Qirat & Naat Society - TUB

Qirat & Naat Society - TUB “This is the Official page of Qirat & Naat Society THAL University Bhakkar”

بسم اللہ الرحمن الرحیمالسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته! 🌙✨قرأت و نعت سوسائٹی، تھل یونیورسٹی بھکر کی جانب سے آپ سب کو عید ...
31/03/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته! 🌙✨

قرأت و نعت سوسائٹی، تھل یونیورسٹی بھکر کی جانب سے آپ سب کو عید الفطر کی پرنور اور بابرکت گھڑیاں بہت بہت مبارک ہوں! 💖🌸

اللہ تعالیٰ اس مقدس دن کے صدقے ہم سب کی رمضان المبارک میں کی گئی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے، ہمارے دلوں کو ایمان و تقویٰ کی روشنی سے منور کرے اور ہم سب پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے دروازے کھول دے۔ 🤲✨

عید صرف خوشیوں کا نام نہیں بلکہ غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا موقع بھی ہے۔ آئیے، اس مبارک دن کو محبت، اخوت اور ایثار کے ساتھ منائیں اور اپنے اردگرد کے مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ 💕

اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیاں دینِ اسلام کی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🤲✨

عید الفطر مبارک! 🌙🎉💖

26/03/2025

قرأت و نعت سوسائٹی تھل یونیورسٹی بھکر کے زیر اہتمام 25 مارچ 2025 کو قرأت و نعت مقابلہ منعقد ہوا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، رجسٹرار ڈاکٹر پروفیسر محمد کبیر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد خضر حیات چنہ، پروفیسر فہیم (HOD کمپیوٹنگ)، میڈم ارم جمیل (HOD انگلش) سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ انچارجز، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو وائس چانسلر اور ڈاکٹر خضر حیات چھینہ نے انعامات سے نوازا۔ اس بابرکت ماہِ رمضان میں اس خوبصورت تقریب کے انعقاد کا سہرا قرأت و نعت سوسائٹی کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل کے سر جاتا ہے، جن کی محنت سے یہ بامقصد ایونٹ کامیاب ہوا۔

20/03/2025

Attention Qirat & Naat Society Members!

Students who have applied for Qirat or Naat in the March 25th event are requested to attend the auditions on Friday at 8:00AM- 12:30PM in the Islamic Department.

📍 Venue: Islamic Department
📅 Date: 21-03-2025
⏰ Time: 8:00AM-12:30PM
Day : Friday

Your presence is highly appreciated.

President
M. Faiz Ul Bari Shah

“تھل یونیورسٹی بھکر میں ایک روح پرور محفل!قرآن پاک کی تلاوت کی مٹھاس اور نعتِ مصطفیٰ ﷺ کی محبت سے لبریز، قرأت و نعت کا ب...
15/03/2025

“تھل یونیورسٹی بھکر میں ایک روح پرور محفل!

قرآن پاک کی تلاوت کی مٹھاس اور نعتِ مصطفیٰ ﷺ کی محبت سے لبریز، قرأت و نعت کا باوقار مقابلہ!
آئیے اور ایمان افروز لمحات کا حصہ بنیے، جہاں خوش الحان قاری اور نعت خواں اپنے دلنشین انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

📍 مقام: پرپل ہال، تھل یونیورسٹی بھکر
📅 تاریخ: 25 مارچ
⏰ وقت: صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے
👤 مرکزی شخصیت: ڈاکٹر محمد سہیل صاحب

یہ مبارک محفل آپ کے دلوں کو سکون اور روح کو تازگی بخشے گی۔ شرکت فرما کر برکتوں کے حقدار بنیے!”

14/03/2025

الحمد اللہ۔۔۔!!
قرآت و نعت سوسائٹی تھل یونیورسٹی بھکر کا آفیشل پیج بنا دیا گیا ہے۔
تمام طلباء اس پیج کو فالو کر لیں۔
شکریہ۔

Address

THAL University Bhakkar
Bhakkar
30000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qirat & Naat Society - TUB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share