Rega Falahi Tanzeem

Rega Falahi Tanzeem Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rega Falahi Tanzeem, Charitable organisation, Village Rega PO Sawari Tehsil Gagra Buner, Bunerwal.

* 🇵🇰📢 ریگا فلاحی تنظیم کا پیغامریگا فلاحی تنظیم ہر اُس مثبت سرگرمی کی مکمل حمایت کرتی ہے جو ہماری نوجوان نسل کے بہتر اور...
13/08/2026

* 🇵🇰
📢 ریگا فلاحی تنظیم کا پیغام

ریگا فلاحی تنظیم ہر اُس مثبت سرگرمی کی مکمل حمایت کرتی ہے جو ہماری نوجوان نسل کے بہتر اور صحت مند مستقبل کے لیے ہو۔

ہم اس ایونٹ کے تمام میزبانوں اور منتظمین کی اُن کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ایک روشن اور توانا پاکستان کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ✨

ریگا فلاحی تنظیم گاؤں کے تمام والی بال لَورز کو اس پرامن ایونٹ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

آئیں! کھیل کے ذریعے امن ، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ 🏐

06/08/2026

دَ غم خبر :
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پہ ریگا
برہ حجرہ کے دہ شاذُاللہ او ضیاء والد صیب رحمت اللہ لالا پہ حق رسیدلے دے . نن ماسخوتن پہ 9:30 بجے بہ یی پہ مرکز اسلامی روڈ جنازہ ادا کیگی .

صفائی نصف ایمان ہے اور گاؤں کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ریگا کی دونوں جنازگاہیں کھلی ہونے کی وجہ سے جلد گندی ہو جا...
01/08/2026

صفائی نصف ایمان ہے اور گاؤں کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ریگا کی دونوں جنازگاہیں کھلی ہونے کی وجہ سے جلد گندی ہو جاتی ہیں۔ ریگا فلاحی تنظیم کی یہ کوشیش ہے کہ ہر آنے والے مہمان اور سوگوار کو عزت کے ساتھ صاف ماحول دیا جائے۔ اسی سلسلے میں آج صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔
ہم TMA گاگرہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صفائی کے لیے پانی اور مشینری مہیا کی۔
اس موقع پر صدر ریگا فلاحی تنظیم جناب احمد زیب صاحب ، میڈیا انچارج خان حیدر صاحب ، ممبر عابد علی صاحب اور ریگا فلاحی تنظیم کے رضاکار موجود تھے ۔عزیز میسح اللہ توصیف سید ریحان

31/07/2026

دَ غم خبر :
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پہ ریگا (برہ حُجرہ ) کے یار حَسن خان باچہ وفات شوے ، مرحوم دَ پرویز خان باچہ رور ، دَ شاہ حُسین پلار وو ۔ جنازہ بہ یی پہ ریگا براستہ سلطان ھسپتال جناز گاہ کے نن دَ جمعے پہ ورز 6:30 بجے مازیگر ادا کیگی ۔
خپلو خصوصی دُعاگانو کے یاد ساتٸ ۔

ِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَریگا برہ خجرہ کے عنایت اللہ خان (تولا بابا)، والدِ محترم ڈاکٹر اسد اللّٰہ خان...
31/07/2026

ِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ریگا برہ خجرہ کے عنایت اللہ خان (تولا بابا)، والدِ محترم ڈاکٹر اسد اللّٰہ خان صاحب، افضل خان باچہ شوکت باچہ، ایوب خان جبکہ ماجد علی، مرتضیٰ کے بابا، انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ سہ پہر 3:00 بجے ادا کی جائے
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

ریگا سے تعلق رکھنے والا قابلِ فخر سپوت   نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے بی-ایس اینستھیزیا کی ڈگری اعلیٰ نمبروں سے حاصل کی ۔...
30/07/2026

ریگا سے تعلق رکھنے والا قابلِ فخر سپوت نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے بی-ایس اینستھیزیا کی ڈگری اعلیٰ نمبروں سے حاصل کی ۔ ریگا فلاحی تنظیم کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو

الحمدللہ! آج 24 جولاٸی 2026 بروز جمعہ کو  حجرہ احمد زیب میں علمائے کرام اور ریگا فلاحی تنظیم کے ذمہ داران کا ایک اہم مشا...
24/07/2026

الحمدللہ! آج 24 جولاٸی 2026 بروز جمعہ کو حجرہ احمد زیب میں علمائے کرام اور ریگا فلاحی تنظیم کے ذمہ داران کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقے میں امن، اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کے بعد درج ذیل 5 نکات پر مشتمل متفقہ قرارداد منظور کی گئی:

