ځوان آکاخیل اتحاد

ځوان آکاخیل اتحاد Zwan Akakhel Ittehad is a unique platform from the soil of Khyber that will help to motivate, encourg

12/12/2025

ځوان اکاخیل اتحاد
وادی تیراہ زرمین گل چوک فائرنگ سے شہید دکاندار طیب خان کو انصاف دلانے تک احتجاج جاری رہے گا
مظاہرین نے خیبر چوک کے مقام پر پاک افغان شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کےلئے بند کردیا ہے
اکاخیل قومی کونسل چیئرمین حاجی خیال زمان ، تحصیل چیئرمین مفتی کفیل ،ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی کارکنان شریک ہیں

بادشاہ پریمیئر لیگ سیزن 2 اختتام پذیربادشاہ کرکٹ گراؤنڈ میں بادشاہ پریمیئر لیگ سیزن 2 کا شاندار فائنل کھیلا گیا، جس میں ...
06/12/2025

بادشاہ پریمیئر لیگ سیزن 2 اختتام پذیر

بادشاہ کرکٹ گراؤنڈ میں بادشاہ پریمیئر لیگ سیزن 2 کا شاندار فائنل کھیلا گیا، جس میں عالم باغی اور پختون ٹائیگرز آمنے سامنے تھے۔
عالم باغی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 114 رنز کا ہدف دیا، جسے پختون ٹائیگرز پورا کرنے میں ناکام رہے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں چیئرمین مفتی کفیل آفریدی، ځوان آکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان، سابق صدر رفیق پروانہ، فنانس سیکرٹری شاہد آفریدی، سماجی کارکنان راہد اللہ اور محمد رفیق شامل تھے، جبکہ ٹورنامنٹ کے سپانسر چیئرمین ریاض آفریدی بھی شریک ہوئے۔

مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔

پریس ریلیزځوان آکاخیل اتحادمتنی گریڈ اسٹیشن سے  کئی دنوں سے جاری بجلی خرابی پر عوامی شکایات کے بعد، ځوان آکاخیل اتحاد کے...
05/12/2025

پریس ریلیز
ځوان آکاخیل اتحاد

متنی گریڈ اسٹیشن سے کئی دنوں سے جاری بجلی خرابی پر عوامی شکایات کے بعد، ځوان آکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی کی سربراہی میں وفد نے سپریڈنٹ سے اہم ملاقات کی۔

وفد نے علاقے میں بجلی کی فوری بحالی کا پرزور مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو احتجاجی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

سپریڈنٹ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کیبل کا مسئلہ بہت جلد حل کر دیا جائے گا۔

ځوان آکاخیل اتحاد کی اسسٹنٹ کمشنر باڑہ سے ملاقاتصدر عجب خان آفریدی کی سربراہی میں ځوان آکاخیل اتحاد کے وفد نے اسسٹنٹ کمش...
04/12/2025

ځوان آکاخیل اتحاد کی اسسٹنٹ کمشنر باڑہ سے ملاقات
صدر عجب خان آفریدی کی سربراہی میں ځوان آکاخیل اتحاد کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر باڑہ طلحہ رفیق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باڑہ ڈیم اور معروف خیل پل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد نے واضح کیا کہ باڑہ ڈیم کے معاملے پر قوم اکاخیل خصوصاً تپہ سنزل خیل کے مشران کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے۔
اسی طرح معروف خیل اور اخوڑوال پل کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔
اے سی طلحہ رفیق نے دونوں مسائل پر ځوان آکاخیل اتحاد اور قومی مشران کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ باڑہ ڈیم کی فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پر مشران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
وفد میں فنانس سیکرٹری شاہد آفریدی ، ڈاکٹر شریف، رفیق پروانہ، عدیل، جاوید آفریدی سمیت تپہ سنزل خیل کے مشران بھی شامل تھے۔

ځــوان آکــاخیــل اتــحــادعلاقے کے عوامی خدشات اور شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ځوان آکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی ن...
24/11/2025

ځــوان آکــاخیــل اتــحــاد
علاقے کے عوامی خدشات اور شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ځوان آکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سپاہیانو کلی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران سڑک کی کمزور تہہ، میٹریل کی غیر معیاری مقدار اور کام کی سست رفتاری جیسے اہم مسائل واضح طور پر سامنے آئے۔
صدر عجب خان آفریدی کی براہِ راست نشاندہی پر، ٹھیکیدار نے اپنی غلطی تسلیم کی اور موقع پر ہی غیر ذمہ دار مزدوروں کو برخاست کرتے ہوئے سڑک کی تہہ کی موٹائی درست کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کروایا۔ ساتھ ہی ٹھیکیدار کی جانب سے مکمل معیار کے مطابق کام کرنے اور آئندہ کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی پختہ یقین دہانی بھی کرائی گئی صدر عجب خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ:
عوامی بہبود کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں
تعمیراتی کام میں بدعنوانی، کمزور میٹریل یا لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں
ځوان آکاخیل اتحاد ایسے تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی جاری رکھے گا
عوام اپنے مسائل بلاجھجھک ہمارے ساتھ شیئر کریں، ہم فوری ایکشن لیں گے
آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ علاقے کی ترقی اور شفاف کام کو یقینی بنانا اتحاد کی ذمہ داری بھی ہے اور مشن بھی، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا
اس موقع پر ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی ،رفیق پروانہ، راہداللہ آفریدی ،رافیق خان موجود تھے

