22/06/2026
🌟 ایک یتیم کے خواب کو سہارا 🤝🛒✨💙
الحمدللہ! ایک اور عظیم کارِ خیر
نوجوان فلاحی تنظیم باجوڑ کی زیرِ کفالت صادق آباد پھاٹک کے رہائشی ایک یتیم کے لیے دوکان کو مکمل سامان سے بھر دیا گیا۔ رضاکاروں نے فوڈ پیکج کے ساتھ تقریباً 95,000 ہزار روپے مالیت کی کریانہ، جوس، مشروبات، اسٹیشنری، کتب، قلم وغیرہ فراہم کیے۔
یہ تعاون مختلف مخیر حضرات کی طرف سے کیا گیا جس میں:
50,000 روپے ایک ڈونر
35,000 روپے امداد اللہ صاحب
10,000 روپے ایک اور ڈونر
اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کے تمام مسائل آسان فرمائے۔ آمین
آپ کا تعاون کسی یتیم کے لیے روزگار اور امید کی نئی کرن ہے۔