Voice of Talhatta-تلہٹہ کی آواز

Voice of Talhatta-تلہٹہ کی آواز Highlighting Talhatta's problems, and appreciating good works

26/05/2026

عید الاضحٰی کی نماز صبح 7 بجے مرکزی عیدگاہ تلہٹہ میں ادا کی جائے گی
سب کو ایڈوانس عید مبارک

تلہٹہ حاجی روڈ کام شروع ہو گیا ہے۔۔ ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ کے فنڈ سے ویلیج کونسل تلہٹہ کاگل ٹو تلہ...
20/05/2026

تلہٹہ حاجی روڈ کام شروع ہو گیا ہے۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ کے فنڈ سے ویلیج کونسل تلہٹہ کاگل ٹو تلہٹہ حاجی روڈ کی پختگی کا کام شروع ہو گیا ہے ۔
450فٹ کے لیئے دس لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔۔
ہم اہلیان تلہٹہ جناب ایم پی اے صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کام کیلیے فنڈ فراہم کیئے۔۔

゚viralシ
#تلہٹہ
fans
Voice of Talhatta-تلہٹہ کی آواز
Union Council Talhatta
Syed Rameez Shah
PTI Talhatta
Youth Revolution Movement

14/05/2026
ہم اہلیانِ تلہٹہ، معزز عوامی ایم پی اے منیر حسین لغمانی صاحب کے تہہِ دل سے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے عوامی مسائل کو اپ...
14/05/2026

ہم اہلیانِ تلہٹہ، معزز عوامی ایم پی اے منیر حسین لغمانی صاحب کے تہہِ دل سے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے عوامی مسائل کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے ہماری ایک مختصر سی درخواست اور فون کال پر فوری توجہ دی، اور صرف ایک دن کے اندر اندر ٹرانسفارمر فراہم کر کے علاقے کا دیرینہ بجلی کا مسئلہ حل کر دیا۔

ان کی یہ عوام دوستی، فوری عملی اقدام اور خدمتِ خلق کا جذبہ یقیناً قابلِ تحسین ہے۔
اہلیانِ تلہٹہ ان کے اس احسن اقدام پر دلی طور پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

وادی کاغان کا ایک ایسا گاؤں جس کے تمام گھروں کے دروازے ایک ہی سمت میں کھلتے ہیں۔ اس گاؤں کا نام بتائیں ؟؟؟؟؟؟؟
13/05/2026

وادی کاغان کا ایک ایسا گاؤں جس کے تمام گھروں کے دروازے ایک ہی سمت میں کھلتے ہیں۔

اس گاؤں کا نام بتائیں ؟؟؟؟؟؟؟

13/05/2026

Voice of Talhatta-تلہٹہ کی آواز


゚viralシ
#تلہٹہ

تلہٹہSyed Hamza Ali Shah
13/05/2026

تلہٹہ
Syed Hamza Ali Shah

An average consumer in India and Bangladesh pays just 600 rupees for 300 units consumption while in Pakistan we are char...
02/05/2026

An average consumer in India and Bangladesh pays just 600 rupees for 300 units consumption while in Pakistan we are charged 16000 for the same.

- *پاکستان میں بجلی کے بحران کی مختصر تاریخ:*

1. پاکستان میں بجلی کے بحران کی تاریخ کی اصل شروعات 1994 میں بے نظیر بھٹو کے دورِ حکومت سے ہوئی۔ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب بڑھ رہی تھی جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے نجی شعبے یعنی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) کو بجلی بنانے کی دعوت دی۔ انہیں انتہائی پرکشش شرائط پیش کی گئیں اور معاہدے امریکی ڈالر میں کیے گئے۔ ان معاہدوں کی سب سے خطرناک شق Capacity Payments کی گارنٹی تھی، یعنی حکومت ان سے بجلی خریدے یا نہ خریدے، انہیں ان کی پیداواری صلاحیت کے پیسے بہرحال ڈالر میں ادا کرنے کا پابند کیا گیا۔ عوام کی جیب پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی شروعات بھی اسی دہائی میں ہوئی جب بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) لاگو کیا گیا، جو وقت کے ساتھ بڑھتے بڑھتے آج 18 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

2. سال 2000 کی دہائی میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں بجلی کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا لیکن کوئی نیا بڑا ڈیم یا سستا پاور پلانٹ نہیں لگایا گیا۔ بجلی پیدا کرنے کے لیے امپورٹڈ Furnace Oil پر انحصار بڑھنا شروع ہو گیا جو ایک مہنگا آپشن تھا۔ اسی دور میں خاموشی سے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالا گیا، 2004 میں پاکستان ٹیلی ویژن کو چلانے کے لیے ہر بجلی کے بل میں 35 روپے TV Fees شامل کر دی گئی۔ بعد ازاں 2007-08 میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے نام پر عوام پر 10 پیسے فی یونٹ 'نیلم جہلم سرچارج' بھی لگا دیا گیا، جس کے تحت کئی سالوں تک اربوں روپے وصول کیے گئے۔

3. اس کے بعد 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ملک نے تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کیا جس کا دورانیہ 12 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ اس بحران پر قابو پانے کے لیے رینٹل پاور پراجیکٹس (RPPs) مہنگے کرائے پر لائے گئے، جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات سامنے آئے۔ اس وقت بجلی کی پیداواری لاگت بہت زیادہ تھی لیکن حکومت عوام سے کم پیسے لے کر خود سبسڈی دے رہی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار گردشی قرضہ (Circular Debt) پیدا ہونا شروع ہوا۔

30/04/2026

اہل بیت کون ہیں؟؟؟
Voice of Talhatta-تلہٹہ کی آواز

Address

VPO Talhatta, Tehsil Balakot, District Mansehra KPK
Balakot
21241

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Talhatta-تلہٹہ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share