07/03/2026
الحمدللہ!
الحبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک میں مستحق اور نادار خاندانوں تک نقد امداد پہنچانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک کئی مستحق گھرانوں تک یہ امانت پہنچائی جا چکی ہے تاکہ وہ اس بابرکت مہینے میں اپنی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائی اور ہمارے معاونین و مخیر حضرات کے تعاون سے یہ نظام احسن طریقے سے چل رہا ہے۔
ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید مستحق خاندانوں تک بھی امداد پہنچائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جا سکے اور رمضان کی برکتیں سب تک پہنچ سکیں۔