GMLPC ہمدرد فلاحی تنظیم

Call

GMLPC ہمدرد فلاحی تنظیم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GMLPC ہمدرد فلاحی تنظیم, Community Organization, Battagram.

ہم اس غم کی گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فر...
31/08/2026

ہم اس غم کی گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

25/08/2026

ہمدرد فلاحی تنظیم کی "اپنا مدد آپ" کے تحت کوشوں سے علاقے کی بجلی بحال

بٹگرام: ہمدرد فلاحی تنظیم کی "اپنا مدد آپ" پروگرام کے تحت مسلسل کوشوں اور متعلقہ حکام سے رابطوں کے نتیجے میں اپنے علاقے کی معطل بجلی بالآخر بحال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں کئی دنوں سے بجلی کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہمدرد فلاحی تنظیم کے صدر گل محمد خان، جنرل سیکرٹری افتخار احمد، خزانچی حبیب اللہ اور رضاکار ابوبکر، اقبال اور خالد نے "اپنا مدد آپ" مہم کے تحت فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

تنظیم کی کاوشوں کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی جس پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ہمدرد فلاحی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر صدر گل محمد خان نے کہا کہ "اپنا مدد آپ" کے تحت ہم عوامی فلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ جنرل سیکرٹری افتخار احمد، خزانچی حبیب اللہ اور رضاکار ابوبکر، اقبال، خالد نے بھی عوام کو یقین دلایا کہ تنظیم عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
میڈیا کوآرڈینیٹر آپ کا بھائی اعجاز: ہمدرد فلاحی تنظیم

15/08/2026

OSF فاؤنڈیشن کوزہ بانڈہ بٹگرام KP کے زیر اہتمام
14 اگست یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ہمدرد فلاحی تنظیم کے جنرل سیکرٹری
جناب افتخار احمد صاحب** نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر OSF فاؤنڈیشن نے ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں
**اعزازی ایوارڈ** پیش کیا جو انہوں نے وصول کیا۔

OSF فاؤنڈیشن جناب افتخار احمد صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعونغم خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ہوتل دیشان کے مضافات نڑہ سے تعلق رکھنے والا حافظ کاکا اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے ...
12/08/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
غم خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ہوتل دیشان کے مضافات نڑہ سے تعلق رکھنے والا حافظ کاکا اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے اللّٰہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

عوامی خدمت ہمارا مشنحالیہ شدید بارشوں کے باعث گنڈوربالا پکلئی چھپڑو کی سڑک کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں آمدورفت ...
06/08/2026

عوامی خدمت ہمارا مشن
حالیہ شدید بارشوں کے باعث گنڈوربالا پکلئی چھپڑو کی سڑک کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو گئیں۔ سڑک پر بڑے بڑے پتھر اور ملبہ جمع ہونے سے مسافروں اور مقامی آبادی کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمدرد فلاحی تنظیم کے صدر اور تنظیم کے متحرک اراکین فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر موجود بڑے پتھروں کو توڑ کر ہٹایا، ملبہ صاف کیا اور راستے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے عملی کام کا آغاز کیا تاکہ عوام کو محفوظ اور آسان سفر کی سہولت میسر آ سکے۔

ہمدرد فلاحی تنظیم ہمیشہ سے بلا تفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا اولین مقصد سمجھتی ہے۔ مشکل حالات میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا اور اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ہمدرد فلاحی تنظیم — خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان۔

06/08/2026

ہمدرد فلاحی تنظیم کے صدر نے گنڈوربالا کا دورہ کیا، جہاں جامعہ مسجد گنڈوربالا میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف امور کا معائنہ کیا گیا

✨ نیا انداز، نئی سوچ، نئی پہچان ✨ہمدرد فلاحی تنظیم صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ خدمتِ خلق، اخوت اور انسانیت کا نام ہے۔ہم عزم ...
05/08/2026

✨ نیا انداز، نئی سوچ، نئی پہچان ✨

ہمدرد فلاحی تنظیم صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ خدمتِ خلق، اخوت اور انسانیت کا نام ہے۔

ہم عزم کرتے ہیں کہ معاشرے کے ہر ضرورت مند فرد تک اپنی خدمات پہنچائیں گے، ان شاء اللہ۔

🤝 آئیے، اس نیک مشن کا حصہ بنیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہمدرد فلاحی تنظیم (GMLPC)
"خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔"

آج ہمدرد فلاحی تنظیم کی ایک اہم میٹنگ گنڈور بالا میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ہمدرد فلاحی تنظیم کے صدر گل محمد ۔جنرل سیکرٹر...
04/08/2026

آج ہمدرد فلاحی تنظیم کی ایک اہم میٹنگ گنڈور بالا میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ہمدرد فلاحی تنظیم کے صدر گل محمد ۔جنرل سیکرٹری افتخار احمد۔حبیب اللّٰہ بشیر احمد اور کارکنانوں نے شرکت کی
میٹنگ کا مقصد
1. بارش کی وجہ سے سڑکوں کی تباہی
حالیہ بارشوں کی وجہ سے علاقے کی سڑکیں بالکل تباہ ہو چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
2. بجلی کا مسئلہ
کئ مہینوں سے علاقے میں بجلی کی طویل بندش کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

🤍اہم فیصلہ
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کی مدد، اب کی تحت کے تحت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں فلاحی کام شروع کیا جائے گا۔

بٹگرام: ہمدرد فلاحی تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب افتخار احمد صاحب اور تنظیم کے میڈیا کوآرڈینیٹر جناب اعجاز اللہ صاحب نے سی...
29/07/2026

بٹگرام: ہمدرد فلاحی تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب افتخار احمد صاحب اور تنظیم کے میڈیا کوآرڈینیٹر جناب اعجاز اللہ صاحب نے سیول ڈیفینس وولنٹیر ٹاسک فورس کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں مختلف سماجی شخصیات، رضاکاروں اور معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی خدمت، ہنگامی حالات میں رضاکارانہ کردار اور باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

ہمدرد فلاحی تنظیم نے سیول ڈیفینس وولنٹیر ٹاسک فورس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ فورس عوام کی خدمت، قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

رپورٹ: اعجاز
میڈیا کوآرڈینیٹر
ہمدرد فلاحی تنظیم

Address

Battagram

Telephone

+923205661192

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GMLPC ہمدرد فلاحی تنظیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share