19/04/2026
آرفن کیئر دیر لوئر کے زیر اہتمام عالمی یومِ صحت کے حوالے سے ادینزئ اسٹڈی سنٹر میں ایک بامقصد اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں باہمت اور باصلاحیت بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
پروگرام کے دوران بچوں کو صحت سے متعلق مختلف پریکٹیکل ایکٹیویٹیز کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی، جن سے بچوں نے بہت کچھ سیکھا اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔
اس موقع پر ہمدردی کے موضوع پر خصوصی سیشن منعقد کیا گیا جس میں بچوں کو کہانی کے ذریعے ہمدردی کا عملی سبق دیا گیا۔ بچوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور مختلف پریکٹیکل ایکٹیویٹیز کے ذریعے بہت کچھ سیکھا۔
پروگرام میں حصہ لینے والے باہمت بچوں کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے بھی نوازا گیا۔
یہ دن بچوں کے لیے سیکھنے، سمجھنے اور اچھے اخلاق اپنانے کا ایک یادگار دن ثابت ہوا۔
#ہمدردی