02/06/2026
خون کا عطیہ، زندگی کا تحفہ
الحمدللہ! آج کشمیر بلڈ بینک بھمبر میں تھیلیسیمیا کے 8 بچوں کو خون لگایا گیا۔ یہ وہ معصوم بچے ہیں جن کی زندگی کا انحصار باقاعدہ خون کی فراہمی پر ہوتا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے مسلسل خون کی منتقلی علاج کا ایک بنیادی حصہ ہے۔ �
مگر افسوس کہ ابھی بھی کئی بچے ویٹنگ لسٹ میں موجود ہیں اور خون کے منتظر ہیں۔ آپ کا ایک خون کا عطیہ کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے، کسی ماں کی دعا بن سکتا ہے اور کسی خاندان کی امید کو زندہ رکھ سکتا ہے۔
آئیں! انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
صحت مند افراد خون کا عطیہ دیں۔
اپنے دوستوں اور عزیزوں کو بھی خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیں۔
کشمیر بلڈ بنک بھمبر کے ساتھ مالی تعاون، صدقہ، زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے شریک ہوں تاکہ تھیلیسیمیا کے بچوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یاد رکھیں! "آپ کے چند منٹ اور خون کا ایک بیگ کسی بچے کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔"
اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دہندگان کو بہترین اجر عطا فرمائے اور ان معصوم بچوں کو صحت و تندرستی نصیب فرمائے۔ آمین۔ ❤️🩸