قرارداد کے اہم نکات:

1. معاشرتی برائیوں کا خاتمہ:
گاؤں میں ہر قسم کی غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی رسومات و اعمال کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی مکمل روک تھام کے لیے علمائے کرام اور ریگا فلاحی تنظیم مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں گے۔

2. غیر اسلامی رسومات کا خاتمہ:
شادی بیاہ، بچوں کی پیدائش، فوتگی اور دیگر سماجی تقریبات میں رائج غیر اسلامی اور غیر ضروری رسومات کے خاتمے کے لیے تمام مقامی کمیٹیوں کے تعاون سے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

3. تعلیمی اداروں میں دینی سیمینار:
کالجز، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کے لیے سیمینارز، لیکچرز اور اصلاحی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

4. مساجد و مدارس کے ذریعے اصلاحِ معاشرہ:
علمائے کرام اپنی متعلقہ مساجد اور مدارس میں خطباتِ جمعہ، دروس، وعظ و نصیحت کے ذریعے معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں کے خاتمے اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

5. مدارس کے طلبہ کی صحت و تحفظ:
مدارس میں زیرِ تعلیم بچوں کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طبی سہولیات، حفاظتی اقدامات اور صحت سے متعلق آگاہی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی تعاون سے علاقے کو ایک پرامن، بااخلاق اور اسلامی اقدار کا گہوارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

یہ قرارداد تمام شرکاء کی متفقہ رائے سے منظور کی گئی۔

جاری کردہ:
ریگا فلاحی تنظیم

چوری شدہ موٹر سائیکل 24 گھنٹوں میں برآمدریگا فلاحی تنظیم کے رکن عابد بھائی کی بروقت اطلاع پر ایس ایچ او شیر علی خان اور ...
21/07/2026

چوری شدہ موٹر سائیکل 24 گھنٹوں میں برآمد

ریگا فلاحی تنظیم کے رکن عابد بھائی کی بروقت اطلاع پر ایس ایچ او شیر علی خان اور شیر امین (DSB) نے جدید انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ریگا کمالے کے رہائشی عمر زادہ عرف “گُڈ کاکا” کی چوری شدہ موٹر سائیکل پیربابا سے صرف 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر لی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ سواڑی میں بند کر دیا ہے۔

عابد بھائی رات بھر پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، جبکہ اس کامیاب کارروائی میں علی زر خان باچہ نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

ریگا فلاحی تنظیم بونیر پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، اور امید کرتی ہے کہ آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دی جاتی رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ بونیر پولیس کو اپنے فرائض مزید احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

� ریگا فلاحی تنظیم کی جانب سے اہم عوامی اپیل 🚨چند دن پہلے رات کے وقت ایک شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گو...
18/07/2026

� ریگا فلاحی تنظیم کی جانب سے اہم عوامی اپیل 🚨

چند دن پہلے رات کے وقت ایک شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی ایک گھر کے صحن میں آ گری، جہاں ایک نوجوان چارپائی پر سو رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہا، ورنہ ایک بڑا سانحہ پیش آ سکتا تھا۔

گرمی کے موسم میں اکثر لوگ، خصوصاً بچے، بزرگ اور خواتین، اپنے گھروں کے صحن یا چھتوں پر سوتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہوائی فائرنگ کسی بھی بے گناہ انسان کی جان لے سکتی ہے۔

🙏 ریگا فلاحی تنظیم کی تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ شادیوں اور دیگر خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔

خوشیاں منائیں، لیکن کسی کی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔

آئیں، مل کر اپنے معاشرے کو محفوظ بنائیں۔

ریگا فلاحی تنظیم کا ماہانہ اجلاس بونیر ماڈل سکول ریگا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے تمام فعال ممبران نے بھرپور شرکت ...
14/07/2026

ریگا فلاحی تنظیم کا ماہانہ اجلاس بونیر ماڈل سکول ریگا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے تمام فعال ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے اہم نکات:
- اظہار تشکر: تمام ڈونرز حضرات اور معاونین کا دلی شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے تنظیم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
- نئے ممبر کی شمولیت: نئے شامل ہونے والے ممبر جناب سردار امین صاحب کو تنظیم میں خوش آمدید کہا گیا۔
- کارکردگی کا جائزہ: گزشتہ ماہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
- لائحہ عمل: گاؤں کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا
اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں، ڈونرز حضرات اور معاونین کی کوشوں اور تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین

Address

Village Rega PO Sawari Tehsil Gagra Buner
Bunerwal
19290

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rega Falahi Tanzeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rega Falahi Tanzeem:

Shortcuts

Share