21/11/2025

باہمی اتفاق و اتحاد کے فروغ، اور نوجوانوں کی روشن مستقبل کی راہ متعین کرنے کے لیے قومِ آکاخیل کے نوجوانوں کا ایک اہم اور تاریخی گرینڈ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس کا مقصد نہ صرف موجودہ چیلنجز کا مشترکہ حل تلاش کرنا ہے بلکہ ایک ایسی اجتماعی حکمتِ عملی تشکیل دینا بھی ہے جو نوجوانوں کی فلاح، تعلیم، روزگار اور کردار سازی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے۔ یہ وقت قوم کی یکجہتی اور قومی ذمہ داری کا ہےاور اس میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔
بروز اتوار، 23 نومبرصبح 10 بجےجہاز گراؤنڈ
تمام معزز مشران، نوجوانان اور اہلیانِ آکاخیل سے پرزور اپیل ہے کہ اس انتہائی اہم اجلاس میں بھرپور شرکت فرما کر قوم کی اجتماعی سوچ، ترقی اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
عجب خان آفریدی
صدر، ځوان آکاخیل اتحاد

ځوان اکاخيل اتحاد اور ایم پی اے عبدالعنی آفریدی کی ٹیم کا تپہ معروف خیل کا مشترکہ دورہبریج منصوبے کے حوالے سے معروف خیل ...
19/11/2025

ځوان اکاخيل اتحاد اور ایم پی اے عبدالعنی آفریدی کی ٹیم کا تپہ معروف خیل کا مشترکہ دورہ
بریج منصوبے کے حوالے سے معروف خیل میں اہم پیشرفت
الحمدللہ! آج معروف خیل میں بریج (پُل) کا مسئلہ حل کروانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔

ایم پی اے عبدالعنی آفریدی کی ٹیم جس میں فوکل پرسن برائے لوکل گورنمنٹ آمین آفریدی ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی ، فائنانس سیکرٹری شاہد آفریدی ، کوآرڈینیٹر محمد رفیق اور معروف خیل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین امت گل اور تپہ معروف خیل کے مشران نے مشترکہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ طلحہ رفیق کے ساتھ بریج کی موجودہ حالت کا تفصیلی معائنہ کیا۔

عوامی نمائندوں نے مسئلے کی نوعیت اور اہمیت پر بریفنگ دی
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر جائزہ لے کر منصوبہ بندی کی یقین دہانی کرائی اور اس مسئلے کا مستقل حل کے لئے اعلی سطح پر اقدامات اٹھانے کا وعدہ بھی کیا گیا ۔
ځوان اکاخیل اتحاد کے رہنماؤں نے عوام مشکلات پر بات چیت کی ۔

یہ اقدام علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک امید افزا قدم ہے۔

تپہ میری خیل میں افسوسناک واقعہ ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر اور فنانس سیکرٹری ڈوگرہ ہسپتال پہنچ گئےتپہ میری خیل میں پیش آنے...
07/11/2025

تپہ میری خیل میں افسوسناک واقعہ ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر اور فنانس سیکرٹری ڈوگرہ ہسپتال پہنچ گئے
تپہ میری خیل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر اور فنانس سیکرٹری فوری طور پر ڈوگرہ ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے غم میں برابر کے شریک رہے۔
،

*ځوان اکاخیل اتحاد کا اہم تعلیمی اقدام*ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر *عجب خان آفریدی* نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر *مصری خان* سے ...
07/11/2025

*ځوان اکاخیل اتحاد کا اہم تعلیمی اقدام*

ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر *عجب خان آفریدی* نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر *مصری خان* سے ایجوکیشن آفس میں ایک اہم ملاقات کی۔
یہ ملاقات *ہائیر سیکنڈری اسکول سمہ گھڑی* میں *ڈبل شفٹ کلاسز* کے آغاز کے حوالے سے تھی۔

ڈی ای او نے یقین دہانی کرائی کہ *اساتذہ کی تعیناتی مکمل طور پر مقامی اور میرٹ* کی بنیاد پر کی جائے گی، تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم میسر آ سکے۔

اس موقع پر ځوان اکاخیل اتحاد کے فنانس سیکرٹری *شاہد آفریدی*، سوشل ایکٹیوسٹ *ساقی آفریدی* اور *ذاکر یونس آفریدی* بھی موجود تھے۔

یہ ملاقات تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔



چند روز قبل قوم اکاخیل تپہ شیرخیل خوانگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ بے گناہ شہریوں کو سرچ آپریشن کے د...
04/11/2025

چند روز قبل قوم اکاخیل تپہ شیرخیل خوانگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ بے گناہ شہریوں کو سرچ آپریشن کے دوران اُٹھایا گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف خاندانوں بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ تشویش تھا۔ پولیس تفتیش کے بعد شہری بے گناہ ثابت ہوئے ۔

الحمدللہ! "زوان اکاخیل اتحاد" اور تحریک انصاف کے دوستوں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں آج ان بے گناہ افراد کو رہا کر دیا گیا ہے. اس موقع پر زوان اکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی ، ایم پی اے فوکل پرسن ملک عبداللّٰہ ،فائنانس سیکٹری شاہد آفریدی اور شیرخیل ڈیولپمنٹ کمیٹی چیئرمین صابر آفریدی اور تحریک انصاف کے ورکرز موجود تھے

یہ کامیابی ہماری یکجہتی، اتحاد، اور حق کے لیے آواز بلند کرنے کی طاقت کا ثبوت ہے۔

قوم اکاخیل کا ہر فرد، خاص طور پر نوجوان، اگر اسی طرح بیداری کا مظاہرہ کرے تو ہم ہر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔


ځوان اکاخیل اتحاد" شاہد آفریدی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تمام مدِّمقابل امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے کر شاہ...
02/11/2025

ځوان اکاخیل اتحاد"
شاہد آفریدی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
تمام مدِّمقابل امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے کر شاہد آفریدی کو ایک سال کے لیے فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا۔

Address

Bara
Bara
25000

Telephone

+923339996820

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ځوان آکاخیل اتحاد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ځوان آکاخیل اتحاد:

Share