں اور محبتوں نے ہر دل کو ...
07/04/2026

آغوش الخدمت دیرلوئر کے باہمت بچوں کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جہاں خوشیوں، مسکراہٹوں اور محبتوں نے ہر دل کو روشن کر دیا۔ 💫

اس پرمسرت تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیل دار ادینزئی دیرلوئرامجد عمران تھے، جنہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

بچوں نے اس خوبصورت موقع پر بھرپور لطف اٹھایا اور عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں۔

اللہ تعالیٰ ان معصوم چہروں کی مسکراہٹیں ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین 🤲

تحصیل دارادینزئی دیر پائین امجد عمران نےآغوش الخدمت دیرلوئر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے الخدمت فاؤنڈیش...
06/04/2026

تحصیل دارادینزئی دیر پائین امجد عمران نےآغوش الخدمت دیرلوئر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے باہمت بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

Address

Aghosh Alkhidmat Opposite Lasani Petrol Pump G. T Road Gulabad Dir Lower KPK
Chakdara
18800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aghosh Alkhidmat Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share