Akhwan Falahi Committe

Akhwan Falahi Committe helpful

پهلا سالانه دستاربندى حتم القران بمقام فرنٹئر روڈ حاجى ملاکنڈ کلے بتارىح 22جنورى ٢٠٠٣ کو منقد ھوگى سب لوگوں کو شرکت کى د...
11/01/2023

پهلا سالانه دستاربندى حتم القران بمقام فرنٹئر روڈ حاجى ملاکنڈ کلے بتارىح 22جنورى ٢٠٠٣ کو منقد ھوگى سب لوگوں کو شرکت کى دعوت دى جاتى ھے.

اخوان فلاحی کمیٹی کے صدر ملتان خان آفریدی اور جنرل سکریٹری محمد آمین آفریدی نے اخوان فلاحی کمیٹی کے ممبر محمد اقرار آفری...
22/05/2022

اخوان فلاحی کمیٹی کے صدر ملتان خان آفریدی اور جنرل سکریٹری محمد آمین آفریدی نے اخوان فلاحی کمیٹی کے ممبر محمد اقرار آفریدی کے شادی میں شرکت کی ۔اور ان کو شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

آج کی اخبار میں ❤
19/05/2022

آج کی اخبار میں ❤

آج بدھ کے دن اخوان فلاحی کمیٹی کیطرف سے SRSP کی خدمت میں ایک پروقار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی و صحافتی شخ...
18/05/2022

آج بدھ کے دن اخوان فلاحی کمیٹی کیطرف سے SRSP کی خدمت میں ایک پروقار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی، SRSP خیبر کے سربراہ محترم سرتاج آفریدی نے اخوان فلاحی کمیٹی کی محنت کو سراہا اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا، پروگرام میں ویلج کونسل کے چیئرمین عبدالمالک آفریدی، سیاسی و سماجی ورکر صاحب اللہ، ویلج سیکرٹری و سماجی ورکر جاوید حسین آفریدی، نامور صحافی لطیف شاہ آفریدی سمیت کثیر تعداد میں ممبران و مشران نے شرکت کی، محترم سرتاج نے کمیٹی کی رجسٹریشن کی توثیق کی اور کئی ضروری اعلانات کئیے،،

پروگرام کے آخر میں اخوان کمیٹی ٹیم کے صدر ملتان آفریدی اور سینئر ممبر زاہد آفریدی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، محترم لطیف شاہ اور محترم سرتاج صاحب کو سوینئر پیش کیا گیا جبکہ تمام مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا گیا،،

آج بمقام حمید اللہ حجرہ اخوان فلاحی کمیٹی کمر کلے کے تعاون سے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے 25 لوگوں کی ذراعت و جنگلات کے متعلق تفص...
21/02/2022

آج بمقام حمید اللہ حجرہ اخوان فلاحی کمیٹی کمر کلے کے تعاون سے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے 25 لوگوں کی ذراعت و جنگلات کے متعلق تفصیلی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں کمر کلے کے نوجوانوں اور مشران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کمیٹی کے ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کیا، صدر ملتان آفریدی جنرل سیکرٹری محمد آمین نے تمام اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور مزید کئی فلاحی پراجکٹس میں شرکت کیلئے ارادے کا اظہار کیا

آج   (سپین قبر آکاخیل) کے رہائشیوں نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی کو تشکیل دیا تاکہ اس پلیٹ کے ذریعے گ...
14/02/2022

