JTI UST Bannu

JTI UST Bannu Jti university Bannu Official page

جمعیت طلباء اسلام ضلع بنوں کے تمام عہدیدارو کو جمعیت طلباء اسلام بنوں یونیورسٹی کابینہ کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں
29/12/2025

جمعیت طلباء اسلام ضلع بنوں کے تمام عہدیدارو کو جمعیت طلباء اسلام بنوں یونیورسٹی کابینہ کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

چند دن پہلے جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے کابینہ نے نئے سٹوڈنٹس پر فولنگ جیسے بہودہ حرکت ک...
06/10/2025

چند دن پہلے جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے کابینہ نے نئے سٹوڈنٹس پر فولنگ جیسے بہودہ حرکت کی روک تھام کے لئے اجلاس کیا ، اور اج الحمدللہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فولنگ پر پابندی عائد کردی ،
نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو بولڈ نيس کے نام پر اس کے اُپر غیر اخلاقی ، غیر شرعی ، پشتو روایات کے خلاف حرکات کئے جاتے ہیں ،

فولنگ تعلیمی اداروں میں ایک فضول حرکت نہیں بلکہ انتہائی خطرناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ تعلیمی ادارے تعلیم اور تعلم کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی کے لیے۔ فولنگ کے واقعات نہ صرف طلباء کے لیے خطرناک ہوتے ہیں بلکہ اس سے تعلیمی ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

فولنگ سے تعلیمی اداروں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوتا ہے، جو طلباء کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتا ہے، فولنگ کا نشانہ بننے والے طلباء کی ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے، جس سے انہیں ڈپریشن، انزائٹی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
فولنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور تعلیمی اداروں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

of and

02/10/2025

مورخہ2 اکتوبر 2025
جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے زیر اہتمام ہاسٹل نمبر 1 میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاسٹل اور میس کے مختلف مسائل زیر بحث آئے۔
اجلاس میں اسٹڈی روم کے لیے پنکھوں، کرسیوں اور قالین کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلے میں پرووسٹ صاحب کو آج ایک تحریری درخواست بھی پیش کی گئی ہے ۔ مزید برآں، میس کے صفائی کے ناقص انتظامات، صرف ایک لائٹ کی موجودگی اور خوراک کے غیر معیاری ہونے پر بھی طلباء نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے ان مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا تو طلباء احتجاج پر مجبور ہوں گے اور براہِ راست وائس چانسلر تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں نئے آنے والے طلباء کے ساتھ کی جانے والی غیر اخلاقی Fooling (بے وقوف بنانا) میں نازیبا حرکات کی سخت مذمت کی گئی۔ طلباء نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رویے اسلامی و ثقافتی اقدار اور پشتون روایات کے بالکل منافی ہیں۔اور اس حوالے سے سٹوڈنٹس کے درمیان آپس جھگڑے بھی ہوئے ہیں، اس مقصد کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ بروز منگل تمام سوسائٹیز اور فیڈریشن کے صدور کو ایک مشترکہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا اور اس منفی رجحان کے سدباب کے لیے مؤثر قانونی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ اجلاس میں آنے والے ختمِ نبوت کانفرنس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ کانفرنس بروز جمعرات و جمعہ، 9 اور 10 اکتوبر کو لنک روڈ، ختمِ نبوت چوک عظیم کلہ ڈومیل میں منعقد ہوگی۔ تمام طلباء سے پُرزور اپیل کی گئی کہ وہ اس عظیم الشان پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

منجانب ۔جمعیت طلباء اسلام
یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں

JTI UST Bannu ❤️🥀

دوسرے پارٹیوں کے کارکنوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں
02/10/2025

دوسرے پارٹیوں کے کارکنوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں

28/08/2025

جمعیت طلباء اسلام کے اس مونوں گرام میں جو ❄️لله الامر ❄️لکھا ہے اس کا مطلب جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

07/06/2025

تمام امت مسلمہ کو عید الضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو ،
❤️🥀

جمعیت طلباء اسلام گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں آج باقاعدہ صدر اور سیکٹری جنرل کے انتخابات مکمل ہوئے ، کثرتِ رائے ...
26/05/2025

جمعیت طلباء اسلام گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں آج باقاعدہ صدر اور سیکٹری جنرل کے انتخابات مکمل ہوئے ،
کثرتِ رائے سے شاہد رحیم مروت کو صدر اور نجیب اللّٰہ مروت کو سیکٹری جنرل منتخب کیا،
صدر صاحب اور سیکٹری جنرل صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ۔

کل بروز بدھ، 21 مئی 2025 کو جمعیت طلباء اسلام کے زیرِ اہتمام ہاسٹل کے مسائل اور اسرائیلی و یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ح...
22/05/2025

