Farooq Memorial Trust

Farooq Memorial Trust انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے

30/09/2025

فاروق میموریل ٹرسٹ، ڈاکٹر قادر خان اور ان کی پوری ٹیم (PIMA) کی خدمتِ انسانیت کے جذبے کو دل سے سراہتا ہے، جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔

اس نیک مقصد میں، فاروق میموریل ٹرسٹ نے ضروری ادویات اور طبی معاونت فراہم کر کے اپنا کردار ادا کیا، تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت سہولت اور علاج میسر آ سکے۔

ایسی مشترکہ کوششیں ہی خدمت، ہمدردی اور انسانیت کے مشن کو آگے بڑھاتی ہیں۔ 💙

🤝 انسانیت کے لیے اتحاد، امید کے لیے اتحاد

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے فاروق میموریل ٹرسٹ کی سیلاب سے بچاؤ اور انسانی امداد میں اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہ...
30/09/2025

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے فاروق میموریل ٹرسٹ کی سیلاب سے بچاؤ اور انسانی امداد میں اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز سے نوازا ہے

فاروق میموریل ٹرسٹ کا پری میڈیکل کیمپ – گوکند کورٹ دارہآج فاروق میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گوکند کورٹ دارہ میں ایک پری ...
06/09/2025

فاروق میموریل ٹرسٹ کا پری میڈیکل کیمپ – گوکند کورٹ دارہ

آج فاروق میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گوکند کورٹ دارہ میں ایک پری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز، میڈیکل ٹیم اور فارماسسٹ نے بھرپور خدمات انجام دیں۔

کیمپ کے دوران متاثرہ افراد کا مفت چیک اَپ کیا گیا، انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں اور مجموعی طور پر 300 سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

یہ کیمپ خصوصی طور پر سیلاب متاثرین اور پلیڈ ریلیف کے لیے منعقد کیا گیا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

فاروق میموریل ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کے مشن پر قائم ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے معروف کرکٹر اور سابق فاسٹ بالر جنید خان نے امبریلا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سسٹم کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہ...
27/08/2025

پاکستان کے معروف کرکٹر اور سابق فاسٹ بالر جنید خان نے امبریلا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سسٹم کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فاروق میموریل ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا، جو بنیر میں سیلاب متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ فاروق میموریل ٹرسٹ کے کارکنان صبح و شام بلا تھکے محنت اور لگن کے ساتھ متاثرہ عوام کی ضروریات پوری کرنے میں کوشاں ہیں۔

جنید خان نے ان خدمات پر دلی تحسین پیش کی اور کہا کہ ایسے ادارے اور ٹیمیں قوم کا سرمایہ ہیں، جو مشکل وقت میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہو کر خدمتِ انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہیں.

27/08/2025
25/08/2025

Speech by Mr. Ubaid Sultan, Joint Secretary of Farooq Memorial Trust, on the Trust’s Activities

25/08/2025

اج فارو ق میموریل ٹرسٹ نے 25 اگست 2025 کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، چگرزی، گاؤں پختانو میرا اور گاؤں منتہا میں ایک میڈیکل ...
25/08/2025

اج فارو ق میموریل ٹرسٹ نے 25 اگست 2025 کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، چگرزی، گاؤں پختانو میرا اور گاؤں منتہا میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ایم۔ڈی ڈاکٹر جواد خان نے ٹرسٹ کے ڈاکٹروں، فارماسسٹوں اور نرسنگ طلباء کے ساتھ مل کر کمیونٹی کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ ڈپٹی کمشنر بونیر اپنی ٹیم کے ساتھ حوصلہ افزائی کے لیے اس کیمپ میں شریک ہوئے۔ اس میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا علاج اور سہولت فراہم کی گئی۔

24/08/2025

12-year-old Abu Huraira (MD UHES Mr. Jawad's son) is making a big impact, helping those in need with courage and compassion. What an inspiring young soul!

Today, Farooq Memorial Trust's medical camp in Malakpur provided essential medical care to those in need. Serving humani...
24/08/2025

Today, Farooq Memorial Trust's medical camp in Malakpur provided essential medical care to those in need. Serving humanity with compassion and care.

22/08/2025

خراجِ تحسین
Managing Director Umbrella Health & Education System جناب جوات خان صاحب نے سیلاب متاثرین کے ساتھ جس طرح دن رات ایک کر کے بے لوث خدمت انجام دی، وہ واقعی قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے۔ آپ نے تھکن و آرام کی پرواہ کیے بغیر ہر ممکن تعاون فراہم کیا اور مشکل کی ہر گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ آپ کی یہ خدمت انسانیت کے اعلیٰ جذبے کی روشن مثال ہے۔

ہم آپ کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمایں۔

22/08/2025

فاروق میمورئیل ٹرسٹ بونیر کی ٹیم نے پشاور سے آنے والی مہمان ٹیم کے ہمراہ ان متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا، صورتحال کا جائزہ لیا، اور ان لوگوں تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کی جو واقعی مستحق ہیں۔ہم نے گھر گھر جا کر ان افراد کو راشن پیکجز فراہم کیے جو اس آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ یہ تمام سامان، آپ کے تعاون، عطیات اور اعتماد کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر پیکج صحیح حقدار کو پہنچے — نہ کوئی سفارش، نہ امتیاز۔ہمارا مشن صرف امداد پہنچانا نہیں بلکہ خلوص، خدمت اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں — چاہے وہ مالی معاونت ہو، رضاکارانہ خدمات یا صرف ایک شیئر۔

Address

Sonigram Sowari, Buner, Khyber Pakhtunkhwa
Bunerwal
19260

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooq Memorial Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Farooq Memorial Trust:

Share