03/02/2026
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماجی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں معروف تنظیم سائباں ویلفیئر فاونڈیشن بہاولپور کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک روزہ "حریمِ ناز فوڈ فیسٹیول"کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اپنی مدد آپ کے تحت منعقدہ اس فیسٹیول کا مقصد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بے روزگار خواتین کو فنی و ہنرمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں معاشرے کا ایک فعال اور خود مختار شہری بنانا ہے۔پروگرام کی صدارت سائباں ویلفیئر فاونڈیشن کی صدر مسز آسیہ کامل نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سرپرستِ اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران بہاولپور سردار نجیب اللہ خان ایڈووکیٹ اور زونل ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شاہد محمود چوہدری تھے۔ دیگر معزز مہمانانِ اعزاز میں صدر انجمن تاجران احمد پوری گیٹ بازار سردار اختر لنگاہ، صوبائی صدر روزنامہ سرزمین ادبی فورم پنجاب جاوید ایاز خان، محمد اختر عباسی ایڈووکیٹ، اور سیکٹر ہیڈ ساجد خورشید سمیت شہر کی کئی ممتاز سماجی و تجارتی شخصیات شامل تھیں۔اس رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول میں خواتین کی جانب سے 40 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے، جن پر گھروں میں تیار کردہ لذیذ پکوان، روایتی اشیاء اور دستکاری کے نمونے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ معزز مہمانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور خواتین کے ذائقے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں خواتین میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار نجیب اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ خواتین کو باعزت روزگار کی ترغیب دینا اور انہیں ہنر سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائباں ویلفیئر فاونڈیشن کی یہ کاوش اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (**SDGs**) بالخصوص غربت کے خاتمے اور خواتین کی خود مختاری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جب ایک عورت معاشی طور پر مستحکم ہوتی ہے تو پورا خاندان خوشحال ہوتا ہے۔ صدر مسز آسیہ کامل ، پروگرام کوآرڈینیٹر اقصٰی منیر ،فنانس سیکرٹری زبیر منیر نے تمام شرکا اور تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ سائباں ویلفیئر فاوْنڈی