06/09/2025
سوال۔پولیو ویکسین کس زاویہ میں پلاتے۔
جواب۔45 کے زاویہ
سوال۔ایک وائل میں کتنے قطرے ہوتے ہیں۔
جواب۔40 قطرے ہوتے۔
سوال ۔ایک وائل میں کتنے بچوں کی خوراکیں(Doses) ہوتی ۔
جواب۔20 بچوں کی۔
سوال ۔لاک ہاؤس کتنے قسم کے ہوتے۔
جواب ۔2 قسم کے۔(1) جس گھر میں بچے ہوں L/x
(2).آپ کو کنفرم ہو جس گھر میں کوئی بچہ نہ ہو L/0
سوال۔پولیو ویکسین کتنی قسم کی ہوتی
جواب ۔پولیو ویکسین تین قسم کی ہوتی ۔
1.مونو وائیلنٹ
2.بائی ویلنٹ
3.ٹرائی ویلنٹ
سوال ۔ویکسین کی سٹیج کتنی ہوتی۔
جواب ۔ویکسین کی چار سٹیج ہوتی ۔پہلی دو قابلِ اور آخری دو ناقابل استعمال ہوتی
سوال ۔پولیو ویکسین کس ٹمپریچر تک رکھی جاتی۔
جواب ۔ 2+سے 8+ تک
سوال۔بلیو کیپسول میں کتنے یونٹ طاقت ہوتی۔
جواب ۔ایک لاکھ۔
سوال۔ریڈ کیپسول میں کتنے یونٹ طاقت ہوتی۔
جواب ۔دو لاکھ
سوال ۔گرے ہاؤس کسے کہتے ہیں ۔
جواب ۔جس گھر میں پولیو ٹیم جاتی تو گھر والے بچے چھپا لیتے ہیں ۔
سوال ۔AFP کسے کہتے ہیں
جواب ۔ایسا بچہ جس کی عمر پندرہ سال سے کم ہو اور اس کا جسم کا کوئی بھی حصہ اچانک کام کرنا چھوڑ جائے AFP کہلاتا ہے۔
سوال۔زیرو ڈوز کسے کہتے ہیں۔
جواب ۔ایسا بچہ جسے پیدائش سے لے دو سال تک روٹین کا کوئی بھی حفاظتی ٹیکہ نہ لگا ہو زیرو ڈوز کہتے ہیں۔
سوال ۔VVM سے کیا مراد ہے۔
جواب۔ویکسین وائل مانیٹر جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ویکسین پلانے کے قابل ہے کہ نہیں۔
سوال۔MMP سے کیا مراد ہے۔
جواب ۔ایم ایم پی سے مراد مائیگریٹ موبائل پاپولیشن رہتے ہیں ۔ مائیگریٹ سے مراد وہ لوگ جو کسی معاشی حالات کی وجہ سے یا کسی موسم کی وجہ سے کسی اور جگہ منتقل ہو جائیں مائیگریٹ کہلاتا ہے اور موبائل سے مراد خانہ بدوش جو مسلسل اپنی جگہ بدلتے
سوال ۔ poorly covered area کسے کہتے ہیں۔
جواب۔سات گھروں میں سے ایک بچہ مسڈ اور دو بچے این اے بچے مل جائیں تو پور ڈی کور ایریا کہلاتا ہے۔
سوال ۔مسڈ کورڈ ایریا سے کیا مراد ہے۔
جواب ۔سات گھروں میں سے ایسا گھر جو مس ہو گیا ہو اور اس گھر میں کم از کم ایک بچہ مسڈ ہو مسڈ کور ایریا کہلاتا ہے۔
سوال۔SNID سے کیا مراد ہے ۔
جواب۔SNID سے مراد سپیشل نیشنل ایمونائزیشن ڈے جس میں پولیو کے لیے پاکستان کے کچھ ہائی ریسک اضلاع کو منتخب کیا جاتا ہے۔
سوال۔NID سے کیا مراد ہے ۔
جواب۔نیشنل ایمونائزیشن ڈے جو کہ پورے پاکستان میں پولیو کمپین ہوتی ہے۔
سوال ۔ CRC سے کیا مراد ہے ۔
جواب۔ CRC سے مراد case response campaign وہ جگہ جہاں پولیو کا سیمپل پازیٹو آیا ہو تو اس جگہ دوبارہ پولیو کمپین ہوتی ہے۔
سوال ۔کولڈ چین سے کیا مراد ہے ۔
جواب۔دوا ساز ادارے سے لے کر بچے کے منہ تک پہنچنے کے تمام مراحل کو ٹھنڈا رکھنے کے عمل کو کولڈ چین کہتے ہیں
سوال۔پہلے بچے کو پولیو ویکسین پیلائیں گے یا وٹامن A کیپسول۔
جواب ۔پولیو ویکسین ۔
سوال ۔فنگر مارکنگ کس زاویہ پہ کرتے ہیں ۔
جواب۔90 زاویہ پہ
سوال۔اگر بچہ ہاسپٹل پیدا ہوا ہے گھر ابھی تک نہیں آیا اور کیا ہم اسے این اے میں لکھیں گے۔
جواب۔جی ہاں لکھیں گے
سوال ۔وٹامن A کیپسول بچوں کو کیوں دیا جاتا۔
جواب۔شبکوری جیسی بیماری اور رات کو کم نظر آنا
سوال۔SMC سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ still missed children وہ بچے جو پانچویں دن بھی پولیو قطرے پینے سے رہ جائیں ۔
سوال۔PMC سے کیا مراد ہے ؟
جواب۔ PMC سے مراد persistently missed children وہ بچے جو مسلسل تین کمپین سے NA مل رہے ہیں اسے PMC میں کاؤنٹ کریں گے جس جگہ کور ڈیٹ لکھتے ہیں وہاں PMC لکھ دینا اور اگر PMC بچہ مسلسل تین NID سے PMC ہے تو آپ اس بچے کو لکھنا ختم کر دیں گے
سوال۔سوشل موبلائزیشن کی کتنی اقسام ہیں اور سوشل موبلائزیشن سے کیا مراد ہے ؟
جواب۔ سوشل موبلائزیشن کی تین اقسام ہیں درج ذیل ہیں ۔
1.الیکٹرک میڈیا
2.پرنٹ میڈیا
3.شخصی رابطہ
سوشل موبلائزیشن سے مراد پولیو کمپین کے حوالے سے علاقے میں آگاہی پیدا کرنا۔
1.الیکٹرک میڈیا سے مراد پولیو آنے سے پہلے پولیو علاقے میں علامات کروانا
T.v ۔پر آگاہی پیدا کرنا۔
جمعہ کے خطبہ میں آگاہی پیدا کرنا
2.پرِنٹ میڈیا سے مراد جس جگہ لوگوں کا آنا جانا گزرنا زیادہ ہو اس جگہ اشتہار لگانا ،اخبار میں چھپانا، پینا فلیکس لگانا
3.شخصی رابطہ سے مراد علاقے کے لوگوں کو اکھٹا کر پولیو کے بارے میں آگاہی دینا ،گھر گھر جا لوگوں کو پولیو کے بارے آگاہی دینا سکول میں جا کر بچوں کو
پولیو کے بارے آگاہی دینا۔