Alkhidmat Foundation Buner

Alkhidmat Foundation Buner The Official Page Of Al Khidmat Foundation Buner
Hope of Hopeless peoples
(1)

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ابدالی انسٹیٹیوٹ، سواڑی میں یومِ آزادی 14 اگست کی مناسبت سے ایک پروقار تربیتی سیشن کا ان...
14/08/2026

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ابدالی انسٹیٹیوٹ، سواڑی میں یومِ آزادی 14 اگست کی مناسبت سے ایک پروقار تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں باہمت بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

سیشن کے ٹرینر جناب مصباح الدین صاحب تھے، جنہوں نے بچوں کی رہنمائی اور تربیت کے حوالے سے مفید گفتگو کی۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ 🇵🇰💚

🇵🇰 جشنِ آزادی — آغوش الخدمت بونیر 🇵🇰آغوش الخدمت بونیر میں 14 اگست، یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی — آغوش الخدمت بونیر 🇵🇰

آغوش الخدمت بونیر میں 14 اگست، یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔

تقریب میں باہمت آغوش بچوں نے ملی نغمے اور قومی ترانہ پیش کرکے وطن سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا خوبصورت اظہار کیا، جسے شرکاء نے بھرپور سراہا۔

مہمانانِ گرامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ان باہمت یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کے لیے جاری کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

الخدمت — خدمت بھی، محبت بھی، امید بھی۔ 🇵🇰💚

پشاور🇵🇰  جشن آزادی کی خصوصی تقریب یتیم بچوں کے ساتھ 💚الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہال پشاور میں یومِ آزادی کی ...
13/08/2026

پشاور

🇵🇰 جشن آزادی کی خصوصی تقریب یتیم بچوں کے ساتھ 💚

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہال پشاور میں یومِ آزادی کی خوبصورت اور شاندار تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے وطنِ عزیز پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بچوں کے ملی نغموں، قومی ترانوں اور تقریروں سے ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

الخدمت فاؤنڈیشن — خدمت، محبت اور امید کا نام ✨

پاک سر زمین شاد بادخدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
13/08/2026

پاک سر زمین شاد باد
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

Alkhidmat Hospital Buner Laboratory Price listمزید معلومات کیلئے رابطے کریں0333 9776599
13/08/2026

Alkhidmat Hospital Buner
Laboratory Price list

مزید معلومات کیلئے رابطے کریں
0333 9776599

13/08/2026

گزشتہ سال آنے والے سیلاب نے ضلع بونیر کے علاقے سلطان وس میں واقع مسجد لطیف کو شدید متاثر کیا، جس کے باعث مسجد کی حالت انتہائی مخدوش ہوگئی اور وہاں نماز کی ادائیگی مشکل ہو گئی۔

الحمدللہ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر نے اہلِ خیر اور معزز ڈونرز کے تعاون سے مسجد لطیف کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کیا اور اسے دوبارہ نماز کے لیے قابلِ استعمال بنا دیا۔

آج مسجد لطیف کی بحالی کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر کے صدر جناب امین الرشید صاحب نے تمام معزز ڈونرز اور اہلِ خیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا۔

یہ صرف ایک عمارت کی تعمیر و مرمت نہیں، بلکہ اللہ کے گھر کو دوبارہ آباد کرنے کی سعادت ہے۔ 🤲

اللہ تعالیٰ تمام معاونین و ڈونرز کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں بہترین اجر عطا فرمائے اور مسجد لطیف کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین۔

الخدمت فاؤنڈیشن — خدمت، اخلاص اور امید کا نام۔
💳 🔴Donate Now
Account Title: Alkhidmat Foundation Bunir
Bank: The Bank of Khyber
Account Number: PK75KHYB0131003002564644
Account Title: Alkhidmat Foundation Bunir
Bank: Bank Al Habib Limited
Account Number: PK21BAHL561500810006480



1

ضرورتِ ڈرائیورالخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر کی دو ایمبولینسز کے لیے خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار، ذمہ دار اور فرض شناس ڈرائیور...
13/08/2026

ضرورتِ ڈرائیور

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر کی دو ایمبولینسز کے لیے خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار، ذمہ دار اور فرض شناس ڈرائیورز کی ضرورت ہے۔

📍 ڈیوٹی اسٹیشن: ڈگر ہسپتال

خواہش مند حضرات مزید معلومات اور رابطے کے لیے امجد علی صاحب سے رابطہ کریں:

📞 0332-2221023

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر
انسانیت کی خدمت، ہماری ذمہ داری

On International Youth Day, we recognize and celebrate the energy, innovation, and potential of young people who are act...
12/08/2026

On International Youth Day, we recognize and celebrate the energy, innovation, and potential of young people who are actively contributing to a better future. At the Alkhidmat Volunteer Program, we are committed to the belief that empowered youth serve as a driving force for positive societal change through leadership, community service, and purposeful engagement.

Every young individual holds the capacity to contribute meaningfully, and every effort—no matter how small—can create lasting impact.
Empower Youth. Strengthen the Nation. 🇵🇰

S

🌟 محنت سے کامیابی تک! 📚💙الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیمی معاونت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے...
12/08/2026

🌟 محنت سے کامیابی تک! 📚💙

الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیمی معاونت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے شاندار میٹرک نتائج ان کی محنت، عزم اور صلاحیتوں کا روشن ثبوت ہیں۔

ہم اپنے ان ہونہار بچوں کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ کامیابی ان کے روشن، کامیاب اور باوقار مستقبل کی بنیاد بنے۔ ✨

ہمارے چمکتے ستاروں کو بہت بہت مبارک ہو! 🌟
اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

لوئر چترال — ہنگامی صورتحاللوئر چترال میں شدید بارشوں کے باعث اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں چترال تا پشاور...
12/08/2026

لوئر چترال — ہنگامی صورتحال
لوئر چترال میں شدید بارشوں کے باعث اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں چترال تا پشاور مین روڈ مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے۔ سیلاب سے 3 گھر مکمل تباہ جبکہ 7 دکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
صورتحال کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کے پی نارتھ، ضلع چترال کی ٹیم اور رضاکار ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر امدادی، ریسکیو اور دیگر سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔

Address

Mardan Road Near Askar Petrol Pump Sawari Distt Buner
Bunerwal
19290

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Alkhidmat Foundation Buner:

Shortcuts

Share