Khudayi Khidmatgar Organization Buner خدایٸ خدمتګار ارګناٸزیشن

  • Home
  • Pakistan
  • Bunerwal
  • Khudayi Khidmatgar Organization Buner خدایٸ خدمتګار ارګناٸزیشن

Khudayi Khidmatgar Organization Buner خدایٸ خدمتګار ارګناٸزیشن دَ اولس خدمت۔

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن تحصیل ڈگر کے لیے گاؤں بگڑہ سے تعلق رکھنے والے جنید احمد کو بطور سالار نامزد کیا گیا ہے۔جنید احم...
28/04/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن تحصیل ڈگر کے لیے گاؤں بگڑہ سے تعلق رکھنے والے جنید احمد کو بطور سالار نامزد کیا گیا ہے۔
جنید احمد کو ضلعی تنظیم کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کو استقامت نصیب فرمائے ۔

خدائی خدمتگار تنظیم نے گوکند درہ قدروسر کے گورنمنٹ پرائمری سکول قدروسر میں یتیم اور مستحق طلباء و طالبات میں سکول بیگز ا...
17/04/2026

خدائی خدمتگار تنظیم نے گوکند درہ قدروسر کے گورنمنٹ پرائمری سکول قدروسر میں یتیم اور مستحق طلباء و طالبات میں سکول بیگز اور کپڑے تقسیم کیے۔
اس موقع پر بگڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے خدائی خدمتگار تنظیم کے ممبر عماد خان قدروسر، خدائی خدمتگار رضاکار عزیز اللہ خان، سہیل خان، عنایت اللہ خان اور پی ایس ایف ڈگری کالج ڈگر کے صدر ولی اللہ خان بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر سکول انچارج بختی زیب خان اور پی ایس ٹی عطاء اللہ صاحب نے خدائی خدمتگار تنظیم کے سالار آفسر خان اور تحصیل ڈگر کے سالار ایڈوکیٹ اسد خان کا شکریہ ادا کیا۔
انشاء اللہ کارخیر جاری رہےگا۔
اللہ تعالیٰ سب کو اجر سے نوازے ۔

تعلیم کی راہ میں خدائی خدمت گار آرگنائزیشن بونیر کا ایک اور اہم قدمخدائی خدمتگار آرگنائزیشن ضلع بونیر کی جانب سے گورنمنٹ...
09/04/2026

تعلیم کی راہ میں خدائی خدمت گار آرگنائزیشن بونیر کا ایک اور اہم قدم

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ضلع بونیر کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بالونگڑی میں مستحق اور یتیم بچوں کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی سالار افسر خان کی خصوصی ہدایت پر رضاکاروں نے طلبہ میں مفت سکول بیگز تقسیم کیے گئے تاکہ وسائل کی کمی کسی بھی بچے کے تعلیمی خوابوں کے آڑے نہ آئے۔ ہمارا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہر بچہ قلم اور کتاب سے دوستی کر سکے۔
آئیے مل کر تعلیم کو عام کریں!

20/03/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن بونیر کے زیر انتظام باچا خان افطار دسترخوان اختتام پذیر۔
ضلعی سالار افسر خان کا دسترخوان کے اختتام پر ضروری پیغام۔

20/03/2026
ویلج کونسل کاٹکلہ تنظیم، سالار کاٹکلہ تنظیم شاکر رحمان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے باچا خان رمضان دسترخوان کے لی...
18/03/2026

ویلج کونسل کاٹکلہ تنظیم، سالار کاٹکلہ تنظیم شاکر رحمان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے باچا خان رمضان دسترخوان کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے نہ صرف اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ہمیشہ کی طرح خدمتِ خلق کے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا۔ ان کا یہ جذبۂ ایثار، بھائی چارہ اور انسان دوستی یقیناً قابلِ تحسین ہے۔
خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کی جانب سے ہم ان کے اس مخلصانہ تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام باچا خان دسترخوان، ڈگر ہسپتال میں آج بھی شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود جاری ...
18/03/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام باچا خان دسترخوان، ڈگر ہسپتال میں آج بھی شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود جاری رہا۔
مشکل موسمی حالات کے باوجود بڑی تعداد میں مستحق افراد نے اس دسترخوان سے استفادہ کیا، جو خدمتِ خلق کے جذبے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

ضلع بونیر کے گاؤں تورورسک سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیت حاجی مرزا گل جان (صدر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈگر) ہمیشہ سے خدائ...
17/03/2026

ضلع بونیر کے گاؤں تورورسک سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیت حاجی مرزا گل جان (صدر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈگر) ہمیشہ سے خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے ساتھ مالی، جانی اور اخلاقی طور پر بھرپور تعاون کرتے آئے ہیں۔
جب خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ضلع بونیر کی بنیاد رکھی جا رہی تھی تو سب سے پہلے جن شخصیات نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ان میں حاجی مرزا گل جان صاحب نمایاں تھے۔ انہوں نے نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ دل کھول کر مالی تعاون بھی فراہم کیا، جس کی بدولت خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کو ضلع بونیر میں پہلی مرتبہ باچا خان افطار دسترخوان کے انعقاد کا موقع ملا۔
اس کے بعد بھی ہر سال اور ہر فلاحی سرگرمی میں وہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ان کے اس بے لوث تعاون پر دل کی گہرائیوں سے ان کی شکر گزار ہے۔
اگر ابتدائی دنوں میں ان کی حمایت اور تعاون حاصل نہ ہوتا تو شاید آج خدائی خدمتگار آرگنائزیشن اس مقام تک نہ پہنچ پاتی جہاں آج عوامی خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ انہیں صحت، سلامتی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔
اسد خان ایڈوکیٹ

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن بونیر کے زیرِ اہتمام ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈگر میں جاری باچا خان رمضان دسترخوان میں عوامی خدمت کے ج...
17/03/2026

خدائی خدمتگار آرگنائزیشن بونیر کے زیرِ اہتمام ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈگر میں جاری باچا خان رمضان دسترخوان میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔
آج کے دسترخوان میں ملگری پیرامیڈیکس بونیر کے عہدیداران نے شرکت کرکے مالی مدد بھی کی۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صدر تحصیل ڈگر مرزا گل جان، فاروق ایڈووکیٹ، عامر خان، ولی اللہ، سالار خوشحال خان اور پیور نیشنلسٹ ابدال خان ملاکنڈ نے دسترخوان میں شرکت کی اور خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کی اس انسان دوست خدمت کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ان تمام معزز شخصیات کی آمد اور تعاون پر تہہ دل سے مشکور ہے۔
ضلعی سالار افسر خان اور اسد خان ایڈوکیٹ بھی دیگر رضاکاروں سمیت خدمت میں مصروف ہے ۔

Address

Bacha Khan Markaz, Near DHQ Daggar
Bunerwal
19240

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khudayi Khidmatgar Organization Buner خدایٸ خدمتګار ارګناٸزیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share