آج (سپین قبر آکاخیل) کے رہائشیوں نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی کو تشکیل دیا تاکہ اس پلیٹ کے ذریعے گاوں کے مسائل حل کرکے ہم بھی ترقی کے دوڑ میں شامل ہوجائے۔
کمیٹی کا پروگرام حاجی مالاکنڈ ذخہ خیل کے حجرے پر بلایا گیا تھا۔ پروگرام میں عبدالمالک آفریدی چئرمین، عبداللہ آفریدی صدر مدینہ فلاحی کمیٹی، الیاس آفریدی جنرل سیکٹری مدینہ فلاحی کمیٹی نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں اسٹیج سیکٹری کا کردار جاوید حسین بھائی نے بہت زبردست اور خوش اسلوبی سے ادا کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
بعد تلاوت کلام پاک، اسٹیج سیکٹری نے کمیٹی کے سینئر کارکن عقل میر کو تقریر کرنے کا موقع دیا۔ عقل میر صاحب نے گاوں کی بہتری اور ترقی کیلئے کمیٹی بنانے اور کارکنان سے مدد حاصل کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم کمیٹی کے منتخب نمائندوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔ اسٹیج سیکٹری نے عقل میر صاحب کے بعد الیاس آفریدی کو تقریر کیلئے بلایا تاکہ کمیٹی کی افادیت اور اہمیت بارے بات کریں۔ الیاس آفریدی نے اپنے مختصر تقریر میں یہ واضح کیا کہ کمیٹی کو ہر لیول پر اہمیت دی جاتی ہے۔ مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹیاں حکومت بھی بناتی ہیں۔ یہاں تک کہ فیڈرل لیول سے لے کر ضلعی حکومت تک اس کو اہمیت حاصل ہے۔ آپ نے کمر کلی والوں کو مخاطب ہوکر کہا کہ آکر تمہیں اپنے مسائل حل کرنے ہیں تو تمہیں آگے آنا ہوگا تب حکومتی سطح پر اور لوکل سطح پر تمہارے گاوں کو اہمیت دی جائیگی۔
عبداللہ آفریدی نے کمیٹی بنانے اور کمیٹی بننے کے دوران مسائل پر جامع تقریر کی اور کمر کلی کے رہائشیوں کیساتھ وعدہ کیا کہ میں بطور صدر مدینہ فلاحی کمیٹی آپ کیساتھ ہر موڑ پر کھڑا رہونگا۔
کمر کلی کمیٹی کے جنرل سیکٹری محمد آمین صاحب نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے مختصر تقریر میں کہا کہ ہمارے گاوں کمر کلی کو ہر کسی نے نظرانداز کیا ہوا ہے اور یہاں پر ایک روپے کا بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن جو حل طلب ہیں ان میں سے روڈ، پینے کے صاف پانی اور نہری نظام کا نہ ہونا ہے۔
گاوں کے چیئرمین عبدالمالک آفریدی نے اپنے تقریر میں کمیٹی کی افادیت پر بھی بات کی اور کہا کہ آج میں جس پوزیشن پر ہوں یہ میری کمیٹی اور کمیٹی کارکنان کے وجہ سے یوں۔ کمیٹی نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرتا ہے اور ساتھ ہی گاوں کے لیول پر ترقیاتی کام بھی سرانجام دیتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ واقعی کمر کلی دوسرے علاقوں سے بہت پھیچے ہے اور میری یہ کوشش ہوگی کہ فنڈز release ہوتے ہی یہاں میں زیادہ کام کرسکو تاکہ یہاں کے روڈ، گلیاں پختہ کرنا اور پینے کی پانی کے مسائل حل کرسکو۔
پروگرام کے آخر میں چیئرمین اور مدینہ فلاحی کمیٹی کے صدر و G.S نے کمیٹی عہدیداران کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔

جنرل سیکٹری
اخوان فلاحی کمیٹی
سپین قبر آکاخیل

آج مورخہ 15/01/2022 بروز ہفتہ ہمارے گاؤں کمر کلے میں مشترکہ کمیٹی بنانے کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسلر "سید مرجان...
15/01/2022

آج مورخہ 15/01/2022 بروز ہفتہ ہمارے گاؤں کمر کلے میں مشترکہ کمیٹی بنانے کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسلر "سید مرجان آفریدی"، مخلص دوست "الیاس آفریدی" اور نوران آفریدی نے شرکت کی۔ ساتھ ہی اس میٹنگ میں گاؤں کو درپیش مسائل اور اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Address

Bara

Telephone

+923255639902

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akhwan Falahi Committe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Akhwan Falahi Committe:

Share


Other Community Organizations in Bara

Show All