کل بروز بدھ، 21 مئی 2025 کو جمعیت طلباء اسلام کے زیرِ اہتمام ہاسٹل کے مسائل اور اسرائیلی و یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام طلباء نے ہاسٹل کے مختلف مسائل پر گفتگو کی، خصوصاً اسٹڈی روم میں پنکھوں، کرسیوں اور صفائی کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اسی طرح ہاسٹل کے بیت الخلاء (ٹوائلٹس) میں روشنی (لائٹس) اور صفائی کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔
میس کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے، جن کا سامنا طلبہ کو روزمرہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ان پر بھی تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے انشاء اللہ جلد ازجلد حکمت عملی بنائی جائے گی ۔
بعد ازاں تمام سٹوڈنٹس نے متفقہ طور پر یہ تمام مسائل پروفیسر ڈاکٹر اميرسدا خان صاحب کے سامنے پیش کیے۔ پروفیسر صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ اسٹڈی روم کی صفائی آج ہی کرا دی جائے گی، اور پنکھوں و کرسیوں کا مسئلہ بھی جلد ازجلد آنے والے ہفتے میں حل کر دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی۔اجلاس کے آخر میں تمام سٹوڈنٹس نے متفقہ طور پر یہ عہد بھی کیا کہ یونیورسٹی کے تمام میس یا کیفے، جہاں یہودی مصنوعات فراہم کی جاتی ہیں، ان پر مشترکہ طور پر گشت کی جائے گی۔ اور بطور طلبہ انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہاں یہودی مصنوعات بند کی جائیں اور ان کی جگہ پاکستانی مصنوعات، خصوصاً کولڈ ڈرنکس، فروخت کی جائیں۔
اسی موقع پر جمعیت طلباء اسلام نے اپنے تمام سٹوڈنٹس کا شکریہ بھی ادا کیا کہ کل میر علی میں ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی ریلی میں ان کے سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے تمام سٹوڈنٹس کو یہ بات بھی یاد دلائی گئی کہ جس طرح ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، اسی طرح ان شاء اللہ ہم اپنے ہی خطے میں کیے جانے والے مظالم پر بھی گفتگو کریں گے اور ہر ظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
منجانب: جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں

احتجاجی مظاہرہ برائے مظلومانِ وزیرستانمیر علی میں حالیہ ڈرون حملے، جس میں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کو نشانہ بنایا گ...
21/05/2025

احتجاجی مظاہرہ برائے مظلومانِ وزیرستان

میر علی میں حالیہ ڈرون حملے، جس میں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا، کے خلاف وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے *یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں* میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ مظاہرہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی کے زمہ داروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔

یہ احتجاج صرف ایک آواز نہیں، بلکہ مظلوموں کے لیے اُٹھتی ہوئی وہ صدا ہے جو کبھی خاموش نہیں ہو گی۔

خاموشی جرم ہے — اور ہم خاموش نہیں رہیں گے

21/05/2025

احتجاجی مظاہرہ برائے مظلومانِ وزیرستان

میر علی میں حالیہ ڈرون حملے، جس میں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا، کے خلاف وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے *یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں* میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ مظاہرہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی کے زمہ داروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔

یہ احتجاج صرف ایک آواز نہیں، بلکہ مظلوموں کے لیے اُٹھتی ہوئی وہ صدا ہے جو کبھی خاموش نہیں ہو گی۔

خاموشی جرم ہے — اور ہم خاموش نہیں رہیں گے

08/05/2025

جمعیت طلباء اسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے زیر اہتمام "اظہار یکجہتی فلسطین کانفرنس" میں یہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئے۔
جمعیت طلباء اسلام USTBکے صدر حافظ سمیع الدین نے ان قراردادوں کو پیشِ کیا تمام سٹوڈنٹس نے کھڑے ہو کر ان قراردادوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔
قرارداد نمبر 1: (مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مذمت)
یہ کانفرنس اہلِ فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
یہ واضح کرتی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی، غاصبانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔
ہم اسرائیل کے وجود اور اس کے تمام مظالم کو مسترد کرتے ہیں اور فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی کو امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہیں اور حماس کے موقف کی تائید کرتے ہیں ۔
قرارداد نمبر 2:( اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت)
یہ کانفرنس اسرائیل ( اور ان کے حمایتی امریکہ انڈیا برطانیہ چاہیے جو بھی ہو) ان تمام ظالموں وہشت گردوں کی جانب سے جاری قتلِ عام، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اور غزہ پر ظالمانہ محاصرے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
یہ کانفرنس عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان جنگی جرائم کا نوٹس لے اور فوری مداخلت کرے۔

قرارداد نمبر 3:( اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے عملی اقدامات کا مطالبہ)
یہ کانفرنس مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی جانی عسکری وسیاسی، معاشی، اور سفارتی سطح پر عملی حمایت کریں، متحد ہوں اور مجرمانہ خاموشی ترک کریں۔

قرارداد نمبر 4:( تعلیمی اداروں میں بیداری مہم کی اپیل)
یہ کانفرنس تمام تعلیمی اداروں (یونیورسٹیز اینڈکالجز)سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر سٹوڈنٹس میں آگاہی، شعور، اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے سیمینارز، لیکچرز، اور خصوصی تقریبات منعقد کریں۔

قرارداد نمبر 5:( بائیکاٹ کی مہم میں شمولیت)
یہ کانفرنس پہلے تمام حکومتوں سے اور پھر عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ وہ یہودی و قادیانی مصنوعات اور ان کے حامی اداروں کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

قرارداد نمبر 6: (فلسطینی شہداء کے لیے دعا اور خراجِ تحسین)
یہ کانفرنس فلسطینی شہداء خاص کر محترم شہید اسماعیل ہانیہ ۔شہید یحیی سنوار اور ان جیسے اور عظیم رہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عمر و عثمان و علی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی یاد تازہ کر دی اسی طرح زخمیوں، اور قیدیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو امتِ مسلمہ کا فخر قرار دیتی ہے۔
ہم ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ فلسطین کی نصرت کے لیے دعا گو ہیں۔
والسلام

Address

Bannu
28100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI UST Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share