Al-Khidmat Foundation Bhakkar

Al-Khidmat Foundation Bhakkar

Alkhidmat Foundation is one of the leading, non-profit organization in Pakistan, fully dedicated t

We are a network of community leaders – made up of committed volunteers, donors, members of media and civil society, partners and staff – endeavouring together to make a difference in people and communities’ lives. We seek to improve the lives of some of the world’s poorest and most vulnerable people especially orphan and street children, widows and unemployed men and women through relief, develop

ment and community work. We try to reach out actively to emergencies and crises and help the nation in particular and the global community in general to rebuild their lives and livelihoods and reinforce their resilience to future disasters. We do our best to provide solutions to serious human problems such as poverty, hunger, unemployment, orphanage and widowhood through our sustainable development projects.

اظہارِ تعزیتامیرالعظیم صاحب، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان کے انتقال پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر چوہدری شاہد اقب...
23/07/2026

اظہارِ تعزیت
امیرالعظیم صاحب، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان کے انتقال پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر چوہدری شاہد اقبال نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی دینی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اہلِ خانہ و تمام وابستگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت سچائی (The Truth) کے موضوع پر سٹڈی سینٹر سمٹ سکول دریا خان میں ایکٹی...
18/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت سچائی (The Truth) کے موضوع پر سٹڈی سینٹر سمٹ سکول دریا خان میں ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا گیا جہاں ان بچوں کو صرف پڑھایا نہیں گیا… بلکہ انہیں زندگی جینے کا سچا ہنر سکھایا گیا۔
تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع ہونے والی اس نشست میں ماہر ٹرینر حافظ عامر سہیل نے بتایا کہ سچائی وہ روشنی ہے جو اندھیروں میں بھی راستہ دکھاتی ہے سچائی وہ طاقت ہے جو انسان کو ہر مشکل میں مضبوط بناتی ہے سچائی وہ بنیاد ہے جس پر ایک باکردار معاشرہ کھڑا ہوتا ہے۔ باہمت بچوں میں نئی تربیہ ڈائریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

17/07/2026

14/07/2026

جہاں خدمت وہاں الخدمت فاؤنڈیشن
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام کفالتِ یتامیٰ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں یتیم بچوں کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آئیے، مل کر ان ننھی امیدوں کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

ٰ

سچائی: باکردار معاشرے کی بنیاد الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت سٹڈی سینٹر پنجاب کالج بھکر میں بچوں ک...
13/07/2026

سچائی: باکردار معاشرے کی بنیاد

الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت سٹڈی سینٹر پنجاب کالج بھکر میں بچوں کے لیے ایک بامقصد تربیتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کا مرکزی موضوع سچائی (The Truth) تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کے بعد بچوں کو سچائی کی اہمیت اور اس کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر مثبت اثرات سے آگاہ کیا گیا۔
ٹرینر دانش محمود خان نے نہایت مؤثر اور دلچسپ انداز میں بچوں کو بتایا کہ سچائی صرف ایک اعلیٰ اخلاقی وصف ہی نہیں بلکہ یہ انسان کو اعتماد عزت کامیابی اور معاشرے میں وقار عطا کرتی ہے۔
یہ معصوم بچے صرف تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھ رہے بلکہ اخلاقی تربیت کے ذریعے ایک روشن باکردار اور مستحکم مستقبل کی جانب بھی قدم بڑھا رہے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ یتیم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں ایک ذمہ دار باکردار اور باصلاحیت شہری بن سکیں۔

جہاں خدمت وہاں الخدمت ❤️  الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد  سیکڑوں شہریوں نے مفت...
06/07/2026

جہاں خدمت وہاں الخدمت ❤️
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد
سیکڑوں شہریوں نے مفت طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا

ہم الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے شکر گزار ہیں۔ خصوصی شکریہ سید حماد رضا ہاشمی صاحب کا جنہوں نے الخدمت کا پیغام عوام تک پہنچایا۔
#بھکر
ا

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی خبر کو مقامی اخبار اختلافِ رائے میں نمایاں انداز سے شا...
06/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی خبر کو مقامی اخبار اختلافِ رائے میں نمایاں انداز سے شائع کرنے پر ادارۂ اختلافِ رائے اور بالخصوص جناب تنویر بھٹی صاحب کا دلی شکریہ۔

عوامی خدمت کی مثبت سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں آپ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ آپ کی یہ حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے اور ہمیں مزید جذبے کے ساتھ خدمتِ خلق جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر
خدمت سب کے لیے


05/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے مفت طبی معائنہ، مشاورت اور ادویات کی سہولت سے استفادہ کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام خدمت گزاروں کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے۔ آمین۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام رمضان پلازہ، نزد کالج روڈ، بھکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہری...
05/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے زیرِ اہتمام رمضان پلازہ، نزد کالج روڈ، بھکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کو مفت طبی معائنہ، مفت ادویات اور مفت الٹراساؤنڈ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

کیمپ کا دورہ چوہدری شاہد اقبال (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر)، اکرم خان نیازی (نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر)، رانا وقار حیدر (جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر)، قیصر اقبال اور شاہد اقبال شاہ نوید رضا شاہ نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی، منظم انتظامات اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے تمام رضاکاروں اور منتظمین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن — خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان۔

04/07/2026

بھکر کے ہر خاص عام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

Address

Ramzan Plaza Bhakkar
Bhakkar
30000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Khidmat Foundation Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share