Rakh Charagah Welfare & Umar Blood Group

Rakh Charagah Welfare & Umar Blood Group رکھ چراگاہ ویلفئیر عمر بلڈ گروپ ایک فلاحی تنظیم ہے۔ جو ممکن حد تک اللہ کی رضا کی خاطر خدمت خلق کرے گی

12/11/2025

اللہ کریم کے فضل سے اس ماہ کا راشن مستحق خاندانوں تک باحفاظت طریقے سے پہنچا دیا گیا ہے
اللہ کریم سبکا دیا قبول فرمائے اور ہمسبکو نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
جزاک اللہ




20/10/2025

الحمدللہ رکھ چراگاہ ویلفیئر اینڈ عمر بلڈ گروپ کی جانب سے اپنے گاؤں کے متعدد دوکانات پر ویلفئیر باکس رکھے جائیں گئے جنکا مقصد صرف اور صرف اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہوگا
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیوں کہ ہم سب ملکر اپنے گاؤں کو خوشحال اور خوبصورت بنائیں گئے۔۔۔۔
منجانب رکھ چراگاہ ویلفیئر اینڈ عمر بلڈ گروپ پاکستان

22/09/2025

الحمدللہ نیکی کا کام خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔
اس سفر کا آغاز رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈ عمر بلڈ گروپ کی عوام نے کیا گاوں لیول پر ایک تنظیم بنائی گئی جسکا مقصد فقط اللہ پاک کی خوشنودگی حاصل کرنا اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا تھا۔ اس سفر کے آغاز سے آج تک ہر بندے نے بہترین ساتھ دیا اور بتدریج یہ سفر تمام بھائیوں کی کاوشوں سے اپنی منزل مقصود تک پایا تکمیل تک پہنچتا نظر آیا یقینا گاوں لیول پر فلاحی کام کرنے مشکل ہوتے ہیں مگر رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈ عمر بلڈ گروپ کی عوام نے ثابت کیا کہ وہ مل کر ہر کام کر سکتے ہیں
بس پھر ایک سفر کا آغاز ہوا۔ چراگاہ کی عوام کو پانی کا بہت سگین مسئلہ تھا آئے روز گردوں کی بیماریاں لوگوں کو شدید بیمار کرتی نظر آرہی تھیں ان تمام چیزوں کو دیکھ کر مشاہدہ کیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ گاوں کا پانی خراب ہے اور اس کا کوئی پراپر حل نکالا جائے تمام ممبران نے اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آر و پلانٹ رکھ چراگاہ میں لگایا گیا جسکا باقاعدہ ٹی ڈی ایس چیک کیا گیا آج وہ خواب پورا ہوا جو گاوں کے لوگوں کیلئے دیکھا گیا تھا آج ہمارا گاوں صاف پانی سے مستفید ہو رہا ہے اللہ کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اس رحمن نے اپنے بندوں کو ہداہت دی جنہوں نے اس میں حصہ لیا
تمام بھائیوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے تعاون کیا اہلیان رکھ چراگاہ اور رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈ عمر بلڈ گروپ ان تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس بہترین کام میں ہمارا ساتھ دیا
حسن خواجہ صاحب اور محمد منیر نے سولر پلیٹس عطیہ کی اور حسن بھائی نے کمرے کا شٹر ۔صاحب بھائی نے اینٹیں عطیہ کیں مطلوب بھائی نے الیکٹریکل کام کیا اور منیر بھائی نے پانی کی جگہ بنائی۔
اگلی ایک پوسٹ رکھ چراگاہ ویلفئیر کی طرف سے ان بھائیوں کے اعزاز میں لگائی جائے گی۔
جزاک اللہ منجانب رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈ عمر بلڈ گروپ
پاکستان زندہ باد

16/09/2025

اللہ کریم کے فضل سے اس ماہ کا راشن مستحق خاندانوں تک باحفاظت طریقے سے پہنچا دیا گیا ہے
اللہ کریم سبکا دیا قبول فرمائے اور ہمسبکو نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
جزاک اللہ

15/08/2025

الحمدللہ رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈعمر بلڈ گروپ پاکستان کی جانب سے ایک مستحق فیملی جنکو پردے کا مسئلہ تھا انکے گھر کی دیوار گری ہوئی تھی وہ ویلفئیر کے تمام بھائیوں کی مدد سے تعمیر کرکے انکی چاردیواری کے پردے کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے حصے کی شمع لازم روشن کرتے جائیں اور انسانیت کی خدمت کو اولین بنیادوں پر ترجیح دیں کیوں کہ رب کا بندہ وہی ہے جو رب کے بندوں کے کام آئے
جزاک اللہ
منجانب۔ رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈ عمر بلڈ گروپ پاکستان

Sameer awan donated his blood JazaakAllah ❣🇵🇰
14/08/2025

Sameer awan donated his blood
JazaakAllah ❣🇵🇰

14/08/2025

Wishing you a very Happy Independence Day! 🇵🇰

May the green and white flag always wave high, symbolizing freedom, peace, and prosperity. May this day fill your heart with pride, love, and gratitude for our great nation.

*Happy Independence Day, Pakistan! ❤️

10/08/2025

الحمدللہ ماہ اگست کا راشن اللہ کریم کے فضل سے باحفاظت اور باعزت طریقے سے مستحق افراد کے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے اللہ پاک سبکا دیا قبول فرمائے آمین
(رکھ چراگاہ ویلفئیر اینڈ عمر بلڈ گروپ پاکستان)

Mustaghees Ul Hassan Baloch bhai donated his blood Location Bhera JazaakAllah bhai
30/07/2025

Mustaghees Ul Hassan Baloch bhai donated his blood
Location Bhera
JazaakAllah bhai

Waqas bhai donated his bloodLocation: Bhera JazaakAllah bhai
30/07/2025

Waqas bhai donated his blood
Location: Bhera
JazaakAllah bhai

Address

Rakh Charagah Bhera Tehsil Bhera District Sargodha
Bhera
40540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rakh Charagah Welfare & Umar Blood Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share