Adnan Foundation

Adnan Foundation ہماری فاؤنڈیشن کا مقصد ضرورت مندوں کے لیے امید، مدد اورچہرے پر مسکراہٹ لانا ہے۔
Adnan foundation

18/03/2026

خدمت کا سفر جاری – عدنان فاؤنڈیشن کے ساتھ

10/03/2026

عدنان فاؤنڈیشن میٹنگ: ضرورت مندوں کی مدد پر غور | صالح مینہ، برہ چم، مسجد ابوبکر






17/11/2025

عدنان فاؤنڈیشن — مستحق بچوں اور بچیوں میں جوتے، جیکٹس اور سردی کا سامان تقسیم

ڈونرز اور ہماری ٹیم کا خصوصی شکریہ جن کی محنت اور تعاون سے یہ سامان مستحق بچوں تک پہنچ سکا۔ 🙏




#جوتے
#جیکٹس

#خیریہ

#ایتام

25/10/2025

عدنان فاؤنڈیشن — میٹنگ رپورٹ

الحمدللہ، آج عدنان فاؤنڈیشن کی میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

عدنان فاؤنڈیشن اپنے تمام اراکین، معاونین اور خیرخواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی شرکت اور تعاون سے میٹنگ کو کامیاب بنایا۔

جزاکم اللہ خیراً 🤝🌿

#خیرات #شکریہ

12/09/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

الحمدللہ! عدنان فاؤنڈیشن کی کوششوں اور ہمارے محترم ڈونرز کے تعاون سے ایک مستحق خاتون کے لیے ادویات کا بندوبست مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ نیکی آپ سب کی بدولت ممکن ہوئی۔

ہم عدنان فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم اور تمام مخلص ڈونرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ سب نے اپنے وقت، محبت اور تعاون کے ذریعے ایک نیک مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق میں بے پناہ برکت عطا فرمائے، صحت و تندرستی نصیب کرے، اور آپ کی اولاد کے لیے ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔
یہی نیک عمل آپ سب کے لیے صدقہ جاریہ بنے۔ آمین 🤲

جزاکم اللہ خیراً
✍️ عدنان فاؤنڈیشن









04/09/2025

"عدنان فاؤنڈیشن اور Daffodils School & College، چکدرہ (نزد یونیورسٹی آف مالاکنڈ) نے یتیم و مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے ایک شاندار تعاون قائم کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کل آٹھ بچے داخل کرائے گئے، اور تمام تعلیمی اخراجات محترم ڈونر کی طرف سے فراہم کیے گئے۔ تعلیمی امور کے انچارج سردار حسین صاحب اور ان کی شاندار ٹیم نے بچوں کی داخلہ اور سہولیات میں کلیدی کردار ادا کیا، اور انہیں اس شاندار خدمت کے لیے سلام پیش کیا جاتا ہے۔ انشاء اللہ، عدنان فاؤنڈیشن اسی طرح مزید یتیم و مستحق بچوں کو داخل کر کے ان کے تعلیمی اور فلاحی سفر کو جاری رکھے گی، تاکہ ہر بچہ تعلیم، خوشحالی اور روشن مستقبل کے مواقع حاصل کر سکے۔"



#چکدرہ








28/08/2025

عدنان فاؤنڈیشن – ٹیم کی محنت اور ڈونر کا خلوص، خدمت انسانیت کی روشن مثال 🤲
عدنان فاؤنڈیشن نے ایک مستحق خاتون کے لیے دوا کا انتظام کر کے خدمت انسانیت کی ایک اور مثال قائم کی۔ چونکہ دوا مقامی مارکیٹ میں دستیاب نہ تھی، ہماری ٹیم نے پشاور سے یہ دوا فراہم کی۔ یہ کامیابی ہماری پوری ٹیم کی محنت اور ہمارے معزز ڈونر کے خلوص و تعاون سے ممکن ہوئی۔
ہم عدنان فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے خدمت کو اپنا مقصد بنایا ہے، اور اپنے معزز ڈونر کے لیے دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں صحت، خوشحالی اور رزقِ حلال میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے۔ 🌿🤲







Address

Chakdara Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adnan Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share